بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 14 مارچ کو 60 سال کے ہو جائیں گے اور اس حوالے سے منائے جانے والے فیسٹیول میں اپنے کیریئر پر کھل کر گفتگو کی۔

ممبئی میں منعقد کیے جانے والے "عامر خان: سینما کا جادوگر” فلم فیسٹیول کے دوران لیجنڈری اسکرین رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اداکار کا انٹرویو کیا۔

اپنی پہلی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اس فلم کی کامیابی کے بعد مجھے 300 سے 400 فلموں کی آفرز ایک ساتھ ہوگئیں۔

اداکار نے بتایا کہ قیامت سے قیامت تک کی کامیابی کے بعد میری کئی فلمیں فلاپ ہوئیں جس پر مجھے ’’ون فلم ونڈر‘‘ کا لیبل بھی لگ گیا تھا۔ 

ماضی کے ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے عامر خان نے مزید بتایا کہ میرے پاس زیادہ تجربہ نہیں تھا اور کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کس فلم کا انتخاب کروں اور کس سے معذرت کرلوں۔

عامر خان نے اعتراف کرلیا کہ تین شفٹوں میں مسلسل کام کرنے کے باوجود میں خوش نہیں تھا۔ میں گھر جا کر روتا تھا۔

ادکار نے اس افسوس کا بھی اظہار کیا کہ جن ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کا میں نے خواب دیکھا تھا ان میں سے کسی نے بھی مجھے کوئی رول نہیں دیا۔

عامر خان نے کہا کہ مجھے ان حالات سے ایک قیمتی سبق بھی ملا۔ خاص طور پر یہ کہ صرف اچھا اسکرپٹ کافی نہیں ہوتا۔ ہدایت کار، پروڈیوسر اور ان کے ارادے بھی اتنے ہی اہم ہیں۔

اداکار عامر خان نے بتایا کہ جب میں نے نہ کہنا سیکھ لیا تو اور کام کے انتخاب میں سخت اصول اپنائے تو کامیابی کھینچتی چلی آئی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کس لڑکی کو منانے کیلئے خون سے خط لکھا تھا؟

بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کس لڑکی کو منانے کیلئے خون سے خط لکھا تھا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

ممبئی :بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ کو شادی سے قبل منانے کیلئے خون سے خط لکھنے کا انکشاف کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی کیرئیر سے قبل عامر خان رینا دتہ کی محبت میں گرفتار ہوچکے تھے حتیٰ کہ ایک انٹرویو میں خان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ رینا کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے خون سے خط بھی لکھ چکے ہیں جس نے رینا کو پریشان کردیا تھا۔

ماضی میں سیمی گریوال کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا تھا کہ’ ایک بار میں نے رینا کو متاثر کرنے کیلئے خون سے خط لکھا جو کہ اسے بالکل پسند نہیں آیا اس کے بعد رینا مجھ سے اور ناراض ہوگئی تھی‘۔

اپنے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا تھا کہ ’اس وقت میں کم عمر تھا اور مجھے لگتا تھا کہ یہ رینا سے گہری محبت کے اظہار کا ایک طریقہ ہوگا لیکن خود آج میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ مناسب نہیں، میں نے بہت سے بچوں کیلئے ایسا سنا ہے اور مجھے خود بھی خون سے لکھے کئی خط موصول ہوئے لیکن آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں، میں نوجوانوں کو ایسا کرنے کا مشورہ ہرگز نہیں دوں گا‘۔

اسی گفتگو میں عامر خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ میں اور رینا ایک دوسرے کو کھونے کے ڈر سے بھاگ گئے تھے، اس وقت میری عمر 21 سال اور رینا کی 19 سال تھی، جب رینا کے والدین نے ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا، اس کے والدین کو ہمارے تعلق کا علم نہیں تھا اس کے بعد ہم نے بھاگنے جیسا مشکل فیصلہ کیا، یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس سے والدین کو تکلیف ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت چونکہ مجھے 21سال کا ہونے میں چند ماہ درکار تھے اور ہم اس سے پہلے شادی نہیں کرسکتے تھے اس لیے ہمیں ڈر تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو کھو نہ دیں ۔

یاد رہے کہ عامر خان نے رینا دتہ سے 1986میں شادی کی تھی، عامر اور رینا کا رشتہ 2002 میں اختتام پذیر ہوا جس کے بعد کرن راؤ اور عامر خان کی شادی 2005میں اور اس جوڑی کے درمیان علیحدگی 2021 میں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سوچیں اور امیر ہو جائیں
  • چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا
  • چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑی ملک پہنچنا شروع، شاندار استقال کیوں نہیں کیا گیا؟
  • فلم ڈر کیلئے شاہ رخ خان سے پہلے مجھے آفر ہوئی: عامر خان
  • پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے کچھ لینا نہیں تو انکا دروازہ بار بار کیوں کھٹکھٹاتی ہے؟ عرفان صدیقی
  • بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کس لڑکی کو منانے کیلئے خون سے خط لکھا تھا؟
  • مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد حاصل کیے گئے نمونوں کی رپورٹ سامنے آگئی
  • سلمان خان کا کرش کونسی اداکارہ تھیں جن سے وہ شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے بتادیا
  • توبہ کا دروازہ کھلا ہے، دیر نہ کریں!