اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد ِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ تفتیشی کو باقاعدہ ہدایات دیں کہ وہ بشریٰ بی بی سے جیل میں تفتیش کرے۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج چیلنج، فریقین سے جواب طلب

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ میں آج آرڈر میں لکھ دوں گا کہ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 29 اپریل تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ اور کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مقدمات میں بی بی کی

پڑھیں:

اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویروائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت

کراچی(ویب ڈیسک ) اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویروائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویروائرل کرنے کے کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نگار چوہدری کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے ویڈیو اور آواز کا فرانزک کروانے کی بھی ہدایت کردی ۔ عدالت نے نگار چوہدری کو تفتیشی کے پاس پیش ہو کر آواز ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کر دی۔

دوران سماعت ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہاکہ پانچ ویڈیو ہمارے پاس آئیں، یہ ویڈیو مختلف چینلز کو دی گئیں،

یہ ویڈیو نگار چوہدری نے اپ لوڈ نہیں کیں۔عدالت اسکی عبوری ضمانت کنفرم کرے۔
مزیدپڑھیں:سینیٹر ثانیہ نشتر کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کیس؛ کئی ملزمان ہیں، ایک کی ضمانت سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہو سکتا ہے، جج
  • احتجاج کیس، شبلی فراز، سلمان اکرم، لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیسز: شبلی فراز سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع
  • بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • سپریم کورٹ احتجاج کیسز؛ شبلی فراز سمیت دیگرملزمان کی ضمانت میں توسیع
  • 9 مئی مقدمات، اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویروائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت
  • 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • 26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع