بیوی پر لازم ہے کہ دوسری شادی کیلئے شوہر کی مدد کرے، پروفیسر جامعہ الازہر
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی(نیوزڈیسک)مصر کی جامعہ الازہر میں “فقہِ مقارن” کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے باور کرایا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ایک مباح عمل ہے اور بیوی پر لازم ہے کہ وہ شوہر کو بد کاری میں پڑنے سے روکنے کے لیے دوسری شادی کے حوالے سے شوہر کی معاونت کرے۔ڈاکٹر احمد ایک سیٹلائٹ چینل کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دوسری شادی کرنا ہر مرد کا حق ہے جس کے لیے اسے کوئی جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مصری پروفیسر کے مطابق ایک سے زیادہ شادیاں کرنا نہ تو واجب ہے، نہ تجویز کردہ، نہ حرام، نہ مکروح بلکہ یہ ایک مباح عمل ہے یعنی جس کی اجازت دی گئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نمرہ خان نے دوسری شادی کا عندیہ دیدیا
کراچی(شوبز ڈیسک)لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’بھائی صاحب! آپ کب شادی کر رہی ہیں؟‘۔
سوشل میڈیا صارف کے سوال کا ان ہی کے انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’جلد بہن جی‘۔
خیال رہے کہ اپریل 2020ء میں نمرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے نکاح کا اچانک اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
انہوں نے شوہر راجہ افتخار کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے باعث 19 اپریل کو نکاح کی تقریب گھر میں ہی منعقد ہوئی، جس میں صرف میری فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔
اداکارہ کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی، انہوں نے نکاح کے ایک برس بعد، اگست 2021ء میں اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔