2025-03-10@01:00:58 GMT
تلاش کی گنتی: 797

«پان مصالحہ»:

(نئی خبر)
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ نواب یوسف تالپور خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ نواب یوسف تالپور گزشتہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ضلع عمر کوٹ کے حلقہ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ نواب یوسف تالپور اس سے قبل بھی متعدد بار اسمبلی کے رکن رہ چکے، ان کو اعزاز حاصل تھا کہ وہ بینظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
    فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ جو جانیں ضائع ہوئی انکو ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے، انتظامی مسئلے کو انتظامی طور پر ہی حل ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات سمیت دیگر معاملات پر سندھ حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اسٹیک ہولڈرز نے ٹریفک حادثات کو سیاسی رنگ نہ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ سیاسی جماعتوں نے سندھ حکومت سے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ...
    —فائل فوٹو رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ گھروں کی چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا کہ ہم کُرم واقعات کی مذمت کرتے ہیں، انسانی حقوق کی پامالیوں کا بدترین دور چل رہا ہے۔ ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے: اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ اسد قیصر نے کہا کہ جب تک عوام کے ووٹ کو عزت نہیں دو گے، حالات بہتر نہیں ہو سکتے، اس ملک میں آئین و قانون کی بالادستی لازمی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
    خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع لکی مروت میں مسجدوں سے اعلانات کے بعد مقامی افراد بڑی تعداد میں اسلحہ لے کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مروت کینال میں پانی نہ چھوڑنے کے خلاف علاقے میں واقع آئل اور گیس فیلڈ کی سپلائی روک دی ہے۔ لکی مروت کے مقامی اتحاد مروت بیٹنی قومی تحریک کی جانب سے احتجاج کی کال دی جس کے بعد مسجدوں سے اسلحہ سمیت تھوڑی بازار پہنچنے کے اعلانات ہوئے، جس کے ردعمل میں بڑی تعداد میں لوگ جہاد کا نعرہ لگا کر باہر نکل آئے۔ لکی کینال میں پانی کا قلت لکی مروت سے تعلق رکھنے والے صحافی محمد زبیر کے مطابق لکی مروت میں صورتحال خراب ہے اور مقامی لوگ اسلحہ لے...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں چلڈرن پارک کو دو ہفتوں میں اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔ رہائشیوں کے مطابق گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،قابضین نے چلڈرن پارک سے بچوں کے جھولے اکھاڑ کر وہاں ہیوی مشینری کیساتھ غیر قانونی تعمیرات کا آغاز کر دیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے ای الیون کے چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف علاقہ مکینوں کی درخواست پر سماعت کی ۔ ای الیون کے رہائشیوں نے چلڈرن پارک پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ پٹیشنرز کی جانب...
    ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ پارلیمانی سال کےمکمل ہونےکےساتھ طلب کیا جائیگا،مشترکہ اجلاس سےصدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق اجلاس مارچ کےدوسرےہفتے کے آغاز میں متوقع،تاریخ صدراوروزیراعظم کی مصروفیات کےمطابق طےہوگی،صدرمملکت کےخطاب کےحوالے سےحکومتی کارکردگی رپورٹس بھی طلب کرلی گئیں۔صدرمملکت خطاب میں اتحادی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے،اس کے علاوہ اتحادی حکومت کےمستقبل کے اہداف بارے بھی آگاہی دیں گے۔ کوہاٹ؛ پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا ذرائع کے مطابق صدر کے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال،عالمی سیاسی منظر نامے،معاشی پالیسیوں،اصلاحات اور ملکی داخلی معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ صدرمملکت آصف علی زردری کےخطاب کے موقع پراہم شخصیات کوبھی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمان کے پاس بغیر کسی مفاد کے گیا تھا، مولانا دوستی کا وعدہ نبھا رہے ہیں اور میں بھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو الرٹ کرنے کے نوٹیفکیشن کی زبان بتارہی ہے کہ دھمکا رہے ہیں، الرٹ پولیس نے جاری کیا اور پولیس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ماتحت ہے۔(جاری ہے) فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب بھی مولانا کے پاس جاؤں گا تو ان کے گھر سے مایوس واپس نہیں آؤں گا، مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سابق وفاقی وزیر،جی ڈے اے کے رہنما اور سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ جتوئی کی جھوٹے مقدمے کی بنیاد پر گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت گزشتہ 17سال سے برسراقتدار ہے مگر صوبے میں مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، منشیات فروشی ، ڈاکو راج اور بدامنی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لیکن یہ نااہل اور کرپٹ حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔کاشف سعید شیخ نے ایک...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور وکلا تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے شہر کے ٹریفک مسائل کی وجوہات اور حل پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات انفرا اسٹرکچر کی خستہ حالت اور قوانین پر عملدرآمد کا فقدان ہیں۔ ٹریفک پولیس کو بھتہ خوری اور رشوت ستانی سے باز رکھنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ سٹی وارڈن فورس میں شہر کے نوجوانوں کو بھرتی کر کے ٹریفک کنٹرول کا نظام بہتر کیا جائے۔ مزید برآں، پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے جلد مکمل کیے...
    پشاور،ملک بھر میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکر سیکورٹی کی موجودگی میں بچے کو قطرے پلارہی ہیں عالمی پابندیوں سے بچنے کیلیے پولیو پر قابو پانا ناگزیر ہے‘ چیف سیکرٹری بلوچستانکوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان پولیو پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر مہلک مرض پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو ہمیں بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کےچیف سیکرٹری نے بِگ کیچ اپ حفاظتی ٹیکہ جات مہم سے متعلق بتایا کہ کیونکہ رقبے کے حساب سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی بگ کیچ اپ مہم کا آغاز ہوچکا ہے، لہٰذا...
    بتایا جائے شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آبا(سب نیوز )د پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنیکے فیصلیکا دوبارہ جائزہ لینیکا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ مجھے بتایا جائیکہ مجھے کیوں نکالا؟ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیرافضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسئلہ صرف اس ایوان میں نہیں ہے، پورا ملک اس وقت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہے، عام آدمی کے پاس نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی جان و مال کا تحفظ۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر محکموں کے محکمے ملیا میٹ کئے جا رہے ہیں، اداے ملیا میٹ کئے جا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوتے جا رہے ہیں، اس کی فکر کس کو کرنا ہے، ظاہر ہے کہ پارلیمنٹ کو اس کے بارے میں سوچنا ہے، اگر حکومت کوئی غلط فیصلہ کرتی ہے، عوام کے...
    موجودہ حکومت کے پہلے پارلیمانی سال کے دوران 29 فروری 2024 سے 28 فروری 2025 تک کی کارروائی کی تفصیل سامنے آگئی۔ اسلام آباد سے جاری دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال کے دوران ارکان اسمبلی نے کل 1677 سوالات پوچھے، 1341 سوالات کے جواب دیے گئے، جبکہ 336 سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں داخلہ ڈویژن سے سب سے زیادہ 248 سوالات پوچھے گئے، پاور ڈویژن سے 164 اور خزانہ سے 103 سوالات کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سے سب سے کم 2 سوالات پوچھے گئے، قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 29 حکومتی بلز پیش کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 54...
    ویب ڈیسک : پی ٹی آئی  کے بانی عمران خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس پچھلے چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگائی گئی۔پارٹی نے الزام لگایاکہ بارہا کالز کے باوجود اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے کوئی نہیں پہنچتا۔ دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان  نے کہا  ہے کہ  جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سی ڈی اے کا عملہ آگ بجھا رہاہے۔ وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی...
    عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، پی ٹی آئی کا آگ لگانے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس پچھلے چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگائی گئی۔پارٹی نے الزام لگایاکہ بارہا کالز کے باوجود اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے کوئی نہیں پہنچتا۔ دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کے مطابق جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں...
    تازہ ترین حملے میں دھماکا خیز مواد سے بھرے 7 ڈرونز نے کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا جو قازقستان کے تیل کو بحیرہ اسود کے ذریعے مغربی یورپ سمیت جنوبی روس میں برآمد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے ڈرون طیاروں نے جنوبی روس میں اہم بین الاقوامی پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن پر حملہ کیا، جس سے قازقستان کو سپلائی معطل ہوگئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے یف پی کے مطابق کیف نے 3 سال سے جاری تنازع کے دوران روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، اور ان مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ماسکو کی فوج کو ایندھن کی...
    ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی حمایت سے وزیرِ اعظم بنیں گے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حمایت اور جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بانیٔ پی ٹی آئی کی طرح سازش اور جوڑ توڑ سے وزیرِ اعظم نہیں بنیں گے۔  ایم کیو ایم کو اپنے گھناؤنے کردار پر شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے: سمعتا افضالسندھ حکومت...
    سٹی 42 : سرکاری ملازمین سرکاری امور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے سے باز آجائیں ، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے افسران کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے روک دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو خط ارسال کردیا، خط وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری کے دستخط سے ارسال کیا گیا۔  خط میں سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کردیا، کہا گیا کہ سرکاری امور ٹک ٹاک کی زینت بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل نہی کیئے جائیں۔   عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم محمد اقبال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کی 10 سال قید کی سزا ختم کر دی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ 1400 گرام منشیات برآمد ہونے پر سرکار کا کیا مؤقف ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منشیات میرپورخاص سے برآمد ہوئی تھی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کیس میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ منشیات کو 15 دن کی تاخیر سے فارنزک لیب بھجوایا گیا۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ آج بینچ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)عالمی بینک کا ایک اعلی سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد وزیراعظم،وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادی امور سے ملاقاتیں کرے گا۔(جاری ہے) ورلڈ بینک کے حکام نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کردی،عالمی بینک گروپ کا وفد ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے،وفد کی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور وزیرتوانائی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔دورے کامقصد اقتصادی ترقی کے منصوبوں،سرمایہ کاری کے مواقع پربات چیت کرنا ہے،کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پرعملدرآمد کیلئے حکمت عملی پربھی بات ہوگی.10سال کیلئی20ارب ڈالرکے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک معاہدے پردستخط ہوئے تھے،مستقبل میں یہ فنڈزبڑھ کر40 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے۔
    برازیل میں اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے بعد کھیل کے میدانوں کی رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں اور تعلیمی معیار میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ اس کامیاب اقدام کو دیکھتے ہوئے یہ پابندی پورے ملک میں نافذ کر دی گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ برطانیہ اور امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اس پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت اور ملک میں کچھ اسکولوں نے انفرادی طور پر اس پر عمل درآمد کیا ہے، لیکن اسے قومی سطح پر تعلیمی پالیسی کا مستقل حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق 2024ء کے آخر تک عالمی سطح پر 40 فی صد اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر کسی نہ کسی...
    لاڑکانہ ،پیپلزپارٹی(ش ب) کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
    حیدرآباد ،کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے زیراہتمام دریائے سندھ سے کینال کیخلاف المنظر پراحتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے
     کوٹ ڈیجی(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہاہے کہ پی پی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق میں بات کی، پیکا ایکٹ پر بات ہونی چاہئے، 2025 ملک کیلئے بہتر لیکن پی ٹی آئی کیلئے اچھا سال نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ 2025 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)میں اختلافات بڑھ جائیں گے اور اب ان کے رہنما ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے امکانات نہیں ہوں گے۔ تو یہ آپس میں لڑیں گے اور انٹرنیشنل قوتوں کا جس طرح انتظار کیا جا رہا تھا...
    اسلام آباد: عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں غیر زرعی مقاصد کے لیے پانی کے استعمال میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان میں پانی کی طلب میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں، پاکستان کی سالانہ شرح نمو 4.9 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، 2047 تک درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا خدشہ ہے، پانی کی طلب میں 60 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے،درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے پانی کا 15 فیصد زیادہ استعمال ہوگا۔ ???? آئندہ 30 سالوں میں غیر زرعی پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے آبپاشی کے 10 فیصد پانی کو دوبارہ...
    سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی ایسی کینال نہیں بننی چاہیئے جس سے سندھ میں پانی کم ہو، غلط فہمی پھیلائی گئی کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں بہت کم سڑکیں بناتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سمدھ کے سینئر وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کا سامنا ہے، صدر زرداری نے کئی سال پہلے آبی مسائل کے حل کے لیے کینال اور واٹر کورسز چینل لائینگ کروائی۔ سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کا زرعی سلسلہ کافی حد...
    ماسکو : روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا ہےکہ یورپی یونین عالمی صورتحال کو سمجھنے میں ناکام ہو چکی ہے، تمام معاملات میں نااہل ثابت ہو رہی ہے اور شدید بحران کا شکار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی پارلیمنٹرین نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی سیاسی اشرافیہ کو خود اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ  یورپی یونین کے اجتماعی ادارے جو ان کے رہنماؤں کی شکل میں موجود ہیں، عالمی حالات کا ادراک کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان کی نااہلی اور عدم صلاحیت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔” اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا تھا کہ یورپی رہنماؤں نے امریکی نائب صدر...
    کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب گرمی بڑھ گئی ، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی  میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو دن کے وقت موسم نسبتاً گرم ریکارڈ ہو سکتا ہے،...
    فائل فوٹو۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کا سامنا ہے، صدر زرداری نے کئی سال پہلے آبی مسائل کے حل کےلیے کینال اور واٹر کورسز چینل لائینگ کروائی۔ سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کا زرعی سلسلہ کافی حد تک نارا کینال پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارا کینال 2 کلومیٹر تک پکی ہونے سے ٹیل تک پانی روانی سے پہنچے گا۔ پانی کے معاملے پر انتشار کی صورتحال پیدا ہوگی تو ملک کو نقصان ہوگاناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں واٹر چینل لائینگ کی 185 اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں۔ کچھ دنوں میں روہڑی کینال کو پکا کرنے...
    سندھ حکومت کے ترجمان ارسلان شیخ نے وفاقی حکومت پر الزام لگادیا۔ایک بیان میں ارسلان شیخ نے وفاق پر سکھر شہر میں بجلی کے 90 لاکھ بوگس یونٹ چارج کرنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھر کو 80 لاکھ 90 ہزار بوگس یونٹس چارج کیے جا رہے ہیں، سوا مہینے سے سکھر اور دیگر شہر اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نظام درست کریں، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی پر چپ نہیں بیٹھے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ تھر کا دورہ کریں تو اندازہ ہوگا کہ پیپلز پارٹی سستی بجلی بنا رہی ہے۔ وفاق کو سپورٹ کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ خاموش رہیں، مشترکہ مفادات کونسل...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے واٹر اینڈ سینیٹیشن ادارے (واسا) نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے متصل شہر راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے باعث واسا نے شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو شہریوں کے چالان کر دیے ہیں۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی قلیل بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ فروری اور...
    اسلام آباد: ملک میں رواں سیزن کے دوران کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیموں اور زیر زمین پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح 700 فٹ تک گر جانے کے بعد واسا نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ مزید سنگین ہو جائے گا، محکمہ موسمیات پہلے ہی کم بارشوں کی پیشگوئی کر چکا ہے۔ ایم ڈی واسا  کاکہنا تھا کہ کم بارشوں کے باعث ملک بھر میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا...
    کراچی : حکومت سندھ کے ترجمان اور ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے  بہت سارے اختلافات ہیں، پوری پاکستانی قوم معیشت کے باعث پریشان ہے، بجلی کے بلوں پر خودکشیاں ہوئی، وفاق پاکستان پر رحم کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو...
    ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی پولیس کی طرف سے اسلامی لٹریچر کے خلاف جاری کریک ڈائون کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ خشک سالی پر ایم ڈی واسا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوچکی ہے، پانی کے کم استعمال کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے واٹر ایمرجنسی سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث ڈیموں میں اور زیرِ زمین پانی شدید متاثر ہوا، پانی کی طلب اور سپلائی بھی شدید...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔خشک سالی کے باعث  ایم ڈی واسا نی خبردار کیا ہے کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔سلیم اشرف نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوگئی ہے، پانی کے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔ مٹھی اور اسلام کوٹ کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطلمٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی...
    گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک میں مجموعی معاشی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو فعال کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے چند سالوں کے مقابلے میں یہ سال زیادہ بہتر ثابت ہوا ہے، اس دوران ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور شرحِ سود میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ موجودہ مشکلات سے باہر نکل کر صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ رمضان...
    کراچی: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا کی مںظوری دی گئی ان میں سے ایک ایجنڈا سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی توسیع کا بھی تھا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ  کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، صوبے بھر کی سرکاری ملازمتوں پر پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق...
    میونخ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یورپی اتحادیوں کو اندرونی خطرے سے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملک سنسرشپ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور وہ تارکین وطن کی بے تحاشہ آمد پر قابو نہیں پا سکے جرمنی کے شہر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطرہ روس، چین اور بیرونی عناصر سے نہیں ہے بلکہ مجھے خدشہ یہ ہے کہ خطرہ آپ کے اندر موجود ہے اور وہ ہے یورپ کی انتہائی بنیادی اقدار سے انحراف جو یورپ اور امریکہ کی مشترکہ میراث ہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے نائب صدروینس نے نیٹو کے ایک اتحادی رومانیہ پر تنقید کرتے ہوئے...
    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر فواد چودھری اور پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے شعیب شاہین کو ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا، جس پر شعیب شاہین نے فواد کو جواب دیا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔ اس بات چیت کے دوران فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت لفظی جھگڑا بھی ہوا۔ موقع پر موجود جیل عملے نے فوری طور پر مداخلت کی اور جھگڑا ختم کر دیا۔ فواد چودھری جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین کو بازو پر چوٹ آئی۔
    اس موقع پر علامہ محمد حسین طاہری نے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زندگی پر روشنی ڈالی، ذاکرین عظام نے امام عج اللّٰہ فرجہ کے شان میں منقبت اور قصیدے پڑھے۔ اسلام ٹائمز۔ ولادت منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا، جس میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ فدا حسین مظاہری، علماء کرام، قومی مشران، سیکرٹری انجمن حسینیہ بمعہ اراکین سمیت ہر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین طاہری نے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زندگی پر روشنی ڈالی، ذاکرین عظام نے امام عج اللّٰہ فرجہ کے شان میں منقبت اور قصیدے پڑھے۔ وطن عزیز،...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخ نے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ ایف بی آر کو اپنے ہدف کے حصول میں اب تک 386ارب روپے کا شارٹ فال ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، ابھی وقت ہے، ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرلے گی۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ حکومت کوئی نیا ٹیکس لگانے کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں سیلولر کمپنیوں کے انضمام کی خبریں عام ہیں جس سے خدشہ ہے کہ مارکیٹ میں کسی کمپنی کی اجارہ داری قائم نہ ہو جائے۔ ایک سوال کے جواب میں وزارت تعلیم...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں تندور استعمال کرنے والے ریستورانوں، ہوٹلوں اور ڈھابوں کو کوئلہ اور لکڑیوں کا استعمال بند کرکے گیس یا الیکٹرک چولہے استعمال کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔ 8جولائی تک حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، قانونی کارروائی اور لائسنس کی منسوخی جیسے نتائج کا سامنا کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے آلودگی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے مفاد عامہ کی درخواستوں پر سماعت شروع کررکھی ہے ۔
    اسلام آباد (آن لائن) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفا دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے‘ میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہیےجس کے اسپیکر اسد قیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زاید ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...
    امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کروانے والے کریم خان پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزارتِ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے امریکا میں موجود اثاثے بھی منجمد کیے جا رہے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر پر یہ پابندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعائد کی گئی ہیں اور جس کے لیے ان کی جماعت نے قانون سازی بھی کی تھی۔ تاہم سینیٹ میں اکثریتی جماعت ڈیموکریٹس نے اس بل کو مسترد کردیا تھا جس پر ڈونلڈ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفی دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے، میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہئے جس کے اسپیکر اسدقیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زائد ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، پی ٹی آئی...
    اسلام آباد:بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ کی ترجمان  مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی رہائی کے بغیر جیل سے باہر نہیں نکلیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ  کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی عمران خان  کی بیگم  ہیں، اسی لیے ان سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں گے، وہی لیڈر ہوگا، بصورت دیگر کوئی پارٹی کا لیڈر  نہیں بن سکتا۔ ترجمان  نے کہا کہ جب بشری بی بی کا کسی سے کوئی موازنہ ہی نہیں ہے تو اختلافات کیسے ہو سکتے ہیں؟ بشریٰ بی بی کو جیل میں...
    بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات  جاری کردیے ہیں اور کابینہ میں شامل ارکان سے پارٹی عہدوں سے استعفے لیے جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کے عہدے اور کابینہ کا حصہ رہنے میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ’بشریٰ بی بی اب عمران خان کے بغیر جیل سے نکلنا نہیں چاہتیں‘ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا کہ سابق خاتون اول اب جیل سے باہر نہیں نکلنا چاہتیں اور اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ...
    محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ کے امتحانات کے نتائج دوبارہ مرتب ہونگے۔ تمام مضامین میں 33 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو پاس تصور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایلمنٹری بورڈ کے متنازعہ نتائج کے اعلان کے بعد محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کے دوبارہ نتائج مرتب کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ جبکہ پاسنگ مارکس 40 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ کے امتحانات کے نتائج دوبارہ مرتب ہونگے۔ تمام مضامین میں 33 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو پاس تصور کیا جائے گا۔...
    اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو ملکی نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے، سیاسی کھیل کھیلے گئے، اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے شب خون مارا گیا لیکن ہم نے مقابلہ کیا، عدلیہ کو اپنی لونڈی بنانے کی کوشش کی گئی، ہم نے آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کو مسترد کیا، سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کی 56 شقیں تھیں، ہم نے حکومت کو 36 شقوں سے دستبردار کیا اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو ملکی نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے شب خون مارا گیا لیکن ہم نے مقابلہ کیا، عدلیہ کو اپنی لونڈی بنانے کی کوشش کی گئی، ہم نے آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کو مسترد کیا، سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ  26 ویں ترمیم کی 56 شقیں تھیں، ہم نے حکومت کو 36 شقوں سے دستبردار کیا اور ہم حکومت...
    صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ کرپشن پر سزائے موت رکھنی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی سیاستدان، فوجی جرنیل یا بااثر شخصیت ملکی وسائل اور اثاثے لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں نہ خرید سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنماء و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں اس وقت تمام ادارے مفلوج اور کنٹرولڈ ہیں۔ قوانین کہیں بنتے ہیں اور پارلیمنٹ کا کام صرف انہیں منظور کروانا ہوتا ہے۔ اچھا ہوتا کہ حکومت عدلیہ اور صحافیوں کی آواز دبانے کیلئے قانون سازی کی بجائے کرپشن کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرتی تو اس میں ان کا بھرپور ساتھ دیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
    لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات پنجاب نے پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں گھروں میں گاڑی دھونے اور پائپ کے استعمال پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی سروس اسٹیشنز کے خلاف بھی فوری کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی ماحولیات عمران حامد پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق، پنجاب بھر کے تمام سروس اسٹیشنز کو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے گریٹر تھل کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کی مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری کا جواب دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے موقف کی حمایت کردی ہے سندھ کی جانب سے مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری پر ارسا نے ہر پیرا کا جواب دے دیا.(جاری ہے) جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب نے چشمہ جہلم لنک کینال سے گریٹر تھل کینال نکالی ہے جو 17 لاکھ 39 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرے گی انگریزی جریدے کے مطابق جواب میں کہا گیا ہے کہ گریٹر تھل کینال فیز ایک پر 2001 میں کام شروع ہوا جس سے 8500 کیوسکس...
    آغا سراج درانی—فائل فوٹو سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پیپلز پارٹی پر ڈمپرز  کی سرپرستی کا الزام مسترد کرتے ہوئے اسے ثابت کرنے کا چیلنج دے دیا۔احتساب عدالت کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج درانی نے کہا کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے، اسے کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی نفری بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 بجے سے چلنی چاہیے اور اس پر عمل بھی ہونا چاہیے، اس سے متعلق قانون بھی موجود ہے بس عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے۔ کراچی: راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیاریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ رہنما پیپلز پارٹی نے یہ بھی...
    کلیم اختر:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئی پاس ورڈ ایکسپائری پالیسی متعارف کروا دی جس کے تحت تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو آگاہ کر دیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک سینکڑوں ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ ایکسپائر ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں ٹیکس دہندگان کو اپنے حساس ڈیٹا اور اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے فوری طور پر اپنے پاس ورڈز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپنے تحریری فیصلے میں پنجاب حکومت کے پانی کی بچت، آلودگی سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے نگرانی کی تمام ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے، جبکہ پٹرول پمپس کو ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کام کرنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ عدالت نے ای پی اے کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپس کی پڑتال کرے اور ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائے۔ فیصلے میں ذکر کیا گیا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے۔  سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید نے یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ جولائی 2019 میں جسٹس (ر) عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔
    پشاور (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر نے پارٹی کی سطح پر آپریشن شروع کر دیا، اس دوران ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے بیرسٹر سیف کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا، پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈوکیٹ کو تفویض کر دی گئی ہے۔ملک عدیل اقبال پی ٹی ائی کیصوبائی سیکرٹریاطلاعات اور ذیشان ایڈوکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، دونوں ممبران کی تعیناتی کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف مذہبی اسکالر اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین سے متعلق بیان پر سعودی کابینہ کے جرات مندانہ ردعمل کو امت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، سرزمین فلسطین فلسطینیوں کی ہے ‘بے دخلی کی باتیں انسانی حقوق کی پامالی ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سیجاری بیان میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہاہے کہ پہلے سے آباد فلسطینیوں کوبے دخل کرنے کاٹرمپ کا بیان عالمی انسانی...
    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اس بات کی علامت ہوسکتا ہے کہ دنیا گلوبل وارمنگ کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہی ہے، جس میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق زمین پر حدت میں اضافہ کرنے والے اخراج سے گرمی، بدترین سیلاب، ہیٹ ویو اور طوفانوں کے ساتھ سمندرکی سطح میں اضافے سے جانوروں اور پودوں کی مختلف اقسام کے معدوم ہونے کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔  ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے زمینی حالات میں تبدیلی کا سامنا ہر جانب ہو رہا ہے۔...
    پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا،پارٹی کے خلاف اقدامات کے الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اورخط بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈوزیئرچیف جسٹس آف پاکستان کوبھی بھجوایا گیا اور ڈوزیئر میں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو الیکشن 2024 سے متعلق غیر سرکاری تنظیم پتن کی رپورٹ بھی بھجوائی گئی ہے، ڈوزیئر میں...
    مایاوتی نے کہا کہ کشی نگر کے ہاٹا علاقے میں واقع مدنی مسجد کے مبینہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کی خبر عوام میں غم و غصے کا باعث بنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے کشی نگر میں مدنی مسجد پر بلڈوزر کارروائی کے معاملے پر بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کی مذہبی تفریق پر مبنی کارروائیوں پر فوری روک لگائے۔ مایاوتی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کشی نگر کے ہاٹا علاقے میں واقع مدنی مسجد کے مبینہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کی خبر عوام میں غم و غصے...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کی کیاہے کہ کراچی کے شہریوں  و تاجروں کامعاشی قتل بند کیا جائے، طویل عرصے سے تعمیری تعطل کا شکار کریم آباد انڈر پاس سمیت دیگر تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں۔ کریم آباد انڈر پاس مینا بازار پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ   اسلام آباد میں 3انڈر پاسز صرف 72دن میں مکمل اور ان سے متصل 14کلو میٹر سڑکیں بھی بن جاتی ہیں لیکن کراچی میں تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کی کوئی ڈیڈ لائین نہیں ہوتی، ریڈ لائین منصوبہ بھی شہر یوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھاکہ   سندھ حکومت کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل...
    اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025 تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں جس میں صرف 36 ارکان تمام نشستوں میں شرکت کی اور 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہ آئے۔ فافن نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے، سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جب کہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں حاضر...
    لندن: مشہور پاکستانی اداکارہ میرا (سیدہ ارتضیٰ رباب) کو برطانیہ میں داخلے پر 10 سالہ پابندی کا سامنا رہا، جس کی وجہ اب سامنے آگئی ہے۔  دستاویزات کے مطابق، میرا کو انگریزی زبان کے انٹرویو میں ہونے والی غلط فہمی کے باعث برطانوی امیگریشن حکام نے روک دیا تھا۔ اداکارہ کی والدہ شفقت زہرا بخاری کے مطابق، میرا کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر امیگریشن افسر نے 'ٹرانزٹ' سے متعلق سوال کیا، لیکن میرا نے بار بار 'ٹرانزیکشن' کا ذکر کیا، جس سے دونوں جانب غلط فہمی پیدا ہوئی۔ مزید برآں، میرا اپنی والدہ کا مکمل نام بھی صحیح طریقے سے نہیں بتا سکیں، جس کی وجہ سے معاملہ مزید خراب ہوگیا۔ میرا کی 10 سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد، ان...
    پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا کے 10 سال کے لیے برطانیہ میں داخلہ پر پابندی عائد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  اداکارہ میرا پر 10 سال کے لیے برطانوی امیگریشن حکام نے پابندی لگائی تھی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد اداکارہ میرا پر الزام ثابت ہوا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون کا اطلاق کرتے ہوئے اداکارہ میرا پر 10سال کے لیے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کی شادی پر میرا اداس کیوں ہیں؟ اداکارہ میرا کے خاندان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک انگریزی زبان کے انٹرویو میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کی وجہ سے...
    تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنیوالے اپوزیشن رہنماؤں کے نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔ پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے،...
    بنگلادیش کی ویمن کرکٹر شوہلی اختر کو کرپشن کے الزام میں 5 سال کیلئے کرکٹر سے معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آف اسپنر شوہلی اختر کرپشن کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات میں انھیں رشوت کی پیشکش، میچ فکسنگ کی کوشش، تفصیلات چھپانے اور تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا مجرم پایا گیا۔ مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم: افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی والوں سے کیا گلہ کیا؟ تحقیقات کے مطابق شوہلی اختر نے 2023 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ایک بنگلادیشی کرکٹر سے رابطہ کیا اور انھیں 20 لاکھ بنگلادیشی ٹکا تقریباً 16,400 امریکی ڈالر کی پیشکش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے پہلے اضافے کا مطالبہ کیا، ایوان میں تنقید کرنے لگے تنخواہوں میں اضافے کو حرام قرار دینے والے شاہد...
    اپوزیشن اتحاد نے مستقبل میں باہمی روابط بڑھانے اور ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور ایک نیشنل ایجنڈا ڈرافٹ کرنے کے لیے ایک اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر دیے گئے عشائیہ میں حزب اختلاف کی قیادت نے ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا بحالی آئین کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی...
    جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے کہا کہ عوام دوست اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر نئی حکومت کی توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دہلی کو ترقی پسند جامع اور مضبوط شہری نظم و نسق کی ایک عالمی مثال کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے ریاستی انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک دہلی پر حکومت کی لیکن دو بار اقتدار میں رہنے کے باوجود عام آدمی پارٹی سماجی انصاف اور...
      ریاض:دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو اہم قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کا حل 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ القدس کا دارالحکومت ہونا اور پائیدار امن کی بنیاد صرف دو ریاستی حل میں ہے۔ وزیراعظم نے غزہ تنازع کے اثرات سے نکلنے کے لیے عالمی سطح پر ایک مشترکہ ردعمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستانی قوم نے گزشتہ سات سالوں میں متعدد چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے، اور ایک سال میں معاشی استحکام کی طرف بڑا قدم بڑھایا ہے، جس سے مہنگائی...
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حب کینال کا دورہ کیا، جہاں انکے ہمراہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران پی ڈی حب کینال سکندر زرداری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ میئر کراچی نے حب کینال کی نئی تعمیر کے منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی قلت سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سندھ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ ان...
     ویب ڈیسک: قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے ردو بدل کا اختیار فنانس کمیٹیوں کو دینے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ ٹیکس کٹوتیوں کے بعد اب اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی۔  بل رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے بل کی مخالفت کی اور نعرے بازی شروع کر دی، جس پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جو بڑھائی گئی تنخواہ نہیں لینا چاہتا، وہ تحریری طور پر آگاہ کر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ایک طرف پارلیمنٹ کو جعلی...
    چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد اور سابق سینیٹر امام الدین شوقین ٹی ایم سی گلشن اقبال کے ڈائریکٹر پارکس رائو غلام رسول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
    پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نےخود کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے بری الذمہ قرار دیدیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں میری یا علی امین گنڈاپور کی کوئی اہمیت نہیں، اہم صرف بانی پی ٹی آئی اور ووٹرز ہیں۔ بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی کارکردگی میرے دائرہ اختیار میں...
    پی ٹی آئی رہنما نے قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاد یے، سنگین الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ صوابی جلسے میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )پاکستان کو تحفظ پسند تجارتی طریقوں پر ملک کے دیرینہ انحصار کو ختم کرنے اور برآمدات پر مبنی نمو کو فروغ دینے کی طرف اپنی اقتصادی رفتار کو تبدیل کرنے کے لیے فوری پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین نے تجارتی لبرلائزیشن اور معاشی انضمام کے حوالے سے پاکستان اور عالمی سطح پر مسابقتی معیشتوں کے درمیان اہم فرق کو اجاگر کیا.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب کہ دیگر ممالک نے تجارتی رکاوٹوں کو فعال طور پر کم کیا ہے اور خود کو عالمی ویلیو چینز میں...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، بہادر آباد مرکز پر بلائے گئے اجلاس میں نہ ہی کنوینر خالد مقبول صدیقی پہنچے اور نہ ہی مصطفیٰ کمال آئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا اتوار کو کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی سکیموں سے متعلق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس مرکزی دفتر بہادرآباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سمیت قومی اور صوبائی اسمبلی کے بھی چند اراکین شریک نہیں ہوئے۔فاروق ستار نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے بعد مرکز پہنچنے والے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے اختلافات کی...
    سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) مقبوضہ کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریبی ضلع راجوری میں 40 سالہ عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق عبدالرحمان کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے سیری گاﺅں سے ہے جس سے راجوری پولیس تھانے میں تفتیش کی گئی ہے. مقبوضہ کشمیرپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے جانے والے آزادکشمیر کے شہری کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایل او سی عبور کرتے وقت وہ نشے کی حالت میں تھا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“کے مطابق پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔  انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔  صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔  یہ خبر بھی پڑھیں: مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے...
    جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی، فلسطینی واحد قوم ہے کہ غزہ پر بمباری ہوئی مگر وہ ڈٹے رہے، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین نے محاذ نہیں چھوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے امریکہ سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بینک اکاؤنٹ بند کرنے کی سازش کی، جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی۔ انہوں نے کہا گزشتہ سال آٹھ فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی،...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآبادکی تعمیر وترقی میں پیپلزپارٹی کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی،شہر کو خوبصورت بنانا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پیپلزپارٹی کی قیادت کا ویژن ہے ، میئر حیدرآباد کے ذریعے شہر میں تعمیرو ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ وہ سائٹ ایریا حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، گلیوں اور علاقوں میں تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ ماضی میں حیدرآباد کے دیہی اور نواحی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا جس کے باعث ان علاقوں کے رہائشی افراد کے مسائل میں اضافہ ہوا لیکن اب پیپلزپارٹی کی قیادت...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئررہنما عبدالمنان صدیقی اور پیپلزپارٹی وارڈ 5 کنٹومنٹ بورڈ حیدرآباد کے سابق ٹکٹ ہولڈرارتضی شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدرسید طارق علی جاموٹ بھی اپنے والد سید امیرعلی شاہ جاموٹ کی طرح عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں، وہ صبح سے لیکردوپہر کی نمازکے وقفہ تک نمازکے بعد شام دیرتک اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں اورضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ورکرز سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں اوراسی ٹائم اداروں کے متعلقہ افسران سے فون پررابطہ کرکے ان کے مسائل حل کررہے ہیں جس سے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں نہ صرف صدر، پاکستان پیپلزپارٹی...
    مردان اور تخت بھائی میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پچھلے سال آٹھ فروری  2024 کو بدترین دھاندلی کی گئی،جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔ مردان اور تخت بھائی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پچھلے سال آٹھ فروری  2024 کو بدترین دھاندلی کی گئی،جعلی پارلیمنٹ...
    کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
    کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک میں مشاعرے کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں، دوسری طرف جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر کے ساتھ شعرا و دیگر کا گروپ فوٹو
    حیدرآباد ،دریائے سندھ المنظر کے مقام پر پانی نہ ہونے کے باعث دریا کے کنارے ماہی گیروں کی کشتیاں کھڑی ہوئی ہیں
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک پُرجوش مارچ، کینالز بنانا بند کرو، سندھ کو خشک ہونے سے بچاؤ، کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے ختم کرو، کینجھر پر قبضہ ختم کرو، ہالیجی جھیل پر قبضہ ختم کرو، کارونجھر کی کٹائی بند کرو، گورکھ کی فروخت بند کرو، کاچھو کے رہائشیوں کو بیدخل کرنا بند کرو” جیسے مطالبات والے پلے کارڈز اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف پُرجوش نعرے بازی کی گئی۔ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کو دی گئی زمینیں واپس لے کر مقامی بے زمین ہاریوں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی...