کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور وکلا تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے شہر کے ٹریفک مسائل کی وجوہات اور حل پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات انفرا اسٹرکچر کی خستہ حالت اور قوانین پر عملدرآمد کا فقدان ہیں۔ ٹریفک پولیس کو بھتہ خوری اور رشوت ستانی سے باز رکھنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ سٹی وارڈن فورس میں شہر کے نوجوانوں کو بھرتی کر کے ٹریفک کنٹرول کا نظام بہتر کیا جائے۔ مزید برآں، پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے جلد مکمل کیے جائیں اور ڈرائیونگ لائسنس صرف اہلیت کی بنیاد پر جاری کیے جائیں۔ حادثات کو انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔کانفرنس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، جنرل سیکرٹری اکرم عادل، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی طہ احمد خان، انجینئر سید عثمان،
مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما فیضان احمد، مسلم لیگ ن کے رانا اشفاق، جمعیت علمائے پاکستان کے قاضی احمد نورانی، پاک لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری چودھری مدثر اقبال ایڈووکیٹ، کراچی ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود، کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان، عام لوگ پارٹی کے سید علی سلمان، اور مسلم یوتھ لیگ کراچی کے صدر انجینئر خضر خان شامل تھے۔کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا‘ 12 نکاتی مشترکہ اعلامیہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے درج ذیل نکات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا‘جس کے مطابق شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے اور سڑکوں کی حالت درست کی جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں۔بھاری گاڑیوں کو دن کے اوقات میں سڑکوں پر لانے سے روکا جائے۔ٹریفک پولیس کی بھتہ خوری اور کرپشن کو ختم کیا جائے۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہمات چلائی جائیں۔کانفرنس کے مقررین نے مزید کہا کہ کراچی کو لاوارث چھوڑنے کے بجائے اس کے مسائل حل کیے جائیں اور حکمران اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
مرکزی مسلم لیگ

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ کیے جائیں کے صدر

پڑھیں:

110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟ منعم ظفر

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر— فائل فوٹو

 امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑے ڈمپر اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات ہیں۔

منعم ظفر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ یہ انتظامی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حالانکہ یہ انتظامی معاملہ نہیں۔

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے اوقات جاری

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ یہ لوگوں کی جان کا مسئلہ ہے، اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کرتے؟

منعم ظفر نے سوال کیا کہ ٹریفک حادثات میں 110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میٹنگ پر میٹنگ ہو رہی ہیں، کوئی حل تو ہونا چاہیے، لوگوں کو ریلیف تو ملنا چاہیے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ جماعتِ اسلامی نے اپنی سفارشات پیش کی ہیں، ہم نے آئی جی سے ملاقات کی، وزیرِ ٹرانسپورٹ کے سامنے بھی سفارشات پیش کیں۔

متعلقہ مضامین

  • لوگوں کی جان کا مسئلہ ہے، کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں: منعم ظفر
  • 110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟ منعم ظفر
  • ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس، ڈمپرز حادثات پر کمیشن بنانے کا مطالبہ
  • کراچی‘ غلط ڈرائیونگ کی روک تھام کیلیے ایمرجنسی نمبرز متعارف
  • کراچی میں ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس، واقعات کو سیاسی رنگ نہ دینے کا متفقہ فیصلہ
  • کراچی میں ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس، واقعات کو سیاسی رنگ نہ دینے کا متفقہ فیصلہ
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
  • کراچی، ڈرائیورز کی غلط ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے ایمرجنسی نمبرز متعارف