Jasarat News:
2025-02-20@20:02:56 GMT

کم بارشوں کے باعث خشک سالی: پانی کے بحران میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

کم بارشوں کے باعث خشک سالی: پانی کے بحران میں اضافہ

اسلام آباد: ملک میں رواں سیزن کے دوران کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیموں اور زیر زمین پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح 700 فٹ تک گر جانے کے بعد واسا نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ مزید سنگین ہو جائے گا، محکمہ موسمیات پہلے ہی کم بارشوں کی پیشگوئی کر چکا ہے۔

ایم ڈی واسا  کاکہنا تھا کہ کم بارشوں کے باعث ملک بھر میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ دسمبر، جنوری اور فروری کے پہلے دو ہفتوں میں معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیں، کاشتکار بھی اس صورتحال پر پریشان ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ بارانی اور نہری علاقوں میں ایک جیسی صورتحال ہے،  فیصل آباد اور گردونواح میں نہری پانی نہ ملنے پر کئی کسان سیوریج کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب تھرپارکر کے شہروں مٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو دو ماہ سے میٹھے پانی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور شہری بورنگ کا کڑوا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

خیال رہےکہ  محکمہ موسمیات نے 18 اور 19 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

طویل خشک سالی کے بعد آج کن علاقوں میں بارشیں ہوں گی؟

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جب کہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں بادل کھل کر برس پڑے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش ہوئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقے کالام میں پہاڑوں نے برفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی۔

یہ بھی پڑھیے: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار

محکمہ موسمیات نے آج اور کل لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ 25 فروری کے بعد بھی لاہور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج برفباری اور بارشیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 2 روز میں گلیات، مری اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلااع میں بارشیں ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

CLIMATE RAINFALL SNOW بارش بارش اور برف باری برف باری

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
  • راولپنڈی، اسلام آباد میں 5 ماہ بعد بارش، خشک سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی، واسا
  • بارشوں اور دھند کے سبب بالائی علاقوں کی 6 پروازیں منسوخ
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری، خشک سالی کا خاتمہ
  • کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ، واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی
  • طویل خشک سالی کے بعد آج کن علاقوں میں بارشیں ہوں گی؟
  • 19 فروری سے ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟
  • بارش اور برفباری کہاں کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • بالائی علاقوں میں کل سے نیا موسمی نظام داخل ہوگا، بارشوں کا امکان
  • 19 سے 21 فروری، تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی، محکمہ موسمیات