تازہ ترین حملے میں دھماکا خیز مواد سے بھرے 7 ڈرونز نے کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا جو قازقستان کے تیل کو بحیرہ اسود کے ذریعے مغربی یورپ سمیت جنوبی روس میں برآمد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے ڈرون طیاروں نے جنوبی روس میں اہم بین الاقوامی پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن پر حملہ کیا، جس سے قازقستان کو سپلائی معطل ہوگئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے یف پی کے مطابق کیف نے 3 سال سے جاری تنازع کے دوران روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، اور ان مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ماسکو کی فوج کو ایندھن کی فراہمی یا اس کے حملے میں مدد کے لیے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ تازہ ترین حملے میں دھماکا خیز مواد سے بھرے 7 ڈرونز نے کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا جو قازقستان کے تیل کو بحیرہ اسود کے ذریعے مغربی یورپ سمیت جنوبی روس میں برآمد کرتا ہے۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹینگیز۔ نووروسک پائپ لائن سسٹم کے ذریعے تیل کی نقل و حمل کم پمپنگ کے طریقہ کار کے تحت کی جاتی ہے۔ 1500 کلومیٹر طویل پائپ لائن ایک کنسورشیم کی ملکیت ہے جس میں روسی اور قازقستان کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ مغربی توانائی کی بڑی کمپنیوں شیورون، ایگزون موبل اور شیل کے حصص ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 2024 میں اس نے جنوبی روسی بندرگاہ نووروسک کے ایک ٹرمینل پر ٹینکروں پر 6 کروڑ 30 لاکھ ٹن سے زیادہ تیل لوڈ کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کروپوٹکنزکایا پمپنگ اسٹیشن پر کیا گیا، جو روس کے جنوبی کراسنودار خطے میں واقع پائپ لائن کا سب سے بڑا اسٹیشن ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پمپنگ اسٹیشن پائپ لائن کو نشانہ

پڑھیں:

کوئٹہ، کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم دھماکہ، ایک راہگیر زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ تھانے کے دروازے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے سے ایک راہگیز زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس تھانے کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے دروازے کے قریب ہوا ہے۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دستی بم تھانے کے اندر داخل نہ ہو سکا اور مرکزی دروازے کے قریب ہی پھٹ گیا۔ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ہے۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایسی ڈیل کرنا جانتے ہیں جس سے روس دوبارہ جال میں نہ پھنسے، سرگئی لاوروف
  • سومی میں روسی میزائل حملہ ’جنگی جرم‘ ہے جرمنی کے متوقع چانسلر
  • یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک 117 زخمی
  • امریکی جنگی طیاروں کا یمن پر فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • کوئٹہ، کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم دھماکہ، ایک راہگیر زخمی
  • سومی پر روس کا 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی
  • روس کے یوکرین میں بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک
  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
  • دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے