نئی حکومت سب کو ساتھ لیکر دہلی کو عالمی معیار کا ماڈل شہر بنائے، ملک معتصم خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے کہا کہ عوام دوست اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر نئی حکومت کی توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دہلی کو ترقی پسند جامع اور مضبوط شہری نظم و نسق کی ایک عالمی مثال کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے ریاستی انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک دہلی پر حکومت کی لیکن دو بار اقتدار میں رہنے کے باوجود عام آدمی پارٹی سماجی انصاف اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق جیسے اہم مسائل پر اپنی پالیسی واضح کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کئی بار ہوا کہ جب دہلی کے باشندوں خاص کر مسلم اقلیتوں کے آئینی حقوق کی پامالی کی گئی لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت نے ان مسائل پر واضح موقف اختیار کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اسکیموں اور سبسڈیز کی پالیسی کے باوجود عام آدمی پارٹی چناؤ میں عوام کا مکمل اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت پینے کے صاف پانی، صاف ستھرا ماحول، لینڈ فلز کو ہٹانے، نالوں اور کچرے کی صفائی، خواتین کی سکیورٹی اور کچی آبادیوں کے لئے رہائش کے حوالے سے کئے گئے اپنے کئی وعدوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام رہی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ سالوں میں دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے امتیازی سلوک کیا گیا، جس کی وجہ سے مسلم علاقے سہولیات سے محروم رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس امیتازی سلوک نے بھی عام آدمی پارٹی کو چناؤ میں نقصان پہنچایا۔ ملک معتصم نے کہا کہ دہلی کا انتخابی نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت نظریاتی وضاحت، سیاسی وژن اور آئینی اقدار سے مضبوط وابستگی کے بغیر طویل مدت تک اقتدار پر قائم نہیں رہ سکتی۔
کانگریس کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے ملک معتصم خان نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں سیاسی اتحادوں کو کامیاب ہونا ہے تو ان کی بنیاد قلیل مدتی انتخابی جوڑ توڑ کے بجائے طویل المدتی اسٹریٹجک اتحاد پر ہونی چاہیئے۔ دہلی ریاست کی نئی حکومت سے توقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملک معتصم خان نے کہا کہ ملک کی دارالاحکومت کے حوالے سے دہلی ایک ماڈل شہر کے طور پر ابھرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ ماحولیاتی تحفظات، صفائی ستھرائی کے انتظام، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور خواتین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوست اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر نئی حکومت کی توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دہلی کو ترقی پسند جامع اور مضبوط شہری نظم و نسق کی ایک عالمی مثال کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت دستوری و اخلاقی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے تمام شہریوں کی بھلائی کے لئے کام کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملک معتصم خان نے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نئی حکومت
پڑھیں:
عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، رانا تنویر
فائل فوٹووفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ سے ہوا نکل چکی ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اس ماہ ترکی اور انڈونیشیا کے وفود پاکستان آرہے ہیں۔
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت تمام ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں، اگلے سال پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ملک دشمنی پر مبنی ہے۔