ویب ڈیسک : پی ٹی آئی  کے بانی عمران خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس پچھلے چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگائی گئی۔پارٹی نے الزام لگایاکہ بارہا کالز کے باوجود اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے کوئی نہیں پہنچتا۔

دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان  نے کہا  ہے کہ  جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سی ڈی اے کا عملہ آگ بجھا رہاہے۔

وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی

 عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کاٹ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرلیا گیا۔

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست  پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے 27 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کی،  جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اس عدالت کے حکم پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔ 28 جنوری کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بیان دیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیان کے باوجود بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیوں اس عدالت کے حکم پر عمل نہیں ہوا؟ لا افسر اس آرڈر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت 

 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • عمران سے بشریٰ کی ملاقات نہ ہونے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
  • عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر  سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی
  • بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا: علیمہ خان
  • کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم ہے، علیمہ خان
  • عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی
  • آرمی چیف کا عمران خان یا ان کی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، فیصل واوڈا
  • عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، پی ٹی آئی کا آگ لگانے کا الزام