ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنی گالہ کی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ، پی ٹی آئی نے آگ لگانے کا الزام دھر دیا

بنی گالہ کی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ، پی ٹی آئی نے آگ لگانے کا الزام دھر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی  کے بانی عمران خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس پچھلے چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگائی گئی۔پارٹی نے الزام لگایاکہ بارہا کالز کے باوجود اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے کوئی نہیں پہنچتا۔

دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان  نے کہا  ہے کہ  جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سی ڈی اے کا عملہ آگ بجھا رہاہے۔

 عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کاٹ رہے ہیں۔

History

Close |

Clear History