راولپنڈی میں پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔
خشک سالی کے باعث ایم ڈی واسا نی خبردار کیا ہے کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
سلیم اشرف نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوگئی ہے، پانی کے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔
مٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطل ہے۔
واٹر ایمرجنسی سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث ڈیموں میں اور زیرِ زمین پانی شدید متاثر ہوا ہے، پانی کی طلب اور سپلائی بھی شدید متاثر ہے۔
مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے کہا کہ راولپنڈی کی طلب 68 ملین گیلن پانی یومیہ ہے جبکہ دستیاب پانی صرف51 ملین گیلن یومیہ ہے، پانی کی ضرورت راول ڈیم، خان پور ڈیم اور ٹیوب ویلز سے پوری کی جارہی ہے، زیرِ زمین پانی کا لیول 7 سو فٹ نیچے چلا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پانی ضائع کرنے پر واسا نے 2 شہریوں کے چالان کیے ہیں، پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات کا اندراج کریں گے۔
ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں، خان پور ڈیم کی بھل صفائی کے باعث 22 فروری تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پانی کا واسا نے کے باعث پانی کی
پڑھیں:
قانون نافذ کرنے والے ادارے کا افسر بن کر سینیٹ سیکریٹریٹ آنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج
فائل: فوٹوخود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سینیٹ سیکریٹریٹ کی درخواست پر مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا افسر کہہ کر کئی بار سینیٹ سیکریٹریٹ آیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم دھمکیوں کے ذریعے ذاتی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تحقیقات کے دوران ملزم کی جعلی شناخت کا انکشاف ہوا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔