سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے، پانامہ لیکس بنچ کا حصہ رہے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے۔ سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید نے یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ جولائی 2019 میں جسٹس (ر) عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کورٹ کے
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں دو حوالاتی انتقال کرگئے
فوٹو: فائلراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دو حوالاتی انتقال کرگئے، دونوں کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق روات کے رہائشی حوالاتی محمد امین کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے راولپنڈی کارڈیالوجی اسپتال لے جایا گیا۔ وہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں انتقال کرگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق حوالاتی چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں تھا۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ پچاس سالہ چوری کے ملزم نذیر پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج تھا۔
ان کے علاوہ اڈیالہ جیل میں ایک اور حوالاتی الیاس نذر بھی انتقال کر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیاس نذر کو صحت کی خرابی کے باعث پمز اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ حوالاتی الیاس نذر اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق حوالاتی الیاس نذر منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔