2025-04-19@07:42:20 GMT
تلاش کی گنتی: 552

«میں کہا گیا کیس»:

(نئی خبر)
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے فلم رام لیلا میں بیٹی کی جگہ دیپیکا پڈوکون کو لیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔ مدھو چوپڑا نے فلم رام لیلا کی ریلیز کے تقریباً 12 برس بعد پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار سے ہٹائے جانے پر بات کی ہے۔ رام لیلا 2013ء میں ریلیز ہوئی، جس میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے ادا کیا، فلم کو باکس آفس پر خوب سراہا گیا۔ فلم کی خاص بات پریانکا چوپڑا کا ڈانس نمبر تھا، جس نے فلم بینوں کو خاصہ متاثر کیا تھا لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرکزی کردار کےلیے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے پہلے پریانکا چوپڑا کو آفر کی تھی۔ اپنے تازہ...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ  کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے کینٹ کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سیکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حملہ آوروں نے دو بارود سے...
    انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم نے مئی 2023 میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے کہا کہ مختلف مقدمات میں بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ۔سی پی او نے کہا کہ خصوصی سیل پاکستان سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے  6 ماہ سے کام کر رہا ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پھر سے میدان میں آ گیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سال میں کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس آل گرین کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا جس پر انہیں کانگریس سے نکال دیا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتا، ڈیموکریٹ میرے لیے کھڑے نہیں ہوں گے، ایسا ہونا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک کی توسیع کی استدعا منظور کرلی گئی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے 10 مارچ تک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم انکشاف کر رہا ہے۔اس موقع پر ملزم ارمغان نے کہا کہ انہوں نے کل بھی اس سے انگوٹھا لگوایا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم انتہائی شاطر ہے، جس سے آلہ قتل کے طور پر استعمال ہونے والی اسٹک برآمد کرنی ہے، ملزم نے 300 لڑکے لڑکیوں کو ویڈ کے نشے پر بھی لگایا ہوا ہے۔ملزم شیراز کو بھی...
    ویب ڈیسک —امریکہ, چین کے عوام اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان فرق نمایاں کرنے کے لیے پالیسی میں تبدیلیاں لا رہا ہے جن کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ واشنگٹن چین کے عوام کو نہیں بلکہ اس کی حکومت کو اپنے اسٹریٹجک حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔ وی او اے کی حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے چین سے متعلق اصطلاعات کے بارے میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات میں واضح تفصیلات بیان کرنے سے متعلق کہا گیا ہے کہ جہاں بھی چینی عوام، ثقافت یا زبان کسی منفی بات یا تاثر سے منسلک ہو رہے ہوں وہاں ـ "چائنیز” کا لفظ بطور اسم صف (Adjective) استعمال...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کے معاملے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے  ذیلی کمیٹی بنا دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل، رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ اور نبیل گبول شامل ہیں، ایم کیو ایم سے خواجہ اظہار الحسن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی نے مصطفیٰ عامر کیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کر لیا ہے۔ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپورٹ کی تفصیلاتدوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان نے واردات کس طرح انجام دی؟ کب کیا ہوا؟ ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپورٹ کی تفصیلات ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں بنگلے میں کال...
    ظاہر شاہ طورو---فائل فوٹو  وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ مسلم ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو صرف خیبر بختون خوا حکومت کے خلاف بیانات دینے پر کابینہ میں رکھا گیا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری پنجاب حکومت کی ناقص کارکرگی چھپانے کے لیے کے پی حکومت کے خلاف بولتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پنجاب کے لوگ مزید وہاں جعلی حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے...
    پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری ؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی...
    لاہور: پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک  مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔   صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت  ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔  اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ اپلائی کر سکیں گے۔  وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو جنریشن...
    راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2025ء ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صادق محمد خرم نے اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی سے دی گئی سزائیں کلعدم قرار دے دیں،عدالت نے لیگی رہنماء حق نواز عباسی اور راجہ شاہد احمد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔معزز عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق دستاویز پر کوئی اوور رائٹنگ یا ہیرا پھیری نہیں کی گئی اور جعلسازی کے ثبوت کے بغیر استغاثہ کا دستاویز میں چھیڑ چھاڑ کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق زمین کے لین دین میں کسی دھوکہ دہی کی نشاندہی نہیں کی گئی ،سرکاری ریونیو ریکارڈ نے جعلسازی یا غیر قانونی اراضی کے...
    فائل فوٹو مصطفیٰ عامر  قتل کیس میں ملزمان نے واردات کس طرح انجام دی؟ کب کیا ہوا؟ ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپورٹ کی تفصیلات ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے، کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، ملزم کی ماہانہ آمدن کروڑوں روپے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئِے تھے، 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے، بیرونِ ملک سے منشیات منگوانے پر 2019ء میں کسٹم نے ارمغان پر مقدمہ درج کیا تھا۔تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسٹم کے مقدمے میں ملزم ارمغان نے ضمانت کروا لی...
    DELHI: بھارت کی بارڈر فورس (بی ایس ایف) نے تری پورہ کے قریب بین الاقوامی سرحد سے دو خواتین سمیت بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف نے سرحد سے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سے 4 افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ بی ایس ایف نے بیان میں الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیش کے شہری مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع جنوبی تریپورہ میں نوٹان بازار اور خراگراچیری سے ہے۔ بی ایس ایف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے 4...
    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انگریزی ہماری جمہوریہ کے قیام سے ملک کی زبان رہی ہے، اور آزادی کے اعلان اور آئین سمیت ہمارے ملک کی تاریخی حکومتی دستاویزات تمام انگریزی میں لکھی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انگریزی کو امریکا کی سرکاری زبان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دنیا بھر کے تارکین وطن کی میزبانی کرنے والے ملک میں ہم آہنگی آئے گی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انگریزی کو ملک کی سرکاری زبان قرار دیے جانے کو بہت عرصہ گزر چکا ہے۔ دستاویز...
    چین کے ایک قدیم دریا کے کنارے کتے کے سر سے مشابہ پہاڑ مشہور سیاحتی مقام بن گیا ہے۔ یہ پہاڑ، جسے "کتے کا پہاڑ" کہا جاتا ہے، یچانگ شہر میں ہے اور جب کہ یہ ہمیشہ سے وہاں موجود ہے، لیکن حالیہ ہفتوں میں سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے اس کی مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے۔ شنگھائی میں مقیم ڈیزائنر گوو کنگشن نامی نے چھٹی کے دن یہ تصویر پوسٹ کی جب انہوں نے دیکھا کہ پہاڑ ایک کتے کے سر سے ملتا جلتا ہے جو دریائے یانگسی کے ساتھ زمین پر آرام کر رہا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر مسٹر کنگشن کی پوسٹ کو 10 دنوں میں 120,000 لائکس ملے اور لاکھوں لوگوں...
    برسلز/واشنگٹن: نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے تعلقات بحال کریں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی اور ٹرمپ کی ملاقات کشیدہ صورتحال اختیار کر گئی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان روس-یوکرین جنگ کے حل پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ مارک روٹے نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے زیلنسکی کو بتایا کہ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر 2019 میں جویلین اینٹی ٹینک ہتھیار فراہم کرکے جس نے یوکرین کو روسی حملے کے خلاف مزاحمت کا موقع دیا۔ نیٹو سربراہ نے مزید کہا...
    قومی اسمبلی نے اخراجات کم کرنے کے لیے 200 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا ہے، سرکاری دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں میں تقریباً 300 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی سال کے اختتام پر شائع ہونے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ سالانہ ایک ارب روپے کی بچت کے لیے رائٹ سائزنگ کے 2 مراحل کے دوران 220 ملازمین کو برطرف کیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے سیکریٹریٹ کے آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے متعدد پالیسی اقدامات کی منظوری دی ہے۔ پہلے 2 مرحلوں میں گریڈ 1 سے 19...
    معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں تلخ کلامی اور تکرار پر روس اور یورپی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی سیکیورٹی کونسل کی ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں ایک "زوردار تھپڑ" لگا جو ان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی علامت ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی روسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں یہ جھوٹ بولا کہ 2022 میں کیف حکومت عالمی حمایت کے بغیر اکیلی کھڑی تھی جبکہ حقیقت اس کے...
    کراچی: مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کو کیس میں تحقیقات کے  لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔ اس حوالے سے ہولیس نے رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں پولیس تفتیش کے دوران ملزم ارمغان کے بار بار بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے کا بھی انکشاف کردیا۔ ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیس میں ملنے والی لڑکی سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں ملزم شیراز نے بخوبی اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم ارمغان نہایت شاطر، چالاک اور عادی جرائم پیشہ ہے۔ ملزم ارمغان بار بار اپنے بیان تبدیل کررہا ہے اوربار بار...
    تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا پاکستان میں جمہوریت کی درجہ بندی میں مزید کمی ہو گئی۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی 3.25 سے کم ہو کر 2024ء میں 2.84 رہ گئی۔رپورٹ میں عام انتخابات 2024ء کے دوران پُر تشدد واقعات اور سیاسی عدم استحکام کو اس کمی کی بڑی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔ 2024ء انتخابات کا سال، 70 سے زائد ممالک میں پونے 2 ارب افراد نے ووٹ ڈالےسال 2024ء کو انتخابات کا سال کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا، اس سال 70 سے زائد ممالک کے ایک ارب 70 کروڑ سے زیادہ افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق8 فروری 2024ء کے انتخابات کے...
    کراچی کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے مصطفیٰ قتل کیس میں ملزمان کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔   عدالت کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے مزید 12 دن ریمانڈ کی توسیع کی استدعا کی گئی، انویسٹی گیشن آفیسر (آئی او) نے استدعا کی کہ تحقیقات فی الحال مکمل نہیں ہوئی، مزید ریمانڈ دیا جائے۔حکم نامہ میں کہا گیا کہ آئی او کے مطابق ارمغان عرف آرمی شاطر اور عادی مجرم ہے، بار بار بیان بدل رہا ہے۔ مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزامکراچی کی انسداد منشیات عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے دو کیسز میں چالان پیش کر...
    اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کی جڑ 8 فروری کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ہیں، مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں، آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم کو ختم کیا جائے، تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عوام اور میڈیا کی زبان بندی کےلیے لائی گئیں پیکا ترامیم کو ختم کیا جائے، پانی کے وسائل کی تقسیم 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق ہونی چاہیے، ملک کے موجودہ بحران...
    مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ زیر غور آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ارکان قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے اس پر تحفظات ہیں، ان کو بلایا جائے۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں یا ہفتہ واراس پر بات چیت جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہوگا۔ وزارت پٹرولیم حکام کا کہناتھا کہ حکومت 12روپے فی لیٹر مارجن دیگر قیمتوں کو یکساں رکھتی ہے، ڈی ریگولیشن پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب...
    پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی 2024 میں چھ درجے نیچے گر گئی ہے اور اسے ”دنیا کے 10 بدترین کارکردگی دکھانے والے ممالک“ میں شامل کیا گیا ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کردہ جمہوریت کے انڈیکس کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں 165 آزاد ریاستوں اور 2 علاقوں میں جمہوریت کے رجحانات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انڈیکس پانچ اہم شعبوں پر مبنی ہے، انتخابی عمل اور کثرتیت، حکومت کی کارکردگی، سیاسی شرکت، سیاسی ثقافت، اور شہری آزادیوں کا تحفظ۔ ہر ملک کو اس کے اسکور کے مطابق چار قسم کے نظاموں میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی مکمل جمہوریت، عیب دار جمہوریت، ہائبرڈ نظام یا آمرانہ حکومت۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے قومی کانفرنس کے بعد پریس بریفنگ دی۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ سے کوشش کر رہے تھے کہ قومی کانفرنس ہو جائے۔ کہا گیا کہ 2 مارچ تک کوئی کانفرنس نہیں کر سکتے۔ ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلو میٹر دور مارکی کو بک کیا، پھر بھی روکا گیا۔ کہا گیا کہ یہاں سے کرکٹ ٹیم گزرتی ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز وکلاء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ صحافیوں اور وکلاء نے آئین سے متعلق اپنی آراء پیش کیں۔ یہ حکومت ایک...
    جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت نے ایکسیڈینٹ کیس میں نامزد سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان یوسف نےتین سال پہلے ایکسیڈنٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وقوعہ کے روز 23 ستمبر 2022 کے تین ماہ 15 دن بعد شکایت کنندہ نے شکائت دائر کی، باقاعدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پراسیکیوشن کے ریکارڈ میں موجود نہیں۔ اس میں کہا گیا کہ ڈیڈ باڈی کا صرف بیرونی جائزہ لیا گیا ہے باقاعدہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا،یہ دلیل بھی دی جاسکتی ہےکہ ہر ایکسیڈنٹ میں باقاعدہ پوسٹ مارٹم کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اس کیس میں ایکسٹرنل پوسٹ مارٹم کرنے والے...
    گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر (Mrs. Henny de Vries) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈ کے خوشگوار تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی سیاسی و معاشی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ دونوں ممالک کے درمیان کئی نئے شعبوں میں مزید تعلقات قائم کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی صورتحال گمبھیر ہوتی جا رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے زیر زمین پانی کی سطح اوپر لانے کے لیے مختلف...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائیشوں نے مصطفیٰ عامر کیس میں نامزد ملزم ارمغان قریشی کا گھر خالی کروانے کیلئے ڈی ایچ اے کو خط لکھ دیا۔مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کیلئے پڑوسیوں نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کامران قریشی اور اہلخانہ متعلقہ اتھارٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، کامران قریشی نے 2023 سے 2024 کے دوران خلاف قانون تین شیر گھر پر رکھے۔لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گھر میں رات بھربلند آواز میں موسیقی بجائی جاتی ہے جس سے آرام میں خلل پڑتا ہے، کامران قریشی کے بیٹے ارمغان نے 100 سے زائد نجی سکیورٹی گارڈز...
    ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2024ء میں 84 مرتبہ انٹرنیٹ بند رکھا، رپورٹ کے مطابق اس دوران منی پور میں21، ہریانہ میں 12 جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی 12مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا اور یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ”ایکسیس ناﺅ اور کیپ اٹ آن کولیشن“ Access Now ،Keep It On coalition کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2024ء میں 84 مرتبہ انٹرنیٹ بند رکھا جو ایک جمہوری ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک رہا، جہاں سال بھر میں 12 انٹرنیٹ...
    بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی کمپنی نے اپنے کنوارے اور طلاق یافتہ ملازمین کیلئے انوکھی پالیسی کا اعلان کیا جس کی وجہ سے اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبہ شانڈونگ میں قائم کیمیکل کمپنی نے جنوری میں نوٹس کے ذریعے پالیسی کا اعلان کیا جس میں دھمکی دی گئی کہ ستمبر تک اگر سنگل یا طلاق یافتہ ملازمین نے شادی نہیں کی تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔ کمپنی کی اس پالیسی میں 28 سے 58 سال کی عمر کے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو شادی کرنے کا کہا گیا تھا۔جس کا مقصد شادی شدہ ملازمین کی شرح میں اضافہ کرنا تھا۔نوٹس میں کہا گیا کہ جن ملازمین نے مارچ تک شادی نہ کی...
      گووندا اور سنیتا کی شادی کو 38 سال مکمل ہوگئے اور اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ ان افواہوں اور خبروں میں کتنی صداقت ہے اس پر ردعمل دینے کے لیے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے باوجود گووندا یا سنیتا دستیاب نہیں ہیں۔ جوڑے کی خاموشی نے معاملے کو مزید پُراسرار بنادیا ہے جس سے طلاق کی خبریں اور طول پکڑتی جا رہی ہیں۔ ان خبروں پر یقین کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اب تک گووندا، سنیتا یا کم از کم ان کے خاندان کے کسی فرد کی جانب سے ردعمل آنا چاہیے تھا۔ جس کے بعد گووندا کی بھانجی آرتی اور بھانجے کرشنا ابھیشک، جو خود...
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔پارلیمانی پارٹی پنجاب کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ملاقات میں مزید کہا گیا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر پی پی رہنماؤں کو نظر انداز کر رہی ہے۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر بانی چیئرمین عمران خان بھی افسردہ ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔سلمان...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر بانی چیئرمین عمران خان بھی افسردہ ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں...
    پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔ عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پی ٹی وی پر دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا۔ میچ ہارنے پر عمران خان...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے گئے۔ جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، بینچ نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات کے بعد ایڈمنسٹریٹر جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کردی۔ پراسیکیوٹرجنرل کی درخواستوں پر تحریری حکمنامے میں کہا گیاکہ رجسٹرار ہائیکورٹ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے پیش کریں، آرڈر کی نقول سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھی بھیجیں، منتظم جج کے اختیارات ایک نمبر کورٹ سے لے کسی بھی انسداد دہشت گردی کورٹ کومنتقل کئے جائیں، یہ عوام الناس کے مفاد عامہ کا معاملہ ہے۔  فیصلے میں کہا گیا کہ منتظم جج زاکرحسین نے اپنے اختیارات...
    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے مستعفی رکن اختر حسین نے کہاکہ میرا اس کمیشن میں چھٹا سال ہے، مجھے 3 دفعہ پاکستان بار کونسل نے کمیشن کے لیے متفقہ طور پر نامزد کیا، 26 ویں آئینی ترمیم سے پہلے جو جوڈیشل کمیشن تھا اس میں بھی ہم مستقل جدوجہد کرتے رہے، اس وقت وہاں ججوں کی مکمل اکثریت تھی. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کیونکہ بار کا یہ متفقہ عزم تھا اور جو ایشوز ہم اٹھا رہے تھے بار ان سے بھی متفق تھی اور میں بار کے اندر یونینیمس ول کا انڈیپنڈنٹ نمائندہ تھا. رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ بات یہ نہیں ہے کہ فائدہ...
    اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 فروری 2025ء ) پاکستان کا قرضوں پر سود پونے 10 ہزار ارب روپے کی تشویش ناک سطح تک پہنچ گیا، آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کے واجب الادا قرضوں پر سود کی ادائیگی 10 ہزار ارب روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا قرضوں پر سود 9775 ارب روپے ہے، اگلے سال سود 10 ہزار ارب روپے اور پھر مزید بڑھ جائے گا۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وفاق کا ٹیکس کا ہدف 13000 ارب روپے ہے، 12500...
    چین میں قائم ایک کمپنی کا اپنے ملازمین کو دھمکی آمیز نوٹس وائرل ہوگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ستمبر کے آخر تک غیرشادی شدہ رہے تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو نوٹس جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اچھی طرح کام کریں اور فیملی قائم کریں۔ نوٹس میں 28-58 سال کی عمر کے سنگل ملازمین بشمول طلاق یافتہ افراد کو اس سال ستمبر کے آخر تک شادی کرنے اور آباد ہونے کی ہدایت دی گئی۔  نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر وہ جون کے آخر تک شادی نہیں کرتے تو...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پر لگایا تھا، وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی، اس میں پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا، نہ ہی کوئی ادائیگی کی گئی۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف نے ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کی، کے پی حکومت کے ترجمان نے آج تک قوم کو اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی نہیں بتائی۔ خیالی پلاﺅ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ شانزے ملک کے وکلا کیجانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے گئے، وکیل صفائی  نے مؤقف اپنایا کہ وقوعہ کے 11 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کیجانب سے جولائی 2024 میں بیان ریکارڈ کروایا گیا، مدعی مقدمہ کے بیان کی روشنی میں درخواست گزار شانزے ملک کو نامزد کیا گیا، عدالت میں ایکسیڈنٹ کے حوالے سے کوئی ویڈیو بھی پیش نہیں کی گئی۔ وکیل صفائی  نے کہا کہ جو تصاویر عدالت میں پیش کی گئی ان کے کسی اینگل سے نہیں لگتا کہ تصاویر میں موجود خاتون شانزے ملک...
    ویٹیکن سٹی: کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو برونکائٹس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔  ویٹیکن حکام کے مطابق، ہفتے کے روز سانس لینے میں شدید دشواری کی وجہ سے انہیں ہائی فلو آکسیجن دی گئی اور خون کی کمی کے باعث خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) بھی کرنا پڑی۔ اتوار کی صبح ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "رات پرسکون گزری، پوپ نے آرام کیا"، جو ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے۔ تاہم وہ...
    اس سے قبل پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے انکشاف کیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی رینج 2 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے اور اسے بڑھانے میں کوئی تکنیکی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ہر ہفتے ایک میزائل شہر کو ظاہر کرنا چاہیں، تو ہم ان شہروں کو دو سال تک پورا نہیں دکھا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح افواج نے اپنی بحری، زمینی اور فضائی فورسز کی شرکت کے ساتھ جنوبی ایران میں ذوالفقار 1403 جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد نئی نسل کے سمارٹ ہتھیاروں اور آلات کو آزمانا اور جدید جنگی حکمت عملیوں کو استعمال کرنا ہے۔ ایرانی...
    ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں پاکستان سرفہرست آچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے کہا کہ اس پھیلاؤ کو جلد از جلد روکنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی خاتمے کے پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں قابل ستائش اقدام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ھے۔ ترجمان نے بتایا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تعاون سے گلگت بلتستان میں دو مقامات ایم سی چلاس دیامر اور یو سی مرکنجہ شگر میں ایک پائلٹ مرحلہ شروع کیا ہے جس کے تحت ابادی کی اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تک رسائی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیرِف پالیسی کی دھمکی کے بعد برکس اتحاد ٹوٹ چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد امریکی ڈالر کیخلاف اقدامات کر رہا تھا، جواب میں سخت تجارتی اقدامات کئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک امریکی ڈالر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور اپنی ایک نئی کرنسی متعارف کرانا چاہتے تھے۔ تاہم، جب انہوں نے اس بارے میں سنا تو فوراً یہ فیصلہ کیا کہ اگر برکس میں شامل کوئی بھی ملک امریکی ڈالر کے خاتمے کی بات کرے گا تو اس پر 150 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گورننس اور کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، تعاون کے فروغ کے لیے پُرامید ہیں۔ آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی اور گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتربنانے کے مواقع تلاش کرے گی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دورہ...
    حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم قابل تعریف، تعاون کے فروغ کیلئے پرامید ہیں، آئی ایم ایف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گورننس اور کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، تعاون کے فروغ کے لیے پرامید ہیں۔ آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پرامید ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف  نے گورننس اور کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، تعاون کے فروغ کے لیے پُرامید ہیں۔ آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کرتے ہوئے کہا   کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی اور گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتربنانے کے مواقع تلاش کرے گی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دورہ...
    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔  ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد گتھیاں مزید سلجھنے کی راہ ہموار ہوگی۔ کیس کی اب تک ہونے والی تفتیش، ملزمان کے بیانات و اعترافات اور پولیس کو ملنے والے ثبوتوں کے باوجود تاحال یہ ہی ثابت نہیں ہو سکا کہ  گاڑی سے جلی ہوئی ملنے والی لاش مقتول مصطفی عامر ہی کی ہے یا کسی اور کی؟۔ کیس کے سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھا ہے، جس کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نمونے (سیمپل) لیے جانے کے بعد مصطفی عامر کی لاش کو ایدھی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو اپوزیشن رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔پاکستان تحریک انصاف وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہماری چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی، گزشتہ جیل ٹرائل میں بانئ پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے بانئ پی ٹی آئی کے کیسز پر بات ہوئی، بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقاتوزیر اعظم نے چیف جسٹس کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے...
    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آئی سی سی کیلئے انکم ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دیدی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس دوران کویت کو بھیڑ، بکریوں کی تجارتی برآمد پر عائد پابندی ہٹانے کی سمری پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا تاہم وزارت توانائی کیلئے 6.85 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی ۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ رقم جاری مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کی گئی ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ آئی سی سی سے منسلک ادارے، آفیشلز اور غیر مقامی وفود کسی بھی قسم...
    اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں چوری کی خطرناک واردات ہوئی جس کے دوران کمرشل پلازہ میں واقع متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، پلازے کا سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ چوری بخاری پلازہ میں واقعہ دوکانوں کے تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اڑے، پلازے کے سیکورٹی گارڈ کی لاش بھی ملی ہے۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔ پولیس ذرائع پلازے کی دوکانوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان غازی نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش ملزم ارمغان غازی نے انکشاف کیا کہ اس نے 6 فروری کو شیراز اور مصطفیٰ کو اپنے بنگلے پر بلایا، مصطفیٰ کے بنگلے پر پہنچنے کے بعد اس پر تشدد کیا، مصطفیٰ پر تشدد کے دوران میں نشے کی حالت میں تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم ارمغان کی نشاندہی پر ڈیفنس خیابان مومن پر اس کے بنگلے پر کارروائی کی گئی، بنگلے کے گارڈ روم میں چھپایا گیا ڈنڈا برآمد کر لیا گیا۔ملزم ارمغان کی نشاندہی پرپولیس نے اس کے بنگلے سے آلہ ضرب برآمد...
    جائیں تو جائیں کہاں؟پارہ چنار میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ، خوراک، ادویات اور فیول کی قلت کا سامنا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 1200 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ انتظامیہ نے لوئر کرم میں قافلوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا،سماجی رہنماء کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوراک، ادویات کی قدلت ہے، ڈیڑھ ہزار طلباء و طالبات اور دوہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی علاقے میں پھنس گئے ہیں، فیول کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 1200 فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق شہریوں کیلئے ایک سے دوسری جگہ...
    فوٹو: فائل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2026 میں 43 فیصد اور 2027 میں 42 فیصد ٹیکس ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 70 ارب روپے کا سالانہ نقصان ہو رہا تھا اس پر قابو پایا گیا ہے۔ یہ بل جس پر گفتگو کی جارہی ہے آرڈیننس کے ذریعے نافذ ہوگیا ہے۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ بینکوں کے اکاؤنٹنگ سال پر ٹیکس لگتا ہے جو ان سے لے لیا گیا ہے، انکم ٹیکس یا سپر ٹیکس الگ ہیں۔اجلاس کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح کو39 سے بڑھا کر 42 فیصد کر دیا گیا ہے بینکوں کی آمدن پر سپر ٹیکس اس کے علاوہ ہوگا. سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینکوں کے ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ ریشو (اے ڈی آر) پر بریفنگ دی گئی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بینکوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح کو 42 فیصد کر دیا گیا ہے چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بینکوں...
    ڈھاکہ: سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش واپس آنے اور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔  انہوں نے ایک ویڈیو کال میں ان پولیس افسران کی بیواؤں سے بات کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو "مافیا سرغنہ" قرار دیا اور کہا کہ وہ جلد واپس آ کر انصاف دلائیں گی۔ شیخ حسینہ نے الزام لگایا کہ عبوری حکومت نے "دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ" دے رکھی ہے، جو بنگلہ دیش میں تباہی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ سب کچھ مجھے اقتدار سے ہٹانے کی سازش کے تحت کیا گیا۔ مگر میں زندہ بچ گئی، اور خدا نے مجھے موقع دیا کہ میں انصاف...
    لاہور(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا، آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے۔لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے جو ایک فیڈریشن یے یہاں کوئی کسی کا آقا نہیں اور نہ کوئی کسی کا غلام ہے، ہمارے بزرگوں نے کہا ون مین ون ووٹ ہونا چاہیے، پاکستان کے قیام کے وقت کہا کہ ملک فیڈریشن کی طرز پر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 لگا کر ہمارے بچوں پر ظلم کیا گیا، انتہائی نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا، پاکستان کی فوج ہماری...
    شعیب شاہین، فواد چوہدری کی لڑائی پر ایف آئی آر کٹنی چاہیے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا خان صاحب کا پیغام ملا ہے۔سلمان اکرم راجا کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے گاڑی سے اتر کر پولیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا عدالتی حکم نامہ بھی دکھایا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اے ٹی سی کا ارڈر ہے، یہ توہین عدالت بھی...
    سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مصطفیٰ عامر کے اغواء کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغواء کیا گیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مغوی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، مغوی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں 2 کروڑ روپے کے تاوان کی کال موصول ہوئی ہے، تاوان کی کال کے بعد کیس کی انویسٹی گیشن اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہو گئی، 8 فروری...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں‘ تبدیلی کے نام پر معیشت اور اقدار تباہ کی گئیں۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر...
    VATICAN CITY: ویٹیکن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کا 'پیچیدہ کلینیکل صورتحال' کا علاج کیا جا رہا ہے اور جب تک ضروری ہو گا وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو جمعہ کے روز روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا تھا اور برونکائٹس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز ویٹیکن نے کہا تھا کہ پوپ کو سانس کی نالی میں 'پولی مائکروبیل انفیکشن' ہے جس کی وجہ سے ان کے علاج میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ بعد میں اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا کہ پوپ مستحکم حالت میں ہے اور انہیں بخار نہیں ہے۔ انہوں نے اسپتال میں ہی رہتے ہوئے کچھ...
    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ( ایم این اے ) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں الیکشن 2024 کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی کی گڈ بکس میں نہیں رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ اُنہیں کیوں نکالا گیا، انہیں جنرل ( ر ) باجوہ نے ثاقب نثار سے مل کر غلط نکلوایا تھا اور مجھے بھی کبھی نہیں سمجھ آئے گی کہ مجھے کیوں نکالا گیا جبکہ نوازشریف کو نکلوانے میں پی ٹی آئی کا کردار نہیں ہو سکتا تھا، انہیں غلط نکالا گیا تھا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے تیسری مرتبہ...
    اسلام آباد:سینیٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور ہو گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے نکتہ اعتراض اٹھایا اور ایوان میں احتجاج کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے یہ بل پہلے ہی منظور ہو چکا ہے اور جو ارکان اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتےوہ لکھ کر دے سکتے ہیں۔ سینیٹر دینیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بھی اس بل پر دستخط کیے ہیں لیکن اپوزیشن نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے فلور پر بات کرنے...
    وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر تحریری جواب دے دیا۔قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ سال 2023ء کے مقابلے میں 2024ء میں اسلام آباد میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، جسے علی امین نے لیڈ کیا، محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، علی امین گنڈا پور لیڈ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024ء میں 1596 ملزموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا، 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء برآمد کیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس، موبائل...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹر اس سال اپریل اور مئی کے درمیان 5 جی  اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ ملائیشیا کے ٹیلی کام حکام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینن پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پاکستان میں 5جی  سروسز کے آغاز میں موجودہ تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 جی کی آمد معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گی۔ ملائیشیا کے ٹیلی کام کے نمائندوں جن کے ملک میں پہلے ہی  5 جی  سے 5.5 جی میں...
    کراچی: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چئیرمین سیدال خان کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے سیاست نہ کریں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ سیکرٹریٹ کو نام دے دیں۔ دنیش کمار نے کہا کہ مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر فلور دینے کا مطالبہ کیا اور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف اپیلیں منظور کر لیں، رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی محمد اویس الحسن کیخلاف توہین عدالت کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ جاری  کردیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ  جب کوئی جوڈیشل یا ایڈمنسٹریٹو آرڈر موجود ہی نا ہو تو اپیل کنندگان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں بنتی، عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان بار کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی وکیل نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی26 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پہ شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہوں۔ انہوں نے...
    ڈاکٹر آکاش انصاری(تصویر سوشل میڈیا)۔ معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ڈاکٹر آکاش کی موت حادثاتی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سندھی شاعر آکاش انصاری جاں بحق: واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، ڈاکٹرز نے تصدیق کی...
    ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی، فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ ایم کیو ایم امن نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے، ایم کیو ایم کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا جنازہ نکل چکا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار...
    جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، غزہ پر اسرائیلی حملے میں 3پولیس اہلکار شہید، امداد بھی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس جرم کی مذمت کرتے ہیں اور ثالثوں اور بین...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویربناکر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا وزیر اعلی سندھ  کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور افسرا کے خلاف چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کو دہشتگردوں کی طرف دھمکی ،،ڈیرہ اسماعیل پولیس نے مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا۔ ایڈوائزری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نےسرکاری سطح پر مذہبی وسیاسی معاملات میں ملوث ہونے کے باعث نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے،مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،منصوبہ کو خفیہ طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن کو پہلے بھی دھمکیاں ملی ہیں، مولانا فضل الرحمن اپنی رہائش گاہ پرسکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائیں ایڈوائزری نوٹس کہا گیا ہے کہ مولانا فضل...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے  گا۔ افغان طالبان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ یورپ اور کییف کو شامل کیے بغیر نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا یہ بیان امریکی اور روسی صدور کے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کے بعد سامنے آیا ہے۔ ہفتے کے روز جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران زیلنسکی نے کہا، ''یوکرین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں ہونا چاہیے، یورپ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ یورپ کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ انہوں نے اسرار کیا کہ یوکرین جنگ پر متوقع مذاکرات میں یورپ کی شمولیت بھی ہونی...
    راولپنڈی:عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا۔ یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، ماہ رنگ بلوچ سے رابطہ کرنے اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی، اوپن خطوط سے متعلق کہا کہ یہ وہ حقائق ہیں جن پر...
    بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور آج بھی سرکاری گواہان کو پیش...
    کوئٹہ: بم دھماکے کے زخمیوں کو ریسکیو حکام اسپتال منتقل کر رہے ہیں کوئٹہ(نمائندہ جسارت،مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کول مائن ایریا میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب بم دھماکے نتیجے میں11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ لیویز نے میڈیا کوبتایا کہ دھماکا تحصیل شاہرگ میں کوئلے کی لیبر گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں پک اپ گاڑی میں سوار 11مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔لیویز نے کہا کہ دھماکا بارودی سرنگ کا ہوسکتا ہے جس میں مزدوروں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے کے لیے جارہے تھے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کا کہنا تھا...
    امریکا نے اپنے ہاں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے مزید 119 افراد کو ملک بدر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرتے ہوئے مذکورہ پناہ گزینوں کو فوجی طیارے کے ذریعے پانامہ بھیجا گیا ہے جہاں سے انہیں ان کے ملکوں کی سمت روانہ کردیا جائے گا۔ صدر ہوزے راؤل مولینو نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک طیارہ دارالحکومت پانامہ سٹی کے مغرب میں ہاورڈ ایئرپورٹ پر اترا اور اس میں سوار 119 تارکین وطن کو ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا۔ صدر مولینو نے کہا کہ ملک بدر ہونے والوں میں ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں اور اسی سلسلے میں جلد ہی امریکا سے مزید طیارے بھی پہنچیں گے۔ یاد...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشری بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا، سینیٹر علی ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشری بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا ہے، حکومت نے عدلیہ کی ساکھ اور خودمختاری کو نقصان پہنچایا ہے، حکومت نے آزادی اظہارِ رائے پر پابندی عائد کردی۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ قوم پس رہی ہے، لوگ ناراض ہیں، ان کی منتخب حکومت ان کی مرضی کے مطابق نہیں بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ لوگوں...
      چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی کے آرمی چیف  کو لکھے گئے خط کے حوالے سے کہا   کہ عمران خان نے خط میں معاشرے میں موجود خلیج ختم کرنے کی بات کی ہے۔  تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور محمود خان اچکزئی  نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کی ہے۔    قومی اسمبلی اجلاس میں معمول کا احتجاج کیا گیا  ، اسمبلی ارکان کو اظہار خیال کا موقع نہیں دیا جا رہا، پاکستان تحریک انصاف جیسے ہمیشہ احتجاج کرتی ہے لیکن آج ہم نے بات کیلئے پوائنٹ آف آرڈر مانگا لیکن ہمیں بولنے نہیں دیا گیا ،یہ حکومت ہر طرح سے ناکام ہو چکی ہے ،یہ لوگ فیصلہ کر لیں...
    کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ایک لفظ کی گواہی بھی نہیں دی،رمضان شوگر ملز کا تفصیلی فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف قائم رمضان شوگر مل مقدے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں دونوں بری کردیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سرداد محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر مل میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ اس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ...
    نیو یارک : اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی حکومت میں مخالف سیاسی کارکنان پر ہونے والے ظلم اور تشدد سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے 15 سالہ آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف دانستہ اور منظم کریک ڈاؤن کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پولیس کے ہاتھوں 1400 شہریوں کو قتل اور سیکڑوں کو جیلوں میں ڈلوایا۔ اقوامِ متحدہ کے محکمہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے...
    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بے دخلی کا فیصلہ ان کے کسی عمل کا نتیجہ نہیں، بلکہ یہ پارٹی کی داخلی پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اس معاملے پر مزید تفصیل سے گفتگو کرنے سے گریز کیا، اور کہا کہ پارٹی کے بانی نے اس فیصلے کو پارٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی رکن کو پارٹی سے نکالنے یا رکھنے کا مکمل اختیار پارٹی بانی کے پاس ہے۔ یاد رہے کہ شیر افضل مروت کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیلیفورنیا فروخت کردینے کا مشورہ دینے کے حوالے سے گوکہ یہ ایک پیروڈی آن لائن پیٹیشن ہے، لیکن پیر کو اس مہم کے آغاز کے بعد سے تقریباً 204,000 لوگوں نے اس میں حصہ لیا ہے، جس کا ہدف 500,000 لوگوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ گرین لینڈ: پچاسی فیصد لوگ امریکہ میں شامل ہونے کے خلاف ڈنمارک کی ایک ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد کیلیفورنیا کو امریکہ سے خریدنا اور اسے ڈنمارک کے علاقے میں شامل کرنا ہے۔ یہ مہم ٹرمپ کے گرین لینڈ کو خریدنے کے منصوبے کے جواب میں شروع کی گئی ہے۔ اس...