پوپ فرانسس کی حالت بگڑ گئی، دنیا بھر میں دعاؤں کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ویٹیکن سٹی: کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو برونکائٹس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔
ویٹیکن حکام کے مطابق، ہفتے کے روز سانس لینے میں شدید دشواری کی وجہ سے انہیں ہائی فلو آکسیجن دی گئی اور خون کی کمی کے باعث خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) بھی کرنا پڑی۔
اتوار کی صبح ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "رات پرسکون گزری، پوپ نے آرام کیا"، جو ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے۔ تاہم وہ تاحال ناک میں لگے ٹیوب کے ذریعے آکسیجن لے رہے ہیں اور مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔
پوپ فرانسس، جو 2013 سے کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں، نے اسپتال میں رہتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا، "مجھے اپنے علاج پر مکمل اعتماد ہے، اور میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔"
ویٹیکن میں پوپ کے چاہنے والے موم بتیاں جلا کر ان کی صحت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، جبکہ روم میں ایک خصوصی دعا کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
ہفتے کی شب ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "پوپ کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے، اور وہ خطرے سے باہر نہیں"۔
اطالوی اخبار کورئیرے ڈیلا سیرا نے لکھا: "پوپ کی حالت مزید بگڑ گئی" جبکہ لا ریپبلیکا نے اسے "ویٹیکن کا سیاہ ترین دن" قرار دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوپ فرانسس کی حالت
پڑھیں:
سلسلہ عظیمیہ کے مرشد شمس الدین عظیمی انتقال کرگئے
ویب ڈیسک : سلسلہ عظیمیہ کے مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مراقبہ ہال کی جانب سے جاری اعلامیے میں خواجہ شمس الدین عظیمی کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے ۔ خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خواجہ شمس الدین عظیمی فالج اور ہارٹ اٹیک کے باعث 10 روز زیر علاج رہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927 کو سہارنپور، ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
انتظامیہ سلسلہ عظیمی کا کہنا ہے کہ خواجہ شمس الدین عظیمی کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان آج رات تک کیا جائے گا۔