ایرانی فوج کی ''ذوالفقار 1403'' جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اس سے قبل پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے انکشاف کیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی رینج 2 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے اور اسے بڑھانے میں کوئی تکنیکی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ہر ہفتے ایک میزائل شہر کو ظاہر کرنا چاہیں، تو ہم ان شہروں کو دو سال تک پورا نہیں دکھا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح افواج نے اپنی بحری، زمینی اور فضائی فورسز کی شرکت کے ساتھ جنوبی ایران میں ذوالفقار 1403 جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد نئی نسل کے سمارٹ ہتھیاروں اور آلات کو آزمانا اور جدید جنگی حکمت عملیوں کو استعمال کرنا ہے۔ ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر برائے رابطہ امور ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کی کہ فوج ان مشقوں کے ذریعے اپنی جدید صلاحیتوں کا کچھ حصہ دکھا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ سیاری نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ان مشقوں کے دوران ایران کی جدید ترین فوجی صلاحیتوں کو ظاہر کریں گے، جبکہ زمینی افواج، فضائی دفاع، اسٹریٹجک بحری افواج اور مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ کی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
دوسری جانب "ذوالفقار 1403" مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ نے اعلان کیا کہ آرمی ایوی ایشن کے "کوبرا" حملہ آور ہیلی کاپٹروں نے آج بروز ہفتہ کو بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں لینڈنگ اور ٹیک آف آپریشن کیا۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس مشترکہ آپریشن کا سب سے اہم پہلو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر پائلٹس کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ ہے۔ اس سے قبل پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے انکشاف کیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی رینج 2 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے اور اسے بڑھانے میں کوئی تکنیکی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ہر ہفتے ایک میزائل شہر کو ظاہر کرنا چاہیں، تو ہم ان شہروں کو دو سال تک پورا نہیں دکھا سکیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیسے ہوگی؟ گراؤنڈ میں فوجی مشقوں کی ویڈیوز
لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ لاہور میں سجنے میں 2 دن باقی ہیں، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں ہوئیں۔ ’’آپریشن محفوظ انخلا‘‘ کے نام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کی نگرانی میں ہوئیں جسے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے لیڈ کیا۔
حکام کے بتایا کہ فرضی مشق میں پولیس، فوج، رینجر اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122 نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔
فرضی مشق میں حملے کی صورت میں فوری رسپانس کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ موک ایکسرسائز کی مدد سے سکیورٹی پلان کو عملی حالت میں چیک کیا گیا۔ مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سکیورٹی فورسز کا باہمی رابطہ مضبوط کرنا ہے۔
کوئیک رسپانس فورسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔ 10 ہزار افسران و جوان چیمپئنز ٹرافی سکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں 4درجاتی سکیورٹی حصار کے باوجود تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے بھی مکمل تیار رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی سکیورٹی ٹیموں نے بھی سکیورٹی پلان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔