پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری ؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری ؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)
پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ اپلائی کر سکیں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو جنریشن 13 کے جدید ترین کور i7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ آن لائن درخواست کے لیے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا ہے جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبہ https://cmlaptophed.
وزیر تعلیم نے کہا کہ بی ایس طلبہ کے لیے 65 فیصد اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کے لیے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سے زائد طلبہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ اسکیم کا کا اعلان کر وزیر تعلیم کر دیا گیا کے طلبہ کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے سپیل کی خوشخبری سنا دی
ماہ رمضان کا آغاز ، محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے سپیل کی خوشخبری سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3مارچ سے بارش کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے،پنجاب کے میدانی و بلائی علاقوں میں پیر کے روز بارش برسنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے خشک سالی کا خطرہ کم ہو گیا،پہاڑوں پر موجود برف پگلنے سے پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو گا۔