بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور آج بھی سرکاری گواہان کو پیش کیا گیا ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم ریاست سے آئین اور قانون کے مطابق انصاف مانگتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثناء اللّٰہ مستی خیل کو سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، عمران خان نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فیصل چوہدری نے کہا

پڑھیں:

لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں

لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
  • بانی پی ٹی آئی نے اتحادیوں سے رابطے کا کہہ دیا ، عید کے بعد تحریک چلے گی، فیصل چوہدری
  • اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے، فیصل چوہدری
  • عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں: فیصل چوہدری
  • عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں، فیصل چوہدری
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کو سنگدلانہ اقدام قرار دیدیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بنا کسی کارروائی کے ملتوی، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا
  • تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
  • ’فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو نہیں پوری تحریک انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا‘
  • تحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا