2025-03-02@21:07:20 GMT
تلاش کی گنتی: 275
«مالک مکان»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، دولت مشترکہ کےرکن ممالک کی60فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے، حکومت اور عوام کی طرف سے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان بانی رکن ہونے کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، دولت مشترکہ رکن ممالک کےدرمیان بہترین شراکت داری کاپلیٹ فارم ہے۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے...
بھارت اور چین کا تقریباً 5 سال بعد پروازیں بحال کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز بیجنگ: تقریباً 5 برس تک براہ راست فضائی رابطے سے محرومی کے بعد بھارت اور چین نے پیر کو دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مسافروں کی پروازیں ابتدائی طور پر کووڈ19 وبا کے آغاز پر روک دی گئی تھیں اور بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان بگڑتے تعلقات کی وجہ سے دوبارہ شروع نہیں ہوسکی تھیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے چین کے ساتھ اصولی طور پر دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ کیا...
ریگا (انٹرنیشنل ڈیسک) لٹویا اور سویڈن کی حکومتوں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ بالٹک میں بچھائی گئی زیرِ آب فائبر آپٹک کیبل کو نقصان ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحیرہ بالٹک میں برقی اور مواصلاتی تاروں کو پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ حکام کو شبہہ ہے کہ اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ دونوں ممالک کے ماہرین نے چھان بین کے دوران کیبل کے قریب ایک بحری جہاز کا معاینہ کیا۔ لٹویا کی وزیر اعظم ایویکا سلینا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کے لیے اپنے سوئیڈش اتحادیوں اور ناٹو کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
سجاول (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات سجاول/ چوہڑ جمالی اور جاتی مین چوک شیل پیٹرول پمپ کے برابر میں ہوٹل پر 2 موٹر سائیکل، چنگچی رکشا اور ہائی رف میں 17 افراد نے لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور لوہے کے آلات سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہوٹل مالک محمد خان اور اس کے بیٹے عبدالخالق شدید زخمی ہوگئے، جھگڑے کا سبب معلوم نہ ہو سکا، پولیس ہوٹل کے برابر میں ہوتے ہوئے بھی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہ کر سکی۔
اس وقت لگ بھگ 64 لاکھ پاکستانی بیرون ملک ہیں۔ اس اعتبار سے ہمارا شمار چوٹی کے ان 10 ممالک میں ہوتا ہے جن کے سب سے زیادہ شہری بیرون ملک مقیم ہیں۔ لگ بھگ نصف کارکن خلیجی ممالک (بالخصوص سعودی عرب اور امارات) میں ہیں۔ اس کے بعد یورپ اور پھر شمالی امریکا جاتے ہیں۔ زیادہ تر نے قانونی طور پر وطن چھوڑا ہے مگر غیرقانونی انداز میں ملک چھوڑنے والوں کی تعداد بھی بین الاقوامی معیار کے حساب سے کم نہیں ہے۔ اس وقت پاکستانی پاسپورٹ سے نیچے صرف 4 ممالک ( یمن، عراق، شام اور افغانستان) کے پاسپورٹ ہیں۔ پاکستان سے نیچے کے ان چاروں ممالک کے پاسپورٹس کی بے وقعتی تو اس لیے سمجھ میں آتی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کر کے امریکہ اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عالمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی، جن میں انڈو پیسفک، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں سلامتی کے معاملات شامل تھے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے بھارت سے امریکی ساختہ سیکیورٹی آلات کی خریداری میں اضافے کی تجویز دی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تجارتی تعلقات کو منصفانہ سمت میں لے کر آگے بڑھیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ...
سوشل میڈیا پرمقامی قوانین کے مبینہ غلط استعمال پرسات دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتارکرلئے گئے،جیلوں میں بند پاکستانی شہری زیادہ ترلیبررز ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ ان پاکستانیوں پرفلسطین میں جاری ظلم پرمتنازعہ پوسٹ کرنے، لائیک کرنے اور شئیرکرنے کا الزام تھا۔ رپورٹ کے مطابق 89 پاکستانی شہری دوست ملک متحدہ عرب امارات میں گرفتار کیے گئے،78 پاکستانی سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد شئیر کرنے کے الزام میں سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔ 21 پاکستانی عمان میں گرفتار کئے گئے ،نو پاکستانی بحرین میں گرفتارکئے گئے،سات پاکستانی ایران میں گرفتارکیے گئے ۔ چھ پاکستانی چین میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پرجیل میں ہیں۔
NEW YORK,: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک محدود وسائل کی وجہ سے توانائی کے نئے اور مہنگے منصوبوں پر عملدرآمد کے قابل نہیں ہیں۔ عثمان جدون کا کہنا تھا کہ چین دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کو شمسی توانائی، ونڈ پاور انرجی اور برقی گاڑیوں کے منصوبوں میں رہنمائی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشت کی توانائی منتقلی میں مدد کیلیے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے حوالے سے عثمان جدون نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ملکی معیشت کو 60 فی صد تک متبادل اور کم خرچ توانائی کے منصوبوں پر...

اقوام متحدہ میں چینی مشن کی جانب سے نئے چینی سال کے جشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کی چینی عوام کو جشن بہار کی مبارکباد
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں نئے چینی سال کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اقوام متحدہ کے سینئر عہدیداروں، اقوام متحدہ میں 100 سے زائد ممالک کے مستقل نمائندوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں سمیت 400 سے زائد افراد ، جشن بہار منانے کے لئے ایک ساتھ اکٹھے ہوئے۔ مہمانوں نے چین کے روایتی لوک ثقافتی رسم و رواج کا بھی مشاہدہ کیا ۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام اور اقوام متحدہ میں متعدد ممالک کے مستقل نمائندوں نے چائنا میڈیا گروپ کے ذریعے چینی عوام کو جشن بہار کی مبارکباد...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے روشن امکانات کا اظہار کیا ہے۔ ہائی کمشنر نے حال ہی میں ہونے والے معاہدے کا ذکر کیا جس کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چاول کی تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے ذریعے بنگلہ دیش میں چاول کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔ انہوں نے پاکستان سے چینی اور کپڑے کی درآمدات میں دلچسپی ظاہر کی، جو بنگلہ دیش کی مارکیٹ میں بہت زیادہ طلب...
مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور بطور مشیر خدمات انجام دیں گے۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے مصطفیٰ ملک کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں...
اقوام متحدہ میں چینی مشن کی جانب سے نئے چینی سال کے جشن کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کی چینی عوام کو جشن بہار کی مبارکباداقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں نئے چینی سال کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سینئر عہدیداروں، اقوام متحدہ میں 100 سے زائد ممالک کے مستقل نمائندوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں سمیت 400 سے زائد افراد ، جشن بہار منانے کے لئے ایک ساتھ اکٹھے ہوئے۔ مہمانوں نے چین کے روایتی لوک ثقافتی رسم و...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر کا ٹرانس جینڈر کی نفی کرنا جبکہ مملکتِ خداداد پاکستان کا اس فتنہ کی بیخ کنی کی راہ میں رُکاوٹیں کھڑی کرنا انتہائی شرم ناک ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری مرتبہ بطور امریکی صدر حلف اُٹھانا یقینا پوری دنیا بالخصوص مسلم ممالک کے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو گا، اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں ٹرمپ نے نہ صرف ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا بلکہ ابراہام اکارڈز کے پر فریب منصوبے کے تحت کئی عرب و دیگر مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات...
سہون (نمائندہ جسارت) دادو روڈ پر واقع مرجان ہوٹل میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوٹل مالک وسیم سولنگی سمیت کام کرنے والے 8 مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں وزیر علی، محمد حنیف، انتظار علی شاہ، نوید احمد، عابد سولنگی، قاسم کھوسو، نصیر ابڑو شامل ہیں جنہیں فوری سید عبداللہ میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ایل ایم سی یو جامشورو منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زور دار تھی کہ ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیون کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر وقاص ملوک جائے وقوع پہنچے، اور متاثرہ جگہ کی بحالی کے لیے کام کی نگرانی کی، جبکہ ایس ایچ او سہون مقدمہ...
پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے ایشو پر بہت سے اقدامات اور فیصلے کیے جارہے ہیں۔ اگلے روز بھی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس ہوا ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے اور انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خود اس ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔ انھوں نے ہدایت کی ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور اس جرام میں ملوث افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ تمام ادارے بشمول وزارت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے پر براجمان ہوتے ہی تیزی سے اپنے عزائم کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیا ہے۔ قلم دان سنبھالتے ہی سب سے پہلے انہوں نے پیرس معاہدے سے انخلا پر دستخط کیے۔ انہوں نے گزشتہ دور صدارت میں بھی ایسا ہی کیا تھا ،تاہم سابق صدر بائیڈن نے اسے کالعدم کردیا تھا۔ پیرس معاہدہ کئی ماہ تک جاری مذاکرات کے بعد 2015ء میں طے پایا تھا جس کی 200 ممالک نے توثیق کی تھی۔ معاہدے کے تحت عالمی برادری نے عالمی حدت کا سبب بننے والی گیسوں کے اخراج میں نمایاں کمی پر اتفاق کیا تھا تاکہ بین الاقوامی درجہ حرارت میں کمی لائے جاسکے۔صدر ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے پہلے روز جن اقدامات...
بیجنگ: چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس 20 سے 24 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چین کی جانب سے پیش کی گئیں تجاویز پر تبصرہ کرتے ہوئے شمالی اور شمال مشرقی چین کے لیے چین میں جرمن چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویانگ لیوین نے کہا کہ وہ خاص طور پر تجارتی رکاوٹوں کے خلاف چین کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت، بیشتر جرمن کمپنیاں چین میں ترقی کرنے کے لئے پرعزم ہیں . ڈیووس فورم میں چین نے جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے، عالمی اقتصادی ترقی کے لئے نئی قوت محرکہ کو تشکیل دینے، مشترکہ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہاشمانی گروپ آف اسپتالز کراچی میں اپنی ساتویں جدید آنکھوں کی بیماریوں پر ہونے والی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے،بعنوان “ریٹینا اور تشخیصی طریقوں میں نئی پیش رفت” اتوار، 26 جنوری کو ہونے والی یہ کانفرنس دنیا بھر کے نامور ماہرین چشم کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرے گی۔ اس تقریب میں ماہرین کو آنکھوں کے امراض کے جدید رجحانات اور علاج کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔اس کانفرنس کی قیادت معروف ماہر چشم ڈاکٹر شریف ہاشمانی کر رہے ہیں، اور اس میں امریکہ، سعودی عرب، پیرو، کولمبیا، برازیل، تیونس اور متحدہ عرب امارات کے ماہرین شرکت کریں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،دونوں ممالک کا اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس شیڈول
ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،دونوں ممالک کا اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترکیے کیصدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی آئے گا۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان اور ترکیے کے دوران اعلی سطح کے اسٹریٹجک...
چینی نئے سال کے استقبال کے لئے ایف اے او ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اٹلی کے شہر روم میں اپنے صدر دفتر میں چینی نئے سال کی استقبالیہ تقریب منعقد کی۔ تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں ایف اے او کے رکن ممالک کے نمائندے، مبصرین کے نمائندہ دفتر کے سفراء، اٹلی میں مختلف ممالک کے سفراء، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، ایف اے او کے ایگزیکٹوز اور دیگر افراد شامل تھے۔ استقبالیہ میں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے عملے نے چانیز نیو ایئر کے نغمے...
پاک بنگلا دوستی الائنس کے چئیرمین کامران سعید عثمانی نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے اس اہم بیان میں کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مندرجہ ذیل اقدامات کا اعلان کیا۔ بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، تاکہ نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی بڑھائی جا سکے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز پاک بنگلا دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کامران سعید...

جامشورو: سیبس یونیورسٹی میں ایچ ای سی ڈائریکٹر ضیا الکریم اور وی سی یونیورسٹی اربیلا بھٹو ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر رہی ہیں
جامشورو: سیبس یونیورسٹی میں ایچ ای سی ڈائریکٹر ضیا الکریم اور وی سی یونیورسٹی اربیلا بھٹو ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر رہی ہیں
پاک بنگلہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کامران سعید عثمانی کا تاریخی اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین پاک بنگلہ دوستی الائنس کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا،انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے کی بات کی ۔ کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، تاکہ نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی بڑھائی جا سکے۔انہوں نے پاک بنگلہ دوستی کی غرض سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی...
اسلام آباد: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے ماتحت ادارے کامسٹیک (اسٹینڈنگ کمیٹی آن سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کارپوریشن) نے فلسطینی طلبہ کو مختص 5 ہزار اسکالر شپس میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کامسٹیک کے تحت اسلامی ممالک کے سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کے بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا۔ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلینس ( سی سی او ای) کے عنوان سے شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کی۔ اجلاس میں 13 اسلامی ممالک کے 39 مندوبین کے علاوہ چین اور روس سے مندوبین بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں فلسطین، صومالیہ،...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) اڈیالہ جیل سے عمران خان کا سعودی ولی عہد کے نام پیغام۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان انسان حقوق اور عدم تشدد کے عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کا پابند ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت خارجہ کی جانب سے بیرون ممالک جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد اور بیرون ممالک جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانی سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے عمران خان دور میں سعودی ولی عہد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی درآمد کنندگان اور تاجروں کو سال بھر خصوصاً ماہ رمضان کی طلب کو پوری کرنے کے لیے پاکستان سے کھجور، نارنگی، دیگر پھلوں اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے بڑے مواقع اور امکانات ہیں۔ اس بات کا تذکرہ فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف بی سی سی آئی) نے ڈھاکہ میں ہونے والے پاکستان کے ایک تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایف بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہت بڑا تجارتی خلا رہا ہے جبکہ پاکستان کے پاس بنگلہ دیشی مصنوعات برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ایف بی سی سی آئی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق دونوں ممالک کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2025ء) ایکسپورٹ کے شعبہ میں پاکستان دیوالیہ ہو جانے والے سری لنکا سے بھِی پیچھے رہ گیا، پاکستان اپنی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ کرنے میں ناکام، دیگر ممالک کی ایکسپورٹ جی ڈی پی کا 27 فیصد ، پاکستان کی ایکسپورٹ جی ڈی پی کا 10 فیصد تک پہنچ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی ایکسپورٹس میں مسلسل گراوٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ پاکستانی معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کی ایکسپورٹ گزشتہ دو دہائیوں کے درمیان مسلسل گراوٹ کا شکار رہی ہے اور اس میں 20 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ورلڈ بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ میں کمی کی بنیادی وجہ...

چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس ممالک پر مزید ٹیرف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برکس ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کے تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کے بجائے کھلے پن، جامعیت اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی وکالت کرتا ہے۔ چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لئے مزید خدمات سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔
اسلامی ممالک کی تنظیم ’’او آئی سی‘‘ کے ماتحت ادارے ’’کامسٹیک‘‘ (اسٹینڈنگ کمیٹی آن سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کارپوریشن) نے فلسطینی طلبہ کو مختص 5 ہزار اسکالر شپس میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ کامسٹیک کے تحت اسلامی ممالک کے سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم نے اسلام آباد میں شروع ہونے والے سالانہ اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا۔ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلینس ( سی سی او ای) کے عنوان سے شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کی۔ اجلاس میں 13 اسلامی ممالک کے 39 مندوبین کے علاوہ چین اور روس سے مندوبین بھی شریک ہیں جبکہ فلسطین، صومالیہ، عمان، ایران، ملائیشیا، روس اور دیگر ممالک...
— تصویر بشکریہ رپورٹر اسلامی مملک کی تنظیم، تنظیمِ تعاون اسلامی (او آئی سی) کے ذیلی ادارے اسٹینڈنگ کمیٹی فار سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن (کامسٹیک) کے تحت کنسورشیم آف ایکسیلنس کا 2 روزہ سالانہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔اجلاس میں 13 اسلامی ممالک اور روس و چین کے سائنس و ٹیکنالوجی کے 52 ماہرین و سائنسدان اور ماہرینِ تعلیم شریک ہیں۔ ان ممالک میں ملائشیا، ایران، تنزانیہ، صومالیہ، بنگلا دیش، اومان، اُردن، فلسطین، ماریطانیہ، روس ، چین اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی کی پاکستان آمداو آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ اجلاس کا باقاعدہ...
کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وا?ل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دوست ممالک کی جانب سے اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کے وعدوں کے باوجود اس سلسلے میں کوئی عملی نتائج تا حال نظر نہیں ا? رہے۔ مقامی بزنس کمیونٹی بھی اپنے ملک کے بجائے بیرون ملک سرمایہ کاری کوترجیح دے رہی ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی و گیس کی قیمتیں، ہائی بینک مارک اپ، سست عدالتی نظام اور امن و امان کی صورتحال ہے۔ غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے ماحول کومزید بہتربنانا ضروری ہے۔ میاں...
لاہور: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے شہری پر شیر کے حملے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے شیروں کے بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ لاہور کے علاقہ لالہ زار میں عمر اقبال ڈولہ نے شیروں کا بریڈنگ فارم بنا رکھا ہے۔ گزشتہ روز ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے عمر اقبال ڈولہ نے عظیم نامی شخص کو شیروں کے پنجرے میں داخل کیا جس پر شیروں نے اس پر حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا۔ پنجاب کابینہ نے شیروں کو گھروں میں رکھنے پر قانون سازی کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترمیم بھی کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں؛ ٹک ٹاک بنانے کے لئے پنجرے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست کے اندر کوئی زلزلہ آجائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور ہمیشہ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کی قیادتیں بدلتی رہتی ہیں، صدور آتے رہتے ہیں ممالک کے تعلق ممالک سے ہوتے ہیں افراد سے نہیں ہوتے۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دعوت نامے سرکاری سطح پر نہیں آئے۔ دعوت ناموں سے متعلق ان کی الیکشن کمیٹی فیصلہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بلوچستان اسمبلی کے پرنٹڈ مونوگرام والے ٹشو پیپر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے فوری ایکشن لے لیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی ظاہر شاہ کاکڑ نے کراچی میں موجود ٹیم کو نجی ہوٹل بھجوا دیا، جس کے بعد ہوٹل مالک اور سپلائرکی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔ ویڈیو میں ہوٹل مالک نے سپلائر کا نام شکیل احمد بتایا، سپلائر نے ہوٹل کو بلوچستان اسمبلی کے مونوگرام والے ٹشو بکس فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے مطابق ٹینڈر لینے والی کمپنی نے ڈیمانڈ سے زائد ٹشو اور بکس پرنٹ کئے تھے، نجی کمپنی نے زائد پرنٹ ہونے والے ٹشو بکس سستے داموں ہوٹل مالک کو فروخت کئے تھے۔ سیکرٹری ظاہر شاہ...

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین وزارت مذہبی امور کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے خصوصی کاوشوں بروئے کار لانے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری سالک حسین کی ہنر مند اور با صلاحیت افراد کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی وسائل اور لیبر کی بہبود کے لیے وفاقی وزیر ہنگامی بنیادوں پر اقوامِ عالم کو پاکستان کی طرف مبذول کروانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزارت مذہبی امور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حجاج کرام اور زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اصلاحاتی مراحل میں رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین وزارت مذہبی امور کو صحیح سمت میں گامزن...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تعیناتیوں کا مقصد پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کو بہتر بنانا ہے۔ عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی سفیر مقرر کی گئی ہیں۔ رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے سفیر اور یورپی یونین کے لیے نمائندے ہوں گے۔ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نجیب درانی گھانا میں سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری انڈونیشیا میں خدمات انجام دیں گے۔ معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔ ملک فاروق کو ساؤتھ افریقہ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیمِ اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کانفرنس کا نشانہ امارتِ اسلامیہ افغانستان تھی لیکن اس میں لیے گئے فیصلے تمام مسلم ممالک کے معاشروں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان سے پاکستان میں منعقد ہونے والی 2 روزہ کانفرنس جس میں 47مسلم ممالک کے وزراء اور دیگر کئی عالمی اداروں کے وفود نے شرکت کی، اس کے اصل ایجنڈا کا تعلیم سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا، حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی مسلمان حصول ِعلم یا علم کی اہمیت...
لاہو ر( نمائندہ جسارت ) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرکے اس کی قیادت دورہ پاکستان کی دعوت دے، اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کے اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں، دنیا میں کوئی اسلامی حکومت ہوتی تو غزہ میں اسرائیل کی سفاکیت سے پچاس ہزار معصوم شہید نہ ہوتے، مسجدوں کو جلایا نہ جاتا، اٹھاون اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، سیز فائر حماس کی فتح ہے۔ جامعہ عربیہ گوجرانوالہ میں تقریب تکمیل بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے اسلامی ممالک سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور حکومت پاکستان سے حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے اور حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر...
چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آسیان کے 10 ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ حال ہی میں، تھائی-میانمار کی سرحد کے ساتھ آن لائن گیمبلنگ اور الیکٹرانک فراڈ کے واقعات کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے، جس سے چین سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے اہم مفادات کو خطرہ اور نقصان پہنچا ہے اسی لئے اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ ممالک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سخت اقدامات کریں گے، اور...
میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک خاتون نے خواب میں لاٹری کے جیتنے والے نمبر دیکھے، اور وہی نمبر اس کے لیے خوش قسمتی کا ذریعہ بن گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے "پک فائیو” لاٹری کی قرعہ اندازی میں 50 ہزار ڈالر (تقریباً 42 لاکھ روپے) جیتے۔ خاتون نے بتایا کہ دسمبر میں ایک رات وہ خواب میں ایک مخصوص نمبر دیکھ کر بیدار ہوئیں، جو ان کے دماغ میں گونج رہا تھا۔ اس خواب پر یقین کرتے ہوئے، انہوں نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا جس کا نمبر 99000 تھا۔ جب انہوں نے چھٹیوں کے دوران ایک پارٹی میں شرکت کے بعد اپنا ٹکٹ...
بیجنگ : عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے امریکہ اور چین کے تعاون پر زور دیا جا رہا ہے. حال ہی میں ایک روسی اخبار نے اپنے تبصرے میں کہا کہ دو سپر پاورز یعنی چین اور امریکہ کے پرامن بقائے باہمی سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان کے ڈیلی ٹائمز کا ماننا ہے کہ چین اور امریکہ کا تعاون مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور دنیا بھر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے سازگار ہے۔ بین الاقوامی برادری کی اس رائے سے یہ توقع ظاہر ہوتی ہے کہ چین اور امریکہ “عالمی امن اور مشترکہ ترقی کے فروغ کا ذریعہ بنیں ۔” تاریخ بہترین نصابی کتاب ہے۔ 80 سال قبل چین اور امریکہ نے دنیا...
مشہور اداکار سنجے مشرا، جو کبھی ایک ڈھابے پر 150 روپے روزانہ کماتے تھے، آج کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ سنجے نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات فلم "او ڈارلنگ! یہ ہے انڈیا" سے کی، جس میں شاہ رخ خان نے بھی کام کیا تھا۔ تاہم، فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں 24 سال کا طویل جدوجہد کرنا پڑی۔ سنجے مشرا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شوز سے کیا، لیکن ان کی اصل پہچان مزاحیہ کرداروں سے ہوئی۔ وہ "آل دی بیسٹ"، "گول مال"، "بنتی اور ببلی" اور "اپنا سپنا منی منی" جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سنجے مشرا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی...
آرمی چیف نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ دونوں ممالک باہمی تعاون پر مبنی دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے اور دوطرفہ مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فریقین نے اس بات پر زور دیا...
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو کہا کہ خلیجی عرب شام سے متعلق بات چیت میں روس اور ایران کی موجودگی کے خواہاں ہیں۔ اسلم ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو کہا کہ خلیجی عرب شام سے متعلق بات چیت میں روس اور ایران کی موجودگی کے خواہاں ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق لاوروف نے منگل کو کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک روس، ایران اور چین سے شام کے حوالے سے بات چیت میں شامل ہونے کی درخواست کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی اے کی رپورٹ کے مطابق، لاوروف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے ترکی اور خلیج فارس کے ممالک سے بات کی ہے۔ انہوں...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 77اور چین کے لیے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر زور دیا ہے نیویارک میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 77 اور چین کی سربراہی عراق کو سونپنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھی شرکت کی. تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ ترقیاتی مالیات کی فراہمی اور تجارت کو بحال کرنا ترقی پذیر ممالک کی ترجیح ہے، ٹیکنالوجی کے نظام کو پائیدار ترقیاتی اہداف اور ماحولیاتی مقاصد سے ہم آہنگ کرنا ترجیح ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے مالی معاونت...
ترکیہ(نیوز ڈیسک) ترکیہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو عام نکلنے کے پانی کو زم زم کے نام سے لوگوں کو فروخت کرکے ان سے پیسے بٹورنے کا دھندہ چلا رہا تھا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس فراڈ سے منافع کمانے والے شخص کے بےنقاب ہونےپر سوشل میٰڈیا پر بہت سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اضنہ شہر کی پولیس کو ایک واٹر فیکٹری کے مالک کی دھوکہ دہی کا پتا چلا۔ یہ شخص شہریوں کا مذہبی استحصال کرکے اپنا دھندا چمکائے ہوئے تھا۔ہ وہ لوگوں کو نلکے کے پانی کی بوتلیں یہ کہہ کر کہ یہ آب زمزم براہ راست مکہ مکرمہ سے درآمد...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم—فائل فوٹو پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی-77 اور چین کے لیے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر زور دیا ہے۔نیویارک میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی-77 اور چین کی سربراہی عراق کو سونپنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ ترقیاتی مالیات کی فراہمی اور تجارت کو بحال کرنا ترقی پذیر ممالک کی ترجیح ہے، ٹیکنالوجی کے نظام کو پائیدار ترقیاتی اہداف اور ماحولیاتی مقاصد سے ہم آہنگ کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے مالی معاونت میں 3، 4 کھرب...
جب انیس سو پینتالیس میں اقوامِ متحدہ تشکیل پائی تو اس کے تاسیسی اجلاس میں اکیاون ممالک نے شرکت کی۔تب آدھی دنیا تب سامراجی غلام تھی۔ چنانچہ عالمی جنگ کے فاتحین کو نئی عالمی تنظیم کو اپنا دم چھلا بنانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔پانچوں فاتحین ( امریکا ، سوویت یونین ، برطانیہ ، فرانس ، چین ) نے ویٹو پاور اپنے ہاتھ میں رکھ لی۔ اقوامِ متحدہ میں اسی توازنِ طاقت کے بل پر پانچوں ویٹو پاورز نے انتیس نومبر انیس سو سینتالیس کو فلسطین کی غیر منصفانہ تقسیم کی قرار داد کے سائے میں اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کر دی۔ اگرچہ آج اناسی برس بعد بھی ویٹو طاقتیں پانچ ہی ہیں مگر اقوامِ متحدہ کے...
مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوشش کیلئے درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فریج اور اے سی کی دکان پر کام کرنے والے کاریگر نے طیش میں آکر دکان مالک کو قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا جو اس المناک واقعے کا سبب بنا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت شاہد اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور دکان پر اکٹھے کام کرتے تھے۔ تاہم دونوں کے درمیان...
اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
ہم اس وقت اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں اور اکیسویں صدی مغرب کی صدی کہلاتی ہے۔ مغربی طاقتیں پچھلی تین چار صدیوں سے دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں۔ مغرب کا یہ عروج انسانیت اور خود زمینی سیارے کے لیے کیا تباہی لا سکتا ہے اس کے لیے آپ یہ رپورٹ پڑھیں۔ حال ہی میں معروف جریدے Food Nature میں ایک تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں دنیا میں ایٹمی جنگ کی صورت میں ممکنہ تباہی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کو کمپیوٹر سیمولیشن (Simulations) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے پیدا ہونے والی تابکاری، حدت اور دھماکے کی شدت اور اس سے پیدا ہونے والی تباہی...
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین دورے کے دوران حج معاہدہ2025 ء پر دستخط کریں گے۔ چوہدری سالک حسین عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو میں بھی شرکت کریں گے۔ عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن 13 سے16 جنوری کو جدہ میں ہو گا۔ چار روزہ کانفرنس میں90 ممالک سے وزراء اور ممتاز شخصیات اور سفارتکار خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس می47 پینل مباحثے، 50 ورکشاپس اور جدید ترین حج ٹیکنالوجیز اور خدمات کی 280 نمائش ہو گی۔
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) حکومتِ پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیر انتظام 11 اور 12 جنوری 2025 کو ایک اہم عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس کانفرنس میں 57 اسلامی ممالک کے نمائندگان، علما، دانشور، اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا اور اس حوالے سے موجود ثقافتی اور سماجی رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔کانفرنس کے اختتام پر (اسلام آباد اعلامیہ) جاری کیا گیا، جس میں لڑکیوں کی تعلیم کو بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا۔اعلامیہ میں زور دیا...
ڈھاکہ :ڈھاکہ، بنگلہ دیش: پاکستان کے تجارتی وفد نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں 12 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاکستانی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیرالدین سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی فائدے کے لئے سرمایہ کاری کے نئے راستے تلاش کرنے پر بات کی۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اس دورے کو ایک نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھتے ہیں اور پاکستان ہمیشہ...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 450 دن گزر گئے ہیں،اسرائیل معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری کررہا ہے، 57 اسلامی ممالک اور 70 لاکھ افواج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے امریکی غلامی ترک نہ کی تو اہل غزہ و لبنان کے بعد کوئی اور اسلامی ملک بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ منعم ظفر خان نے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے ممالک کے پاس بہترین جنگی ساز وسامان اور وسائل موجود ہیں،عوام امریکا و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ان کا معاشی بائیکاٹ کریں اور پیغام دیں کہ اب مزید بمباری جاری نہیں رکھی جاسکتی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جنوری 2025ء) تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، جو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی معیشت ہے، شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ شام وہ ملک ہے جہاں گزشتہ ماہ باغیوں نے سابق شامی صدر بشارالاسد کا تختہ الٹ دیا تھا۔ ایک سعودی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ مذاکرات کے لیے ایک وسیع تر عالمی اجتماع ہو رہا ہے جس میں ترکی، فرانس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ بھی شامل ہیں۔ شامی نو منتخب رہنما پابندیاں ختم کروانے کی کوشش میں شام کے نئے رہنما احمد الشارع، جنہوں نے اسد کا تختہ الٹنے والے اتحاد میں اہم باغی گروپ کی...
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں شریک صومالیہ کے وزیر نے اپنی تعلیم کے دوران قیام پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام اور خصوصا صومالیہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی، لڑکیوں کو معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شریک مسلم ممالک کے وزرائے تعلیم سے ملاقات کے موقع پر...
اسلام آباد میں دو روزہ عالمی سکول گرلز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم نہ دینا اُن کو روشن مستقبل کے حصول سے روکتا ہے۔ اسلام آباد میں دو روزہ عالمی سکول گرلز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے اس کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔ رابطہ عالم اسلامی اور حکومت پاکستان کے زیرِاہتمام بین الاقوامی سکول گرلز کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ کانفرنس میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت 150 بین الاقوامی شہرت کی...
ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کول مائنز کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے پر متعلقہ کول مائن کمپنی کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کول مائنز کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کول مائنز کمیٹی نے حفاظتی اقدامات نہیں کئے۔ جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اس حوالے سے وزیر معدنیات بلوچستان شعیب نوشیروانی نے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ دور کا ایک اہم چیلنج ہے، اور مسلم ممالک کو اس مسئلے کے حل کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا۔ وہ وفاقی دارالحکومت میں “مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع” کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا، اہم شخصیات، اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ہر معاشرے کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ہر معاشرے میں بنیادی حق ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی۔ خواتین کو تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرکا کو عالمی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں، ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،شاہ سلمان،محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے، ارفع کریم سب کیلئے ایک مثال ہے،لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے، ہمیں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہو گا۔...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک بشمول پاکستان کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان آکر بہت خوش ہوں: ملالہ یوسفزئینوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی بہادری اور ہمت کی علامت ہیں، فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔وزیراعظم...

لڑکیوں کی تعلیم وقت کا اہم چیلنج ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے، مسلم دنیا کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانا ہوگی۔ اسلام آباد میں ’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘ کے عنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول ممکن ہے، تعلیم کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم وقت کا بڑا چیلنج ہے، مسلم ممالک کو اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں ’’مسلم معاشروں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان سے منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ وقت میں درپیش چیلنجز میں ایک اہم لڑکیوں کی تعلیم بھی ہے۔ مسلم ممالک کو اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا، اہم شخصیات اور کئی اداروں و تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم...
اسلام آباد :اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن ، اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر کی ایک تنظیم نے پلس ڈبلیو انکارپوریشن کے تعاون سے ایک تاریخی آئی ٹی اور جاپانی لینگویج انٹرنشپ پروگرام کے آغاز کی تقریب کی میزبانی کی۔۔ کوہ نور ہال، میریئٹ ہوٹل، اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب نے اوای سی کے بیرون ملک کام کے بہتر مواقع کے مقصد کو فروغ دینے اور عالمی منڈیوں میں افرادی قوت کی تعیناتی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کی۔ پروگرام، جس کا موضوع تھا ”برجنگ کلچرز اینڈ کیریئرز – جاپانی زبان کے ذریعے آئی ٹی گریجویٹس کو بااختیار بنانا اور جاپان میں جدید آئی ٹی ٹریننگ کے...
اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کامسٹیک سیکریٹریٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ جمعے کے روز اسلامی تعان تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے پاکستان میں موجود او آئی سی کی مستقل وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، تقریب میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرلز، رکن ممالک کے سفرا و سفارتکاروں، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، حکومتی عہدیداران، سائنسدانوں اور محققین نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو جواب دینے کے لیے او آئی سی واضح اور جرأت مندانہ منصوبہ تیار کرے، پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی...
ملتان میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ بڑے ممالک چین روس اور سعودی عرب افغانستان سے تعلقات بہتر بنا رہے ہیں، ہمارا دشمن بھارت بھی افغانستان میں طالبان حکومت سے بہتر تعلقات بنا چکا ہے جبکہ پاکستان کا تعلقات کا بگڑنا نقصان دہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (س) پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہونے سے دونوں ممالک کا معاشی نقصان ہے، انہوں نے کہا بڑے ممالک چین، روس اور سعودی عرب افغانستان سے تعلقات بہتر بنا رہے ہیں، ہمارا دشمن بھارت بھی افغانستان میں طالبان حکومت سے بہتر تعلقات بنا چکا ہے جبکہ...