امریکا کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ، سی آئی اے کو تشویش
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کئی ممالک میں اپنے سفارتی مشنز بند کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت موسم گرما تک متعدد ممالک میں قونصل خانے ختم کیے جائیں گے اور وہاں تعینات مقامی ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام محکمہ خارجہ کی جانب سے انتظامی تبدیلیوں کا حصہ ہے، لیکن اس فیصلے پر قومی سلامتی کے امور پر منفی اثرات پڑنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
سی آئی اے حکام نے اس اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ ان کے مطابق کئی ممالک میں امریکی سفارتی مشنز کی موجودگی قومی سلامتی کے لیے اہم ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہو سکتا ہے اور مزید ممالک میں بھی امریکی سفارتی سرگرمیوں میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ممالک میں
پڑھیں:
بلوچستان میں 30 کروڑ کی تقسیم کیلئے 1 ارب 60 کروڑ خرچ، محکمہ زکوٰۃ ختم کو کرنیکا فیصلہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ محکمہ زکوٰۃ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے۔ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔ محکمہ کو ختم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر محکمے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کوئٹہ کے سائنس کالج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زکوٰۃ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زکوٰۃ کی مد میں سالانہ 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں، جبکہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 30 کروڑ روپے کی تقسیم کے لئے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔ پچھلے 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ ناقص کارکردگی پر میں اس محکمے کو ختم کر رہا ہوں۔ یہی 30 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے بھی مختلف اضلاع کے غریبوں میں تقسیم کرائیں جا سکتے ہیں۔