سعودی عرب،امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔
سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے جبکہ عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر عمان میں داخل ہونے پر 12 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔
امارات سے 2، قطر سے 1 اور آذربائیجان میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا جبکہ ڈی پورٹ کئے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدر آباد اور درخشان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق، عمان اور سعودیہ کے وزٹ ویزوں کے 3 مسافروں کو بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ عراق، یونان، آذربائیجان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور فلپائن کے وزٹ ویزوں کے 13 مسافروں جبکہ بحرین اور سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یو اے ای کیجانب سے پاکستانی مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع
—جنگ فوٹومتحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔
شیخہ فاطمہ بنتِ مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کردیا گیا ہے۔
کراچی میں قونصل جنرل امارات ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتتی نے اس سلسلے کا آغاز کیا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحقین میں حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق راشن تیار اور فراہم کیا جاتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی امداد روکنے کا حکم دیا تھا۔
ڈاکٹر بخیت عتیق کے مطابق ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا، جس میں فی خاندان کے لیے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول، 10 کلو چینی، کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک و دیگر مسالہ جات، بچوں کا دودھ اور مشروبات شامل ہیں۔
قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 18 برس سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔