بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا ، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ  چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے کے لئے امریکی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا۔ اس حوالے سے  چین کی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  یہ امریکی قومی سلامتی کے بے جا استعمال کا  امتیازی سلوک پر مبنی  ایک  غیر تجارتی طرز عمل ہے ، جس سے  دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معمول کا معاشی اور تجارتی تعاون  بری طرح متاثر ہوگا۔امریکہ کی جانب سے چینی سرمایہ کاری پر سیکیورٹی جانچ پڑتال کو سخت کرنے سے امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچے گا۔امریکہ کی جانب سے چین میں سرمایہ کاری کو محدود کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان سرماریہ کاری کے تعلقات کمزور ہونگے ، جس  سے خود امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بہت سی امریکی کاروباری انجمنوں اور کمپنیوں نے کہا ہے کہ چین میں امریکی سرمایہ کاری کی پابندیوں کی بدولت امریکی کمپنیاں چینی مارکیٹ کو دوسرے حریفوں کے حوالے کردیں گی۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی قوانین کی پاسداری کرے، مارکیٹ کی معیشت کے قوانین کا احترام کرے اور معاشی اور تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینا اور ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر

روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان  موجود ہے اور فی الحال  9 مئی کو روس جانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ نے اطلاع دی کہ امریکہ نے یوکرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ  میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔ قرارداد کا مسودہ  تین پیراگرافس پر مشتمل ہے، جس میں  ‘روس یوکرین تنازع میں جانی نقصان پر سوگ منانا’، پرامن طریقوں سے تنازعے کے حل کا اعادہ، تنازعے کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ، اور یوکرین اور روس پر دیرپا امن تک پہنچنے پر زور دینا شامل ہے۔

روس نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ اس  مسودہ قرارداد میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا کہ مسودے  کے متن میں ‘مسئلے کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا’ کا فقرہ شامل کیا جائے۔تاحال  یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ قرارداد کے مسودے پر کب ووٹنگ چاہتا ہے۔

اس سے قبل روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکہ نے روس کی مذمت اور یوکرین کی حمایت کرنے والی اقوام متحدہ کی ایک اور قرارداد کے مسودے کو مشترکہ طو رپر پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا چین پر  الزام تراشی بند کرے، چینی وزارت تجارت 
  • آسٹریلیا کی جانب سے چینی بحری جہازوں کی مشقوں پر بیانات حقائق کے منافی ہیں،چینی وزارت دفاع
  • امریکہ چین پر  الزام تراشی بند کرے، چینی وزارت تجارت 
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہت بڑی پیشرفت
  • روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر
  • چین ایس سی او کے امور کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • امریکہ، چین کے خلاف بہتان تراشی اور اس پر دباؤ ڈالنا بند کرے،چینی وزارت خارجہ
  • غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہیں، چینی میڈیا
  • سرمایہ کاری نقل وحمل کے کم اخراجات ،بہتر حکمرانی سے بڑھ سکتی ہے،رپورٹ