متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بعد امارات سمیت مزید 2 اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آ جانے کے بعد متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی ماہ مبارک کا چاند نطر آ گیا۔
(جاری ہے)
آسٹریلیا میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ہو گا۔ جاپان اور سنگاپور میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے پر پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہونے کا اعلان کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان میں پشاور میں منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کر دیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں شام 7 بج کر 24 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان تھا، تاہم اس وقت تک ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کی جانب سے پہلے ہی پیشن گوئی کی گئی تھی کہ پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آئے گا۔ جبکہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ماہرین فلکیات نے 28 فروری کو صرف چند ممالک کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی پیشن گوئی کی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ پہلا روزہ ممالک میں کے مطابق میں بھی کے بعد
پڑھیں:
جامعہ باب العلم بڈگام کشمیر میں دو روزہ حج تربیتی کیمپ
آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی دلی خواہش اور عمر بھر کی دعاؤں کا ثمر ہوتا ہے، لہٰذا ہر حاجی کیلئے لازم ہے کہ وہ فریضہ حج کے ارکان و افعال اور آداب کیساتھ ساتھ حج سے جُڑے دیگر مسائل کی بھرپور جانکاری حاصل کرے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے زیر اہتمام جامعہ باب العلم بڈگام میں دو روزہ حج تربیتی کیمپ

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ ضلع بڈگام میں حسب عمل قدیم دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عازمین حج کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ عازمین حج کو فریضہ حج کے افعال و ارکان کے ساتھ ساتھ اسلام میں فریضہ حج کی اہمیت سے روشناس کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کےصدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افتتاحیہ میں فلسفہ حج کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج کا اجتماع ملت واحدہ کے قرآنی تصور کا لامثال مظاہرہ ہونے کے ساتھ ساتھ کفار و مشرکین اور ہر طاغوتی نظام سے اعلان برات کا تجدید عہد ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے حجاج محترم سے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی دلی خواہش اور عمر بھر کی دعاؤں کا ثمر ہوتا ہے، لہٰذا ہر حاجی کے لئے لازم ہے کہ وہ فریضہ حج کے ارکان و افعال اور آداب کے ساتھ ساتھ حج سے جُڑے دیگر مسائل کی بھرپور جانکاری حاصل کرے۔ آغا سید حسن موسوی نے حاجیوں سے امت مسلمہ کی سرفرازی کے لئے دعا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے پروگرام میں عازمین کی شرکت کا خلوص دل سے شکریہ ادا کیا۔ آغا سید حسن موسوی نے مولانا سید محمد حسین، آغا سید یوسف الموسوی اور آغا سید محمد حسین صفوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے عازمین کو فریضہ حج کی تربیت دینے کی سعادت حاصل کی۔