2025-02-11@14:51:20 GMT
تلاش کی گنتی: 1171

«غیر قانونی طور پر امریکا»:

(نئی خبر)
    CHENNAI: بھارتی شہر چینائے کے رکشا ڈرائیورمحبوب بھائی کی 18 سالہ بیٹی خزیمہ کچھ عرصہ قبل امریکا میں ہوئے کیرم ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر لیڈیز عالمی چیمپئن بن گئی۔ محبوب کو کیرم کھیلنا اتنا پسند ہے کہ گھر میں کوچنگ سینٹر بنا لیا اور پھر ان کی بیٹی خزیمہ نے محنت ولگن سے عالمی کپ جیت کر اپنے غریب گھرانے کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔ معمولی آمدن کی وجہ سے محبوب بھائی بہ مشکل کوچنگ سینٹر چلاتے ہیں۔ خزیمہ وزیر اعلی تامل ناڈو ایم کے سٹالن کے عطیہ کردہ 15 لاکھ روپے پا کر امریکا جا پائی ورنہ پہلے ویزہ دو بار ریجکٹ ہوا تھا۔ خزیمہ نے شاندار کھیل دکھایا تو ریاستی حکومت...
    ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کیلئے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) میں اپنی شمولیت پر نظرِثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ ​​روکنے کی...
    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، ایرانی تیل کی...
    اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل انہی لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جلد ہی ابراہام معاہدے میں شامل ہوں گے، نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں ہم نے حماس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل انہی لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ...
    کسی بھی قدرتی آفت پر خوشی منانا انسانیت کے منافی ہے۔ سوشل میڈیا پہ کچھ اس طرح کا تاثر ملا کہ پاکستان میں کچھ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ امریکا پر آئی حالیہ آفت اﷲ کا عذاب ہے اور کچھ لوگ اس پر خوش ہیں، لیکن ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ قدرتی آفات کہیں بھی آ سکتی ہیں اور کسی بھی انسان یا قوم کے لیے اس پر خوشی منانا نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہے بلکہ انسانیت کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ یہ بات ہمیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ آفات اور قدرتی حادثات ہمیشہ دکھ اور تباہی کا سبب بنتے ہیں جن کا سامنا انسان کو کرنا پڑتا ہے، چاہے وہ کسی بھی قوم یا ملک...
    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ ​​روکنےکی دستاویز پر بھی دستخط کیے۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) میں...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ یوکرین کو اگر 300 ارب ڈالر کی امداد چاہیے تو اپنی قیمتی زمین ہمیں دے دے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے یوکرین کو معطل فوجی ساز و سامان کی ترسیل بحال کر دی ہے، اس پیکیج میں دفاعی سسٹم، میزائل اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ تاہم امریکی صدر نے نے یوکرین کو خبردار کیا کہ ہم نے آپ کے لیے بہت کچھ کیاہے،جس کے جواب میں آپ کو بھی اپنی معدنیات کے ذریعے ہمیں ہمارے نقصات کا ازالہ کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا یوکرین ہماری ذمے داری نہیں ہے، بلکہ یورپ زیادہ ذمے دار ہے،جو یوکرین کا ہمسایہ ہے۔ امریکا اور یوکرین کے...
    کراچی (کامرس رپورٹر ) زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر کمی جبکہ زر وسیع اور بینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کیمطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9300 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.8فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9376 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر 1.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع (ایم ٹو) کا حجم 35025 ارب روپے...
    کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64555 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65066 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 24 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3186 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس...
    ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔دبئی اور شارجہ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 3.25 درہم سے 3.75 درہم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔6 ہفتوں سے یہ اضافہ مسلسل جاری ہے اور اب تک فی گرام 25.5 درہم فی گرام اضافہ ہو چکا ہے۔
    ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ نے جنوری کے آخری دنوں میں گلیکسی ایس 25 کی رونمائی کی اور فوراً ہی عالمی سطح پر پری آرڈر بُکنگ شروع کر دی۔ کورین کمپنی کے لیے ملکی مارکیٹ کی کیا اہمیت ہے اس کی جھلک کمپنی کی جانب سے ایس 25 سیریز کے پری آرڈر کے حوالے سے بنائے جانے والے نئے ریکارڈ سے جھلکتی ہے۔ دارالحکومت سول سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سیریز کے  13 لاکھ پری آرڈر ریکارڈ ہوئے جو کہ گزشتہ برس کے گلیکسی ایس فلیگ شپ سے تقریباً 10 فی صد زیادہ ہے۔ تاہم، یہ عدد اب تک کی سب سے بلند آرڈر بکنگ (13 لاکھ سے زیادہ یونٹس) سے چوک گیا جو ریکارڈ اگست...
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی بہترین حکمت عملی اور دن رات محنت و لگن کے بعد واٹر کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ادارے کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کرلیا جس کے بعد واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی 2 بلین سے تجاوز کرگئی جو واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔  ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق واٹر کارپوریشن میں جدید اصلاحات اور تمام افسران و ملازمین کی بہترین کارکردگی اور انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کے باعث قلیل مدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔  اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریکارڈ آمدنی کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر...
    چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیا پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہیکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل اور آٹوز مصنوعات پر...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کیے جانے کے چند روز بعد ہی چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف نافذ کردیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ چین نے امریکی کوئلے، ایل این جی، خام تیل، کھیتی باڑی کے آلات اور بڑی ڈسپلیسمنٹ کاروں پر ٹیرف لگایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے عہدِ صدارت میں بھی چین کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑی تھی۔ چین سمیت کئی ممالک کی اشیا پر ٹیرف نافذ کیے جانے سے اُن کی برآمدات متاثر ہوئی تھیں۔ اس کے نتیجے میں چینک و بھی متعدد اقدامات پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اب بھی ویسی ہی صورتِ حال ہے۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آر پر عملدرآمد جاری ہے۔ دنیا بھر کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو اُن کے ممالک بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امرتسر کی طرف رواں ہے۔ اس امریکی فوجی طیارے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے 205 غیر قانونی تارکینِ وطن سوار ہیں۔ اِن میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شدید ہوچکا ہے۔ بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی ایئر فورس کا سی سیونٹین طیارہ سان انتونیو سے روانہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے...
    کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1900 روپے کا اضافہ ہوا۔ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 314 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 16 ڈالر اضافے سے 2815 ڈالر فی اونس ہے۔
      بیجنگ : چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی جانب سے WTO میں امریکی ٹیرف اقدامات کے خلاف کیس دائر کرنے پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر ٹیرف لگانا WTO کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ یکطرفہ پسندی  اور تجارتی تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ  یہ اقدام قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیاد کو تباہ کرتا ہے  اور عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے  استحکام کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  امریکہ نے بارہا  یکطرفہ  پسندی...
    اسلام آ باد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 72 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے جناح اسکوائر انڈر پاسز منصوبے کا افتتاح کر دیا جس سے  شہریوں کو وقت اور ایندھن کی بچت کے  ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ خیابان سہروردی ، سرینگر ہائی وے اور کلب روڈ جنکشن  پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا۔ منگل کو منصوبے کی افتتاحی تقریب   سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان بھر کیلیے ایک مثال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اسلام آباد میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلیے جناح اسکوائر کا بہت بڑا منصوبہ آج پایہ تکمیل کو...
    کراچی: زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61ارب ڈالر کے معاہدوں، سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 1ارب 20کروڑ ڈالر کے موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرنے کے عندیے اور زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط پوری ہونے سے آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔  ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے سے نیچے آگئے، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے...
    پانامہ(نیوز ڈیسک) امریکا نے پاناما کی جانب سے سی پیک بیٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک عظیم قدم قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو چین کے سی پیک منصوبے میں اپنی شرکت کی میعاد ختم ہونے پر اس سےعلیحدگی کے پاناما کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یادرہے چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کا پاناما کا کوئی بھی اقدام واشنگٹن کی ایک جیت ہے۔ امریکا کا مؤقف تھا کہ بیجنگ اپنے عالمی اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے کے لیے “قرض کے جال کی سفارت کاری” کے لیے اسکیم کا استعمال کرتا ہے۔ مارکوروبیو...
    ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں زلزلے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت پیر کے روز اسکول بند رکھے گئے ۔ سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔ اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس نے ہنگامی اقدام کا حکم دیا۔چند روز کے دوران جزیرے پر ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.6 تھی۔ایتھنز یونیورسٹی کے شعبہ طبیعات کے مطابق زلزلے آتش فشاں کی سرگرمی کے بجائے ارضیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آرہے ہیں۔
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور میں 10 فروری سے شروع ہوگا، 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی۔ صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025‘‘ کا افتتاح کریں گی جس کا عنوان’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو پہلی بار 1964 میں منعقد ہوا تھا جبکہ آخری بار ہارس اینڈ کیٹل شو 1995 میں منعقد ہوا تھا۔ بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس...
    امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے اور مسلسل عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا۔ ڈیوڈ رش نے یہ باؤنسنگ چیلنج لندن میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں انجام دیا۔ اس سے قبل ڈیوڈ رش نے 43 بار گیند دیوار پر مار کر 34 کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب انہوں نے 47 بار گیند مار کر اپنے ہی ریکارڈ میں مزید بہتری لائے ہیں۔ ڈیوڈ رش بیک وقت سب سے...
     امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز  بیجنگ : چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی جانب سے WTO میں امریکی ٹیرف اقدامات کے خلاف کیس دائر کرنے پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر ٹیرف لگانا WTO کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ یکطرفہ پسندی  اور تجارتی تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ  یہ اقدام قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، چین اور امریکہ کے درمیان...
    چین نے ٹرمپ کے 10 فیصد ٹیکس کے جواب میں امریکی درآمدی مصنوعات پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں مقدمہ دائر کرنے کے اعلان بعد ایک اور اقدام بھی سامنے آگیا۔ چین کی وزارت خزانہ نے بتایا کہ امریکا سے چین آنے والی اشیا پر 10 فروری سے نیا ٹیکس وصول کیا جائے گا جو 10 سے 15 فیصد ہوگا۔  چینی وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والے کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا سے درآمد شدہ خام تیل اور آٹوز مصنوعات پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ...
    بہت سے پاکستانی نوجوان مہنگائی، بےروزگاری اور ماحول سے تنگ آ کر ملک چھوڑنے کی کوششوں میں ہیں، جن میں بہت سارے ایسے ہیں جو اپنی زمینیں، جائیدادیں، زیورات وغیرہ بیچ کر غیر قانونی راستے سے جانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ گزشتہ چند ماہ پاکستان میں پاسپورٹ سسٹم انتہائی سست روی کا شکار رہا۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2019 سے 2022 تک میں 90ہزار پاکستانی صرف ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے پکڑے گئے، اور جو اس گرداب سے نکل گئے اُن کا اندازہ لگائیں کہ وہ کتنی تعداد میں ہوں گے۔ 2019 میں 21 ہزار لوگوں نے صرف یونان کی ڈنکی لگائی، 2020 میں 20 ہزار،...
    ---فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری کی حاضری مکمل کرائی گئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اُکسانے کا الزام ہے۔ 9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیںکل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔ دورانِ...
    بھارت اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس اپنے ہم وطن اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا تاریخی موقع آگیا۔ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کا 14 ہزار رنز کے ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جو انہوں نے 19 سال قبل بنایا تھا۔ فروری 2006 میں، لیجنڈری سچن ٹنڈولکر نے پشاور میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران اپنی 350 ویں ون ڈے اننگز میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا تاہم اس میچ میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر...
    چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل (Crude Oil) اور آٹوز مصنوعات پر...
    امریکا کے چینی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے ردعمل دے دیا۔ چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف...
    امریکا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے سیکڑوں بھارتیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 205 بھارتیوں کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ان تمام افراد کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے حوالے سے کی گئی کارروائی کے تمام مرحلے میں بھارت بھی شامل رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان 205 بھارتیوں کو لے کر امریکی فوجی طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس سے آج روانہ ہوا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر ایسی کئی پروازوں میں سے پہلی پرواز ہے جو امریکا میں غیر قانونی ہندوستانی تارکینِ وطن کو واپس لے جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    امریکا نے یوکرین کی معطل فوجی سامان کی فراہمی بحال کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو فوجی سامان کی فراہمی حالیہ دنوں میں مختصر عرصے کے لیے روکی گئی تھی۔تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے پہلے اس بات پر بھی غور کیا تھا کہ کیف کو فوجی سامان کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی جائے۔ اس معاملے پر ٹرم انتظامیہ اختلافات کا شکار ہے کہ آیا یوکرین کو کتنا اسلحہ فراہم کیا جائے۔
    بھارت کی ناگپورپولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ناگپور میں 300 روپے میں آن لائن خریدی گئی ٹی شرٹ پر جھگڑے کے بعد مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم اکشے آسولے نے 300 روپے میں ایک ٹی شرٹ خریدی لیکن شرٹ اس کے ناپ کی نہیں تھی، اس لیے اس نے شبھم ہرنے کو دے دی۔ شرٹ لینے کے بعد مقتول 300 روپے ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینے لگا، جب شرٹ دینے والے نے پیسوں کے لیے اصرار کیا تو اس نے پیسے اس کے اکشے آسول کے اوپر پھینک کر مارے جس سے دونوں کے درمیان تلخی نے...
    امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدری شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ابتدا میں 205 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جنہیں امریکی فوجی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ امریکی فوج کا سی 17 ائیرکرافٹ 205 بھارتیوں کو لے کر روانہ ہوگیا ہے جب کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے تمام بھارتی شہریوں کی مکمل تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے ڈی پورٹ پروگرام...
    امریکا بالآخر کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کے معاملے پر وقتی طور پر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا ہے اور فیصلے پر عمل درآمد کم از کم 30 دنوں کے لیے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس اقدام پر عمل درآمد موخر کرنے کا فیصلہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔ تاہم امریکا کی طرف سے چین پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے جو عالمی تجارت اور معیشت پر قابل ذکر اثرات کا حامل ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ کراچی میں آج دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلیں گی، آج صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سرد ہواؤں کے باعث شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
    امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخل شروع ہوگئی ہے اور امریکی فوج کا ایک جہاز غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت روانہ ہوگیا ہے۔۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، امریکی فوج کا سی 17 طیارہ امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم 205 بھارتی شہریوں کو لے کے نئی دہلی روانہ ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار تمام بھاری شہریوں کی بھارتی حکومت تصدیق کرچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کی پیدائشی شہریت ختم کرنے کا اعلان امریکا سے غیرملکی تارکین وطن سے بھرے 6 جہاز لاطینی امریکا کے ممالک بھجوائے گئے جن میں سے 4 نے گوئٹے مالا میں لینڈ کیا جبکہ 2 جہازوں کو کولمبیا نے اترنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے انخلا کے انداز پر سخت تنقید کرتے آرہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا افغانستان سے انخلا کا منصوبہ مختلف اور باعزت تھا، بگرام ایئر بیس پر امریکا کو اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے افغانستان سمیت دیگر ملکوں کو دی جانے والی امداد معطل کردی ہے۔ یہ معطلی تین ماہ کے لیے کی گئی، اس دوران ریویو کیا جائےگا۔ نظرثانی کے بعد امداد بحالی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ امداد بحال بھی کی جا سکتی ہے۔ امریکی امداد کی بندش سے افغان کرنسی کی قیمت گری ہے۔ 28 افغان صوبوں میں 50 انٹرنیشنل این...
    کراچی (کامرس روپورٹر ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کر لیا ہے، جس میں ایک ہی مہینے میں سب سے زیادہ 3,442 کمپنیوں کی شمولیت کی گئی ہے، جو پچھلے سال کے ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39فیصد زائد ہے۔ یہ بے مثال کامیابی پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری آسانی کو فروغ دینے کے لیے ایس ای سی پی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ہفتہ کوایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوری 2025 کے مہینے کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں کمپنیوں کو رجسٹر کیا، جن میں کلیدی صنعتوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم کے بعد ہلاک ہونے والے 67 افراد میں سے 55 کی باقیات دریائے پوٹومک سے نکال لی گئیں۔ غوطہ خور دریائے پوٹومک میں دیگر 12 افراد کی باقیات کی تلاش کر رہے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں فوج بھی معاونت کر رہی ہے۔ تباہ ہونے والے طیارے کو ہوائی اڈے پر مختص ہنگر میں منتقل کیا جائے گا ۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے ہوئے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف کا اطلاق کردیا ہے، میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی زیادہ تر مصنوعات پر 25 فی صد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے، جبکہ چین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 10 فی صد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کینیڈا سے درآمد ہونے والی توانائی کی مصنوعات پر 10 فی صد ٹیرف لگایا گیا ہے۔ وائٹ ہائوس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ اس ٹیرف پر تبصرہ کرتے ہوئے واشنگٹن میں موجود چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ...
    چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
    روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے پہلے اس بات پر بھی غور کیا تھا کہ کیف کو فوجی سامان کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی جائے۔ اس معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ اختلافات کا شکار ہے کہ آیا یوکرین کو کتنا اسلحہ فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے یوکرین کی معطل فوجی سامان کی فراہمی بحال کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو فوجی سامان کی فراہمی حالیہ دنوں میں مختصر عرصے کے لیے روکی گئی تھی، تاہم اسے بحال کر دیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے پہلے اس بات پر بھی غور کیا تھا کہ کیف کو فوجی سامان کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی جائے۔ اس معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ اختلافات...
    اسلام آباد(صباح نیوز)معیشت سے جڑی اچھی خبر، مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پرآ گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2024میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، مہنگائی کی شرح دسمبرمیں4.1فیصدتک کم ہوئی۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام پر ردعمل میں کینیڈا نے بھی امریکی درآمدات پر 25 فی صد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا جب کہ چین نے امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرانے کا اعلان کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کینیڈا، میکسیکو اور چین کے خلاف ٹیرف کی وجہ سے ابھرتی ہوئی تجارتی جنگ سے ’’ کچھ درد‘‘ محسوس کرسکتے ہیں، کینیڈا کو ہماری 51 ویں ریاست بننا چاہیے۔  درحقیقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی عالمی تجارتی جنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے نتیجے میں غالباً امریکی شرح نمو میں کمی آئے گی اور صارفین کے زیر استعمال اشیاء کی قیمتوں...
    ٹوکیو/بیجنگ /سڈنی /واشنگٹن ( خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکسوں کی بھرمار سے ایشیائی اوریورپی ممالک کی اسٹاک مارکٹس پر بھی پڑ رہے ہیں۔ایشائی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہیں جب کہ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی کے اطلاق کے پہلے روز امریکا میں بھی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان ہے۔میسکیو کی صدر کلاڈیا شینبام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر نے ان کے ملک کے لیےمحصولات میں 25 فیصد اضافے کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں امریکا کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔جاپان اور جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی جب کہ سنگاپور...
    برسلز(صباح نیوز)یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے کالاس نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔کالاس نےبیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں کے دفاعی سربراہی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی ممالک پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے سے متعلق بیانات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ان کی باتوں کو غور سے سن رہے ہیں اور اپنی طرف سے تیاریاں کر رہے ہیں تاہم ایک بات واضح ہے کہ تجارتی جنگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔کالاس نے بیان کیا کہ امریکا اور یورپی یونین کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے، اگر امریکا تجارتی...
    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کررہے ہیں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان کے ساتھ خود بھی ان مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو نے امریکا میں منشیات، خاص طور پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی جانب سے سرحد پرمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کے بعد پر میکسیکو پر نئے محصولات کے نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پررضامندی ظاہرکرتے ہوئے 10 ہزار فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے میں میکسیکو کا بھی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کا عزم بھی شامل ہے۔ میکسیکو، چین اور کینیڈا پر امریکی محصولات کے اطلاق سے چند گھنٹے قبل دونوں رہنماؤں نے پیر کو فون پر...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر معمولی سپیڈ۔ اعلیٰ معیار۔ 72 روز کی ریکارڈ مدت میں 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پر مشتمل سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ میگا پراجیکٹ کا کل باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور   پراجیکٹ کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سرینہ چوک انٹرچینج کو ریکارڈ 72 دن میں مکمل کیا گیا ہے، جو 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پرمشتمل ہے۔  یہ انٹرچینج سرینہ ہوٹل، کنونشن سنٹر، شاہراہِ دستور اور ڈپلومیٹک انکلیو کے جنکشن پر واقع ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کے ٹریفک...
    ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف ایک ماہ کیلئے مخر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لیے مخر کردیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لیے مخر کررہے ہیں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔ ٹرمپ نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان کے ساتھ خود بھی ان...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ مزید :
    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم کینیڈا کو امریکی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، یہ دور سنہرا دور ہوگا ہم امریکا کو پھر سے عظیم ملک بنائیں گے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے بیان میں کہاکہ محصولات میں اضافے سے نتائج شاندار ہوں گے، یہ امریکا کا سنہری دور ہو گا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں؟ کینیڈا کو ہماری 51ویں ریاست بننا چاہیے، اس صورت میں کینیڈا کے پاس بہتر فوجی تحفظ ہو گا اور اس پر کوئی ٹیرف بھی نہیں ہو گا۔ جس پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نومنتخب صدر...
     وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔  ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ان کا جدید اسلحہ افغانستان میں رہ گیا تھا ،  افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد پیچھے رہ جانے والے ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس...
      بیجنگ: چین میں اس سال کے آغاز سے اب تک فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی 9.82 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جو شمالی امریکہ کے باکس آفس کی آمدنی سے زیادہ اور دنیا میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
    مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی نعشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ حکام کو 13 نعشیں ملی تھیں، شناخت کے عمل کے دوران ثابت ہوا ہے کہ ان سب کا تعلق پاکستان سے تھا۔ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے تیار کی گئی فہرست کے مطابق جن 13 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے، ان میں سفیان علی ولد جاوید اقبال (پاسپورٹ نمبر VF1812352)، سجاد علی ولد محمد نواز (پاسپورٹ نمبر XX1836111)، رئیس افضل ولد محمد افضل (پاسپورٹ نمبر MJ1516091)، قصنین حیدر ولد محمد بنارس (پاسپورٹ نمبر AA6421773)، محمد وقاص ولد ثناء اللہ (پاسپورٹ نمبر DJ6315471)، محمد اکرم ولد غلام رسول (پاسپورٹ نمبر DN0151754) اور محمد ارسلان خان ولد رمضان خان (پاسپورٹ نمبر LM4153261) شامل...
      اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوری 2025 میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ سال 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی جو دسمبر 2024 میں 4.1 فیصد تک کم ہوئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 2.4 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی سے تمام شعبوں میں ترقی کے مثبت اعشاریے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  مہنگائی کی شرح میں مزید کمی...
    امریکی ریاست ٹیکساس میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت دیگر چینی مصنوعی ذہانت کی ایپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک پر پابندی کے احکامات جاری کیےہیں، ساتھ ہی انہوں نے چین کی دیگر مصنوعی ذاہنت کی ایپش پر بھی پابنید عائد کی ہے، ٹیکساس امریکا کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں مقبول آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے چیٹ بوٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، ماہرین کا انتباہ ٹیکساس کے گورنر نے چین کی ایک اور مشہور ایپلی کیشن ‘شوانگ شو’ پر بھی سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے،...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے معاشی اور اسٹریٹجک مفادات کو تحفظ یقینی بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ آج ہم نے چین، کینیڈا اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف نافذ کیا ہے۔ وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہم اپنے مفادات کو بچانے کے لیے ایسے ہی اقدامات یورپی یونین کے خلاف بھی کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے معاملے میں تھوڑی سی نرمی برتنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری طرف میکسیکو اور کینیڈا نے لیوی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اِسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے مل کر کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میکسیکو اور کینیڈا...
    بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ کرلی گئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی۔ استغاثہ کے گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔ مقدمے میں 3 گواہان کے بیانات پر بشری بی بی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری مدت کے دوران جو کچھ کرنا چاہتے ہیں اُسے دیکھتے ہوئے تجزیہ کار اور مبصرین یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کہیں وہ امریکا کو بھارت کے نقوشِ قدم پر چلانے کی کوشش تو نہیں کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے دوسرے عہدِ صدارت کا آغاز انقلابی نوعیت کے اور حیرت انگیز اقدامات سے کیا ہے۔ انہوں نے کئی متنازع ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیے ہیں۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کے معاملے میں وہ ذرا سی بھی لچک دکھانے کو تیار نہیں۔ امریکی پالیسیوں میں متعارف کرائی جانے والی تبدیلیاں اس بات کی طرف واضح اشارا کر رہی ہیں کہ امریکا اب باہر کم دیکھے گا اور اپنے معاملات کو زیادہ سے زیادہ درست...
    چین کے نئے قمری سال کے دوران باکس آفس نے ریکارڈ توڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز بیجنگ:اس سال کے آغاز سے اب تک چین میں فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی 9.82 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جو شمالی امریکہ کے باکس آفس کی آؐمدنی سے زیادہ اور دنیا میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
    اپنی حلف برداری کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز ایک نیا سرپرائز دنیا کو دے رہے ہیں، ان کی جانب سے حالیہ سرپرائز ٹیرف وار ہے جو انہوں نے چین اور کینیڈا کیخلاف شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر دونوں ممالک کا تجارتی نقصان متوقع ہے۔ اس تبدیل ہوتی ہوئی عالمی صورتحال میں ماہرین کا خیال ہے کہ چین اس مسئلہ سے خود کو نکالنے میں کامیاب ہو جائے گا اور اس صورتحال سے پاکستان کی معیشت کو مثبت ثمرات مل سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا چین ٹریڈ وار میں پاکستان کے لیے خیر کی خبر معاشی ماہر سلمان نقوی کا کہنا ہے کہ چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہونے سے...
    ---فائل فوٹو شمالی بالائی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔پرووینشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور کان مہتر زئی میں درجۂ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد ایک معتدل مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔شمال مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔زیارت، پشین اور چاغی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان کراچی میں پھر سردی بڑھنے کا امکانکراچی میں جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی...
    اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کل ملاقات کریں گے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو اتوار کو امریکا پہنچے تھے جہاں ان کا اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے استقبال کیا تھا۔ نیتن یاہو آج امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ  اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بالآخر 15 ماہ کی خون ریز جنگ ختم، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز اسرائیلی وزیراعظم کل (منگل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور ان سے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے...
    کراچی: بھارتی ٹیم کے اوپنر بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی20 فارمیٹ میں ایک اننگ کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے سمیت کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹی 20 میچ میں مختلف اعزاز اپنے نام کیے۔ ابھیشیک شرما نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر روہت شرما کے 10 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ کسی بھی انڈین بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ اسی طرح، ابھیشیک شرما نے 135 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ مزید پڑھیں؛ انگلینڈ کو بھارت کیخلاف ٹی...
    امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کو اس کے انجن میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی طور پر خالی کروا لیا گیا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔ فلائٹ 1382 اتوار کی صبح 8:30 بجے کے بعد جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ایئرپورٹ سے لاگارڈیا ایئرپورٹ روانہ ہونے والی تھی کہ عملے کو ایک انجن میں خرابی کا اشارہ ملا، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر پرواز منسوخ کر دی۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، انجن میں خرابی کی اطلاع ملنے پر ٹیک آف کو محفوظ طریقے سے روک دیا گیا، اور مسافروں کو رن وے پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو ایک بار پھر امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس صورت میں کینیڈا کے پاس بہتر فوجی تحفظ ہوگا اور اس پر کوئی ٹیرف بھی نہیں ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے پاس کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں، ہم کیوں کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ امریکا اب عقلمندی کے ساتھ چلایاجا رہا ہے، جس کے نتائج شاندار ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےچین، کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدی مصنوعات پر بھاری ٹیکسز عائد کرکے تجارتی جنگ چھیڑ د ہے۔ صدر...
    شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا...
    امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا اور میکسیکو نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چین نے بھی امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹیرف ٹرمپ کارڈ‘، کینیڈا اور میکسیکو جوابی چال کے لیے تیار وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کینیڈین شہریوں سے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کینیڈا میں تیار...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2025ء ترقی کا سال ہے، مہنگائی مزید کم ہوگی۔ پاکستان کی معیشت کا دنیا کی بہترین معیشتوں میں شمار ہو گا۔ اڑان پاکستان منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے دور میں ترقی کا ایک منصوبہ نہیں لگا، ان کے دور میں صرف لوٹ مار کی گئی۔ اتوار کو حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 232 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعمیر و ترقی کی سیاست کرتی ہے۔ جہاں ملکی حالات...
    امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف اقدامات پر تمام متعلقہ ممالک پریشان ہیں مگر بھارتی میڈیا نے کچھ زیادہ ہی شور مچا رکھا ہے۔ جو لوگ امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اُن کے لیے کام کرنا اور رہنا ہمیشہ ایک بڑا دردِ سر رہا ہے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کو اچھی ملازمت آسانی سے نہیں ملتی۔ بہت سے لوگ کسی بھی غیر قانونی تارکِ وطن کو ملازمت دینے سے ڈرتے ہیں کیونکہ اس صورت میں اُن کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ انڈیا ٹوڈے اور دیگر انڈین نیوز پورٹلز پر بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکا میں درپیش مشکلات کا رونا رویا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، توقعات کے مطابق، کینیڈا، چین اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف کی جنگ چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے ہفتے کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت چین سے آنے والی تمام اشیا و خدمات پر 10 فیصد جبکہ کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والی اشیا و خدمات پر 25 فیصد ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی بجلی، تیل اور گیس پر البتہ 10 فیصد کی شرح سے ڈیوٹی لی جائے گی۔ کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا سے آنے والی 155 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی اشیا پر 25 فیصد ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ڈیوٹی منگل سے وصول کی جائے گی۔ جسٹن ٹروڈو نے ایک...
    اوٹاوا /بیجنگ /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عاید کرنے کے بعد کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرفعاید کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا‘ہماری مشکلات بڑھیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات...
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اب عقلمندی کیساتھ چلایا جا رہا ہے، جسکے نتائج شاندار ہونگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کیلئے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی، لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملک امریکا کی درآمدات پر ٹیرف لگائے گا، امریکا اس پر اور ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کا سنہری دور ہوگا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے، امریکا اب عقلمندی کے ساتھ چلایا جا رہا ہے، جس کے نتائج...
    امریکا روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔ یہ ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔ نیتن یاہو امریکا روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو اپنی 51 ویں ریاست بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کینیڈین عوام کو اس کے بدلے محصولات میں رعایت دینے اور بھرپور فوجی تحفظ دینے کا بھی وعدہ کیاہے۔ اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ امریکا کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سینکڑوں ارب ڈالرادا کرتا ہے، اتنی بڑی سبسڈی کے بعد کینیڈا ایک قابل عمل ریاست کے طور پراپنا وجود کھودیتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ کینیڈا کو ہماری 51 ویں ریاست بننا چاہیے، ٹرمپ نے کہا کہ اس اقدام سے ’کینیڈا کے عوام کو بہت کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا اور کہیں بہتر فوجی...
    چین، میکسیکو اور کینیڈا کے بعد جاپان نےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا  ۔ جاپان کے وزیرخارجہ کٹسونوبو کٹو نے امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے جاپان کو بھی امریکا کی ٹیرف پالیسی پر تحفظات ہیں،جاپان کو امریکی پالیسیوں اور ان کے اثرات کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا نے اپنی “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت بین الاقوامی تجارت میں سخت اقدامات کیےہیں جن میں اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنا شامل تھا۔ یہ ٹیرف پالیسیاں...
    لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تعمیر و ترقی کی سیاست ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ” پنکی ، گوگی اور کپتان ” لوٹ کر کھا گئے پاکستان ، ایک شخص گھڑیاں بھی بیچتا تھا، ڈاکے بھی ڈالتا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ڈاکے میں ملوث نکلے، خدا کیلئے اپنے ڈاکے کو مذہب سے الگ رکھو، ہم...
      بیجنگ: نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں 2025 جشن بہار (28 جنوری سے 4 فروری) کے دوران فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (پری سیل سمیت) 6.5 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے! اس کے علاوہ، 2025 میں چین کی فلم مارکیٹ کی مجموعی باکس آفس آمدنی شمالی امریکہ کے باکس آفس سے بھی بڑھ چکی ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ 3442 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے، یہ ایک ریکارڈ رجسٹریشن ہے۔ یہ ریکارڈ کامیابی ایس ای سی پی کے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے  مطابق جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں مختلف کمپنیاں رجسٹر کیں، جن میں صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس...
    اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کے ممالک کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات میں مجموعی طور پر 17.98 فیصد کا اضافہ ہوا لیکن قطر، کویت اور بحرین کے لیے برآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اعداد وشمار میں بتایا کہ رواں مالی سال کے جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران مشرق وسطیٰ کو ہونے والی برآمدات کا حجم 1.597 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران برآمدات کی مالیت 1.506 ارب ڈالر رہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ...
    ملک کے مختلف شہروں میں بارش،برفباری اور دھند کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی جبکہ لاہور میں جاتی ہوئی سردی کو بریک لگ گئی، دھند کے باعث ٹھنڈ واپس لوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، آئندہ ہفتے شہر لاہور میں بارش برسنے کے امکانات موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان...
    پریس کلب کوئٹہ میں وکیل رہنماء راحب بلیدی اور بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کو عدالت عالیہ بلوچستان میں چیلنج کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچسان کے وکلاء، صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے پیکا ایکٹ کی ترمیم بل کو عدالت عالیہ بلوچستان میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی نے کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد سے ملاقات کے موقع پر اس حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر بی یو جے خلیل احمد نے کہا کہ آزادی صحافت کی راہ میں ایک منظم منصوبے کے تحت رکاؤٹیں حائل کی جارہی ہیں، تاکہ عوام...
    جشن بہار 2025 کے دوران چین میں فلموں کے باکس آفس کا نیا ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں 2025 جشن بہار (28 جنوری سے 4 فروری) کے دوران فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (پری سیل سمیت) 6.5 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے! اس کے علاوہ، 2025 میں چین کی فلم مارکیٹ کی مجموعی باکس آفس آمدنی شمالی امریکہ کے باکس آفس سے بھی بڑھ چکی ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
    اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید، نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بیجمن نتن یاہو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ امن معاہدے کے دوسرے فیز پر بات چیت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین اور قریبی قصبے قباطیہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق جنین کے پڑوس میں واقع مشرقی قصبے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ دیگر 2 فلسطینی قباطیہ میں گاڑی پر کیے گئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 فروری 2025ء) ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق دنیا بھر سے ہر سال جنوبی یورپ کی گرم دھوپ، ریتلے ساحلوں اور ہسپانوی ثقافت کی بہت متنوع کشش کے سبب جو کروڑوں سیاح جزیرہ نما آئبیریا کی بادشاہت اسپین کا رخ کرتے ہیں، 2024ء میں ان کی کل تعداد تقریباﹰ 94 ملین رہی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اسپین ایک ایسا ملک ہے، جو اپنے ہاں سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد کے لحاظ سے پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ خشک سالی سے ہسپانوی سیاحتی صنعت متاثر اسپین کی معیشت میں اس جنوبی یورپی ملک کو سیاحت سے ہونے والی آمدنی کا حصہ تقریباﹰ 13 فیصد...