سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹیں کرنے والوں کیلئے امریکا کے دروازے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز

واشنگٹن: امریکی امیگریشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو سوشل میڈیا پر یہود مخالف مواد شیئر کرتے ہیں، انہیں امریکا کا ویزا یا رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنا ہے جو یہود دشمن سرگرمیوں یا دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان میں کہا کہ “اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکا آکر آئین کی پہلی ترمیم کا سہارا لے کر یہود دشمنی اور دہشت گردی کی حمایت کرے گا تو وہ غلط فہمی میں ہے۔ ایسے افراد کو امریکا میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر حماس، حزب اللہ یا حوثی جیسے گروہوں کی حمایت میں پوسٹس کرنے والے افراد کی سرگرمیوں کو ویزا اور گرین کارڈ جاری کرنے میں منفی عنصر تصور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

سمیع خان کو سوشل میڈیا صارفین سے کیا ’’شکوہ‘‘ ہے؟

پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سمیع خان نے اپنے نئے ڈرامے ’’شکوہ‘‘ کی تشہیر کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین سے بھی شکایت کا اظہار کردیا۔

سمیع خان جنہوں نے ’’بشر مومن‘‘، ’’عشق زہے نصیب‘‘، ’’دھانی‘‘ اور ’’دنیاپور‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اب ایک نئے ڈرامے ’’شکوہ‘‘ کی تشہیر کےلیے میڈیا پر نظر آئے۔ تاہم، اس بار انہوں نے نہ صرف اپنے نئے ڈرامے پر بات کی بلکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی منفیت پر بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ پروگرام میں شرکت کے دوران سمیع خان نے شکوہ کیا کہ ’’سوشل میڈیا دراصل کسی معاشرے کی سوچ اور ذہنیت کا آئینہ ہوتا ہے۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ لوگ کس طرح سوچتے ہیں، محسوس کرتے ہیں اور ردعمل دیتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر کیوں سوشل میڈیا پر صرف منفی چیزیں ہی وائرل ہوتی ہیں؟ میں صرف کمنٹس کی بات نہیں کررہا، بلکہ اگر آپ وائرل ہونے والی ویڈیوز کو دیکھیں تو ان میں بھی اکثریت منفی مواد کی ہوتی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مثبت مواد کو فروغ دینے کی ذمے داری اٹھانی چاہیے۔ سمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے معاشرے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں سوشل میڈیا پر بھی مثبت پیغامات پھیلانے چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم کے ہاتھوں 8 پاکستانیوں کا قتل
  • سمیع خان کو سوشل میڈیا صارفین سے کیا ’’شکوہ‘‘ ہے؟
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ 
  • اسرائیل کے حق میں بولنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دینگے، حافظ نعیم الرحمان
  • مشہور بھارتی فلمساز کیخلاف ہندو مخالف تبصرے کے الزام میں مقدمہ درج
  • پاکستان تحریک انصاف کا مزاحمتی سیاست ترک کرنے کا فیصلہ
  • امریکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیرملکی طالب علموں میں ویزا منسوخی، حراست اور ملک بدری کی بڑھتی ہوئی لہر
  • اسرائیل مخالف سوشل میڈیا صارفین امریکی ویزہ حاصل نہیں کر سکیں گے