امریکہ کا تجارتی نقصان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ، ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن

واشنگٹن : ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل  اینگوجیا  اوکونجو ویلا   کا   ایک مضمون  شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے  “امریکہ تجارت کا سب سے بڑا فاتح ہے” ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اس مضمون میں  تفصیلی اعداد و شمار کے ذریعے یہ ثابت  کیا گیا  ہے کہ امریکہ نہ صرف عالمی تجارتی نظام کا فائدہ اٹھانے والا  ملک ہے ، بلکہ خدمات کے شعبے میں بھی اسے واضح برتری حاصل ہے۔ مضون کے مطابق  امریکہ کا “تجارتی نقصان کا نظریہ” سراسر بے بنیاد ہے۔  ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں امریکہ کی خدمات کی   برآمدات نے  ایک ٹریلین امریکی  ڈالر سے تجاوز  کیا ، جو عالمی خدمات کی تجارت کا 13 فیصد ہیں۔ بڑی معیشتوں کے ساتھ خدمات کے شعبے میں امریکہ کا تجارتی سر پلس زیادہ ہے   اور 2024 میں اس کا کل سرپلس تقریباً 300 ارب  امریکی ڈالر تھا۔ اس سے بھی زیادہ توجہ طلب بات یہ ہے کہ امریکہ کو اعلیٰ اضافی قیمت والی خدمات کے شعبے میں اور بھی زیادہ برتری حاصل ہے۔دانشورانہ املاک کے استعمال اور لائسنس کی فیسوں سے  امریکہ کی سالانہ آمدنی 144 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ  بنتی ہے    جو دیگر ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں امریکہ کی خدمات کی برآمدات نے 4.

1 ملین اعلیٰ تنخواہ والی ملازمتوں کو سہارا دیا، جن کی فی گھنٹہ  اوسط  اجرت مینوفیکچرنگ کے شعبے سے 25 فیصد زیادہ تھی۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ورلڈ ٹریڈ ا رگنائزیشن ڈائریکٹر جنرل کے شعبے

پڑھیں:

مسلم حکمران سن لو! اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا، حافظ نعیم

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے حوالے سے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔

لاہور کے مال روڈ پر یک جہتی غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ نفرت کا اظہار دنیا بھر میں ہو رہا ہے، نیتن یاہو سن لے، امت مسلمہ فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو شکست دے دی تھی، اسرائیل بمباری کرسکتا ہےلیکن فلسطینوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہے ہیں، پاکستانی حکمرانو آپ امریکا کے ساتھ کھڑے ہو۔

انہوں نے کہا کہ اللہ دیکھ رہا ہے پاکستانی حکمرانوں کو، فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں آپ کچھ نہیں کر رہے ہیں، مسلم حکمران سن لو! اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے، 18 اپریل کو ملتان اور 20 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا، حکمرانوں کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کون غدار تھا کن صحافیوں کو اسرائیل بھیجا گیا انہیں بے نقاب کرو، اگر حکمرانوں نے اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے، حملوں سے بچے ہوا میں اچھلتے اور ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں، نیتن یاہو سن لو ہمارے ایک ایک بچے کے خون کا بدلہ امت مسلمہ لے گی، انتقام لیں گے۔

یک جہتی غزہ مارچ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہادیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ صرف بمباری سے بچوں، خواتین اور صحافیوں کو قتل کر سکتا ہے، اسرائیل جب آگے بڑھتا ہے تو ان کے فوجیوں کو جہنم واصل کیاجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں و اپوزیشن کے منہ میں چھالے کیوں پڑ گئے ہیں، امریکا سے مطالبہ کیوں نہیں کرتے تم بچوں کے قاتلوں کی سپورٹ کررہے ہو، حکمران سمجھتے ہیں کہ غزہ جنگ میں امریکا انجمن غلامان امریکا بنے ہوئے ہو، عوام تمہیں یاد رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، صدر اور آرمی چیف کو کہتا  ہوں جب بچے و خواتین قتل ہو رہے تھے تو کچھ نہیں بول رہے تھے، تاریخ آپ کا نام بزدلوں کی صفوں میں لکھ دے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عرب حکمرانو یہودی تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے، یہودیوں کی تاریخ ہے انہوں نے اپنے محسنوں اور انبیا کو معاف نہیں کیا تو تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کے’’مساوی  محصولات ‘‘ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچائیں گے ، چینی وزیر تجارت
  • مسلم حکمران سن لو! فلسطین کو نقصان پہنچ رہا تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا،حافظ نعیم الرحمان
  • عالمی ردعمل سے ثابت ہواامریکا اب سپرپاور نہیں رہا، شہباز رانا
  • عالمی تجارتی جنگ اور پاکستان کے لیے مواقع
  • مسلم حکمران سن لو! اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا، حافظ نعیم
  • امریکا کی ایرانی تیل چین کو سپلائی کرنے والے تجارتی نیٹ ورک پر پابندیاں
  • امریکہ کا تجارتی نقصان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ، ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن 
  • ورلڈ بینک پاکستان کے پاور سیکٹر کیساتھ جامع منصوبہ بندی چاہتا ہے، ڈائریکٹر ورلڈ بینک برائے انفرااسٹرکچر
  • پاکستان اور امریکہ: معدنیات کے شعبے میں تعاون اور دو طرفہ تجارت کے نئے مواقع