بیجنگ: چینی حکومت نے امریکا کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے سفری ہدایات (ٹریول ایڈوائزری) جاری کرتے ہوئے انہیں سفر سے پہلے خطرات کا جائزہ لینے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق یہ سفری انتباہ امریکا سے کشیدہ تجارتی تعلقات اور داخلی سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث جاری کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چینی وزارت تعلیم نے بھی امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو خبردار کیا ہے۔ وزارت نے خاص طور پر امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیر غور بل کا حوالہ دیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔ اس بل سے تعلیمی تبادلوں اور تعاون پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

یہ سفری ہدایات ایسے وقت میں جاری ہوئی ہیں جب چین نے امریکا سے آنے والی تمام درآمدات پر ٹیرف بڑھا کر 84 فیصد کر دیا ہے۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

ساتھ ہی، چینی وزارت تجارت نے مزید 6 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں‘ کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، جس سے ان کمپنیوں کا چین میں کاروبار کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چینی معیشت سمندر ہے تالاب نہیں جو طوفان سے متاثر ہوگا، چینی صدر کی امریکہ کو وارننگ

بیجنگ (اوصاف نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ چین پر بھاری بھر کم ٹیکس عائد کرکے چین کو اپنے سامنے جھکا لے گاتویہ اسکی غلط فہمی ہے ۔

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چینی معیشت ایک سمندر ہے، تالاب نہیں۔ طوفان تالاب کو اُلٹ سکتا ہے، لیکن سمندر کو کبھی نہیں۔ چینی معیشت اتنی مضبوط ہے کہ امریکہ جیسی طاقتیں اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ عالمی سطح پر چینی اپی معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن موثراقدامات اٹھائے گا۔

عالمی سطح پر چین اپنی معیشت مزید مضبوط کرے گا۔ اپنے مفادات پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دےگا۔ دنیا کے امن کیلئے چین کا کردار اہم ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ دنیا میں ایک آزاد اور خودمختار معاشی نظام ہو ۔ چینی قوم اپنی خود مختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن کا وزیر اعظم سے رابطہ، حجاج کرام کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی

متعلقہ مضامین

  • امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے
  • “امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • اگر امریکہ چین کے حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی جاری رکھتا تو چین بھرپور جوابی اقدامات کرے گا،چینی وزارت تجارت
  • تعلیمی ویزوں کی معطلی پر رابطے جاری، بگرام ایئر بیس کی امریکی حوالگی افواہ: پاکستان
  • امریکی نائب صدر نے چینی شہریوں کو ’گنوار‘ کہہ دیا؛ چین کا شدید ردعمل
  • امریکا نے روش نہ بدلی تو۔۔۔۔!!!!چین نے ٹیرف کے معاملے پر امریکا کوخبردارکر دیا
  • چینی معیشت سمندر ہے تالاب نہیں جو طوفان سے متاثر ہوگا، چینی صدر کی امریکہ کو وارننگ
  • شہری امریکی سفر کیلئے انتہائی احتیاط کریں، چین کی ٹریول ایڈوائزری جاری