Jang News:
2025-04-12@23:37:07 GMT

9 مئی کے مقدمات، عمر ایوب کی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

9 مئی کے مقدمات، عمر ایوب کی ضمانت منظور

عمرایوب---فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت کنفرم کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 9 درخواستوں پر سماعت کی۔

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، زین قریشی اور فواد چوہدری پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اظہارِ برہمی کیا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریکارڈ تفتیشی افسر نے لے کر آنا ہے وہ ابھی تک نہیں آیا۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس میں کہا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ہوں، میں آئی جی یا ڈی جی کا ملازم نہیں ہوں۔

جج نے کہا کہ جب ریکارڈ کا کہیں تو کبھی کوئی بہانہ، کبھی احتجاج، کبھی ڈیوٹی آ جاتی ہے، اگر 20 منٹ تک ریکارڈ نہیں آتا تو ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کر دوں گا۔

عمر ایوب کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن، ترنول، کوہسار، آبپارہ اور مارگلہ میں مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عمر ایوب

پڑھیں:

9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔

 بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل مکمل کر چکے ہیں، اب سرکاری وکلا دلائل دیں گے۔

9 مئی کے 8 مقدمات: بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

 ان کا مؤقف ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو ہو گی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا
  • 9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کیس، ملزم کی ضمانت منظور
  • آئین پاکستان، عدالتی احکامات اور جیل مینوئل کی دھجیاں اڑ رہی ہیں، عمر ایوب
  • عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اہم پیشرفت
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 کیسز میں ضمانت کنفرم
  • ‘یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں‘9مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت منظور
  • یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں،تفتیشی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم، عمر ایوب کی تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم