UrduPoint:
2025-04-12@23:27:12 GMT

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 کیسز میں ضمانت کنفرم

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 کیسز میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تمام 9 کیسز میں ضمانت کنفرم کر دی ہے اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج 9 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی راہنما اپنے وکلا سردار محمد مصروف، آمنہ علی ودیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے.

(جاری ہے)

تفتیشی کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ یہ کیا لوہے کے بنے ہوئے ہیں، ریکارڈ ہی نہیں آتا، جب ریکارڈ کا کہیں تو کبھی کوئی بہانہ کبھی احتجاج ڈیوٹی، اگر 20 منٹ تک ریکارڈ نہیں آتا تو ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کروں گا. پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریکارڈ تفتیشی نے لیکر آنا ہے وہ ابھی تک نہیں آیا، جج نے کہا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ہوں، میں آئی جی یا ڈی جی کا ملازم نہیں ہوں عدالت نے عمر ایوب کی تمام 9 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی، عدالت نے پانچ 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کیں یاد رہے کہ عمر ایوب کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاﺅن، ترنول، کوہسار 3، نون 2، آبپارہ اور تھانہ مارگلہ میں مقدمات درج ہیں.                                                                                         

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمر ایوب کی عدالت نے

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا

لاہور/ راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ملتوی کردیا گیا ہے3مقدمات میں 19اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگی جب کہ دیگر 10مقدمات میں کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے.

(جاری ہے)

9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جس میں وکلائے صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے علاوہ ازیں میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بابر اعوان، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جہاں پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا .

عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی 3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ جب کہ 10 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے 10 تھانوں کی پولیس 10 کیسز کے چالان ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تاحال پیش کرنے میں ناکام رہی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10 کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا جن مقدمات میں پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام رہی، ان میں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملہ، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس بلڈنگ جلانے کے مقدمات شامل ہیں.

دوسری جانب لاہور میںجوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت نے 2014 کے دھرنے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی بریت کی درخواست منظور کرلی ہے سہیل خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2014 کا یہ کیس ہے ایف آئی آر میں میرے موکل کے خلاف باقاعدہ طور پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا، جو دفعات لگائی گئیں وہ کسی طرح سے میرے موکل پر نہیں لگتیں، استدعا ہے کہ بری کیا جائے، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کرنے کاحکم سنا دیا.

ادھرانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کی شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا. گزشتہ روز سماعت کے دوران حیدر سعید کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا اور تفتیشی کی جانب سے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ادھر انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو لاہور کورکمانڈرہاﺅس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات میں اویس یونس سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی ہے.

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور اویس یونس سمیت دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی عدالت نے اویس یونس سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی پی ٹی آئی کارکن اعظم اللہ نے تین مقدمات اور اویس یونس سمیت دیگر نے کورکمانڈر ہاﺅس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان سیدہ فاطمہ اور رخسانہ نوید، پی ٹی آئی کارکن کامران سلیم، حسنین علی، حیدر علی اور تقی خان نے عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے.

متعلقہ مضامین

  • سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ملتوی: 19 اپریل کو 3 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا
  • آئین پاکستان، عدالتی احکامات اور جیل مینوئل کی دھجیاں اڑ رہی ہیں، عمر ایوب
  • عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اہم پیشرفت
  • پولیس افسران نے ہمارے ساتھیوں کو روکا، آگے نہیں جانے دیا، عمر ایوب
  • 9 مئی کے مقدمات، عمر ایوب کی ضمانت منظور
  • ‘یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں‘9مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت منظور
  • یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں،تفتیشی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم، عمر ایوب کی تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم 
  • سپریم کورٹ کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم