2025-02-24@17:38:53 GMT
تلاش کی گنتی: 333
«ٹریلین یوآن»:
(نئی خبر)
ایران میں بننے والی رومانوی فلم "مائی فیورٹ کیک” کو بین الاقوامی پذیرائی مل رہی ہے، لیکن ایرانی حکام کی جانب سے اس پر سخت دباؤ اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار مریم مقدم اور بہتاش صناعیہا کو ایرانی حکومت کی طرف سے مختلف الزامات کا سامنا ہے۔ یہ فلم ایک بیوہ اور ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے ایک رات ساتھ گزارتے ہیں۔ فلم میں ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے کی زندگی اور سماجی پابندیوں کو موضوع بنایا گیا ہے، جبکہ اس میں بغیر حجاب کے خواتین کی عکاسی کی گئی ہے، جو ایرانی سینما میں کم ہی دیکھی گئی ہے۔ حکام...
کراچی(کامرس رپورٹر)ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے اپنے عالمی عزم کو برقرار رکھتے ہوئے، دنیا میں صف اول کی بڑی نیو انرجی وہیکل (این ای وی) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی ”بریتھ پاکستان” جیسے اقدامات کی حمایت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اپنی کاوشوں کو مربوط بنا رہی ہے۔ دنیا کے درجہ حرارت کو ایک ڈگری تک کم کرنے اور آلودگی سے پاک نقل و حرکت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے عالمی مشن کے ساتھ، بی وائی ڈی پاکستان میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق اہم حل کے طور پر ماحول دوست نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔ بی...

پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیراعظم کا بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب
’بریتھ پاکستان‘ بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلینجز پر غور کرنا ہے اور وہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام اداروں کے مشکور ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہیٹ ویو سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے 1700 افراد جاں بحق، 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے۔ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی پالیسی، قومی مواقفتی منصوبے جیسے مضبوط فریم ورک بنائے، پاکستان کے کارکن اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، فریم ورک کا ہونا ہی کافی نہیں عملدرآمد بھی ضروری ہے۔ آپ اور آپ...

وفاقی وزیر خزانہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاکی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لزبن روانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب لزبن میں پرنس کریم آغاز خان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب لزبن گئے ۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان کے لیے دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔علاوہ ازیں حکومتِ پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یومِ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
حکومت پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری (کل) کو یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز محمد شریف نے ہدایات جاری کر دیں کہ 8 فروری بروز ہفتہ کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام یا روحانی پیشوا تھے، وہ 11 جولائی1957 کو 20 سال کی عمر میں اسماعیلی برادری کے امام بنے۔ پرنس کریم آغا خان کا انتقال 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا تھا۔ پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ ہفتے کو پرتگال میں ہو گی جبکہ تدفین اتوار...
سردار اجمل مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منا کر واضح کر دیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی تسلط سے آزادی کی اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک جوانان کشمیر اور پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کنٹرول لائن سے ملحقہ ضلع چکوٹھی کی جہلم ویلی میں شاندار ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں کشمیری عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اور بھارت...
—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب لزبن میں پرنس کریم آغاز خان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب لزبن گئے ہیں۔ پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گےپرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا مذہبی پیشوا نامزد کیا تھا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان کے لیے دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں...
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اسماعیلی برادری کے روحانی رہنما، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔ پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ ہفتے کے روز پرتگال میں ادا کی جائے گی، جبکہ اتوار کو ان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔ پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49ویں امام تھے اور 11 جولائی 1957 کو 20 سال کی عمر میں امام بنے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کے 50ویں امام...
فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پر ریلی ،ریلی کی قیادت پریم یونین کے چیف آرگنائزرخالد محمود چودھری،ژونل صدر ظہیرالدین بابر، ژونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، بائوطاہر،ملک منظور اور دیگر نے کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چودھری نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کیتاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ججدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسری یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے حوالے سے اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کیلئے پرچم کشائی بھی کی گئی جس میں پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا۔اس حوالے سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسری یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے کہا کہ تاریخ میں 5 فروری کا دن کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور دنیا میں ہر سال کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پہلے دن سے ہی پاکستان کا حصہ...

اسریٰ یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقرری مقابلے سے طلباء خطاب کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں ریلی نکالی جاری ہے
اسریٰ یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقرری مقابلے سے طلباء خطاب کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں ریلی نکالی جاری ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خا ن ٹیسوری نے کلفٹن کے علاقہ میں آغا خانی جماعت خانہ میں اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات میں ان کے روحانی پیشواء پر نس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں کے ساتھ خواتین نے بھی شریک ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اس موقع پر ناظمہ ضلع گلبرگ طلعت ندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہیدِ کشمیر کمانڈر شکیل کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اسلام آباد: حکومت نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرنس کریم آغا خان انتقال پر یوم سوگ کے سلسلے میں 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ خیال رہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ اسماعیلی امامت دیوان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ 8 فروری 2025 کو صبح 11 بجے لزبن میں اسماعیلی سینٹر میں ادا کی جائے گی اور 9...
پرنس کریم آغا خان : فوٹو فائل حکومت پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 5 فروری کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے۔اسماعیلی امامت کے دیوان کے مطابق پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49ویں امام یعنی روحانی لیڈر تھے۔ پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گےپرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا مذہبی پیشوا نامزد کیا تھا۔ پرنس کریم آغا خان...
حکومت پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کے روز یوم سوگ منایا جائے گا، پاکستان بھر میں تمام سرکاری عمارات پر قومی پرشم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔پرنس کریم آغا خان مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، پرنس کریم آغا خان کے سوگوران میں تین بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان، حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔اسماعیلی کمیونٹی...
لاہور:یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ان کا پہلا گانا "اوور یو” ریلیز ہو گیا ہے۔ اس گانے کو گلوکار و ریپر حمزہ ملک نے گایا ہے، اور وہ گانے کے شریک کمپوزر اور لکھاری بھی ہیں۔ گانے کی ویڈیو 5 فروری کو یوٹیوب پر ریلیز کی گئی، جس نے چند گھنٹوں میں 26 لاکھ سے زیادہ ویوز حاصل کیے اور یوٹیوب
لزبن : پرنس کریم آغا خان کی وفات کے بعد، ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی مسلمانوں کا 50واں امام منتخب کیا گیا ہے۔ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک نے اس بات کا اعلان کیا کہ پرنس رحیم آغا خان کو ان کے والد کی وصیت کے مطابق یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ پرنس کریم آغا خان، جو اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے، کا انتقال حال ہی میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ ان کی وفات کے بعد دنیا بھر میں اسماعیلی جماعت خانوں میں دعائیں کی جا رہی ہیں۔ پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان میں نشان پاکستان اور نشان امتیاز...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پرنس کریم کے انتقال کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم کو اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا۔اسماعیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔ انہوں نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا۔شہزادہ رحیم کے دو بیٹے شہزادہ عرفان (پیدائش 2015) اور شہزادہ سنان (پیدائش 2017) ہیں۔ پرنس رحیم آغا خان ڈویلمپنٹ...
قاضی احمد (نمائندہ جسارت)ملک بھر کی طرح قاضی احمد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ڈے منایا گیا کشمیری بھائیوں کی آزادی اور بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف اسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کے آفس کے سامنے سے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں لکھے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی میں شریک ریونیو ملازمین،پٹواریوں کے علاوہ مختار کار قاضی احمد شاہ مراد تنیو اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کی۔ دوسری جانب ٹائون کمیٹی قاضی احمد سے ٹائون چیئرمین جام چنگیزانڑ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ کشمیریوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے پاکستان کا بچہ بچہ...
فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پر ریلی ،ریلی کی قیادت پریم یونین کے چیف آرگنائزرخالد محمود چودھری،زونل صدر ظہیرالدین بابر، زونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، بائوطاہر،ملک منظور اور دیگر نے کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چودھری نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کے تاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے روڈمیپ کا اعلان...
حیدر آباد، متحدہ قومی موومنٹ کے تحت یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جارہی ہے

جماعت اسلامی حیدر آباد کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید خطاب کررہے ہیں
جماعت اسلامی حیدر آباد کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید خطاب کررہے ہیں
لزبن(مانیٹر نگ ڈ یسک ) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے۔اعلامیے کے مطابق 88 سالہ پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا، پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، انکی نماز جنازہ اور تدفین بھی لزبن میں ہی کی جائے گی، تاریخ اور وقت کا اعلان انتظامات کو حتمی شکل دیے جانے پر کیا جائے گا۔روایات کے تحت ان کے جانشین یعنی اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں حاضر امام کو نامزد کر دیا گیا، جانشین کی نامزدگی پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں کی تھی، پرنس کریم آغا خان اپنے فلاحی کاموں اور انسانیت کی خدمت کے لیے جانے جاتے تھے۔اسماعیلی عقیدے کے...
اندرون سندھ جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے
نوشہروفیروز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی لونڈ کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جارہی ہے
اندرون سندھ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرریلی نکالی جارہی ہے
حیدرآباد / ٹنڈوجام /جیکب آباد/ میرپور ماتھیلو/ ماتلی/ٹنڈوآدم / سکھر / نوابشاہ /خیرپور/ ٹنڈو محمد خان /محرابپور/ میرپورخاص /بدین / مٹیاری /پڈعیدن /دھابیجی / سنجھورو / نوشہرو فیروز / کندھکوٹ (نمائندگان جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک کی دیگر اضلاع کی طرح جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جیکب آباد شہر میں بھی جماعت اسلامی ضلع کی جانب سے ضلعی امیر ابوبکر سومرو ،نائب امراء علامہ محمد حنیف کھوسو، عبدالصمد کٹبار کی قیادت میں دفتر جماعت اسلامی سے پریس کلب تک کشمیری عوام سے اظھار یکجہتی کے طور پر ” یوم یکجہتی کشمیر ” ریلی کا اہتمام کیا گیا. ریلی دفتر جماعت اسلامی سے قائداعظم روڈ، ڈی سی چوک ،پریس کلب...
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی۔ ملک بھر کی طرح کشمور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی طرف سے نکالی گئی۔ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے پینافلیکس اٹھاکر رکھے تھے جس میں کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی علمدار چوک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور اسسٹنٹ کمشنر کشمور رضا علی سومرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ریلی میں کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندو برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی 76 سال سے بھارتی...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سے مٹیاری ضلع بھر میں ریلیوں کاانعقاد کیاگیا، ہالا میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے صوبیدار ریٹائرڈ لطف علی بگھیو،نیاز حسین لغاری،یاسین نظامانی،زبیر ڈاھری،حاکم علی بھجو اور سول سوسائٹی اور پاک فوج کے ریٹائرڈ جوانوں نے کی ریلی درگاھ سرور نوح سے سے پریس کلب تک نکالی،ریلی کے شرکاء نے بینرز،پلے کارڈ پاکستان اور کشمیر کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاء کی جانب سے بھارت کے خلاف اور کشمیربنیگا پاکستان کی نعرے بازی کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس پر ہندوستان نے قبضہ کر رکھا ہے،ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،جو...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمار ااعلان پرامن پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی، مظاہرین نے مالاکنڈ چوک پر بھارتی پرچم نذرآتش کیا۔ اس موقع پر ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 5فروری کو ہم یوم خودارادیت ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ مناتے ہیں، کشمیری مسلمانوں کی سیاسی اور جو ہر صورت میں مدد کر سکتے ہیں وہ جاری رکھے گے۔ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں کشمیری عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا...
لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) ملک بھر کی طرح نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مرکزی دفاتر سے 23 کوئینز روڈ تک ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور بھارت کے ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی انتھک اور لازوال جدوجہد آزادی کی حمایت میں تجدید عہد کا دن ہے۔ مظاہرے میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، ایڈیٹر سنڈے/ فیملی میگزین خالد بہزاد ہاشمی، سپیشل کارسپانڈنٹ خاور عباس سندھو، ڈپٹی ہیڈ مارکیٹنگ...
پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔ وہ مجموعی طور پر کمیونٹی کے 50ویں امام ہوں گے۔اس بات کا اعلان امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبرز کے سامنے لزبن میں کیا گیا۔پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا مذہبی پیشوا نامزد کیا تھا۔واضح رہے کہ پرنس رحیم آغا خان کے والد پرنس کریم آغا خان گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔پرنس رحیم آغا خان کے علاوہ پرنس کریم آغا خان کے مزید 2 بیٹے علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان ہیں جبکہ ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔پرنس کریم آغا خان...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ”یکجہتی کشمیرریلی “سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور بھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے ،بھارت کے خلاف واضح ،دو ٹوک اور جرأت مندانہ حکمت عملی اپنائیں،5 فروری سے قبل وزیر اعظم پاکستان کو اسلام آباد میں تنازع کشمیر پر قومی کانفرنس منعقد کرنی چاہیے تھی تاکہ قومی موقف کی ترجمانی ہوتی اور بھارت کو بھی پیغام جاتا نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کا ہے ، کشمیر کا...
اسماعیلی میڈیا کیجانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں، انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔ 12 اکتوبر 1971ء کو پیدا ہونیوالے شہزادہ رحیم پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور انکی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند پرنس رحیم الحسینی کو جانشین نامزد کر دیا گیا۔ پرنس رحیم الحسینی کو پرنس کریم آغا خان (مرحوم) کی وصیت کے مطابق جانشین نامزد کیا گیا ہے، یہ اعلان پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں امام کے اہل خانہ اور سینیئر جماعتی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا۔ واضح رہے...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہو یا کشمیر میں ظلم و زیادتی اپنے عروج پر ہو پاکستان کا ہر فرد دنیا بھر کے ہر مظلوم مسلمان کی آواز بنے گا، غزہ کے مجاہدین نے اپنے عزم و استقامت سے دنیا کی سپر پاوروں کو شکست دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزادی کشمیر و فلسطین ریلی جلال باقری مسجد سرور روڈ سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، صدر میلاد فاونڈیشن پاکستان زاہد بلال قریشی، ڈویڑنل...
پرنس کریم کے انتقال کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم کو اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا۔ اسماعیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔ 12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔ انہوں نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا۔ شہزادہ رحیم کے دو بیٹے شہزادہ عرفان (پیدائش 2015) اور شہزادہ سنان (پیدائش 2017) ہیں۔ مزید پڑھیں: اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی...
رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نہ مکمل ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جہاں پر گزشتہ 77 سالوں سے بھارتی ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے لیکن اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ او آئی سی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان سٹی کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے جلال باقری نزد باغ لانگے خان تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید، سٹی...
لزبن: پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعداب پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔ اس بات کا اعلان امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبرز کے سامنے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیا گیا۔ خیال رہےکہ پرنس رحیم آغا خان کے والد پرنس کریم آغا خان گزشتہ روزپرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ پرنس رحیم آغاخان کے علاوہ پرنس کریم آغا خان کے مزید 2 بیٹے علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان ہیں جب کہ ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ کو ضروری کوآرڈینیشن کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے تھے۔ مزید پڑھیں: اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت...
سٹی 42 : گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کے انتقال پرحکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق6فروری کو صوبےبھرمیں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پرنس کریم آغا خان چوتھے آغا خان تھے جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی۔ وہ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا تھے بلکہ دنیا بھر میں ترقیاتی کاموں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد میں اضافہ ہو رہا ہے، بلوچستان میں مظالم ختم نہیں ہو رہی ہے۔ اہل بلوچستان کے حقوق کے حصول، لاپتہ افراد کی بازیابی، کشمیر کی آزادی اور ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی ناکامی کی وجہ سے ہندوستان سے کشمیری عوام کو آزادی نہیں مل رہی۔ حکمران اور سپہ سالار اگر ہمت کرلیں تو کشمیر کی آزادی یقینی ہے۔ بلوچستان میں بھی مظالم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے۔ 77 برسوں سے کشمیری مائیں، بہنیں،...
فوٹو: آن لائن ’کشمیر بنے گا پاکستان‘، کراچی سے خیبر تک پاکستان ایک آواز بن گئے۔ مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے جہاں کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔کوہالہ میں پاک فوج کے جوانوں کی یادگارِ شہدا پر حاضری دی گئی۔ مظفر آباد، کوہالہ اور وادی لیپہ میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی پوسٹوں کے سامنے اور دیگر شہروں میں ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔آزاد کشمیر بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی:حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پرعمل درآمد نہیں کروا رہی۔...
یوم یکجہتی کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نوائے وقت میڈیا گروپ کے زیر اہتمام چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل (ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری کی قیادت میں لاہور ہیڈآفس سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت ۔
ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 سکردو، ہائیر سیکنڈری سکول سکمیدان اور ڈویژنل کمپلیکس بلتستان سے نکالی گئی ریلیوں کے شرکاء چھومک پل پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں، جن کی قیادت صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان، کمشنر بلتستان کمال خان، ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند نے کی۔ ریلی میں ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلتستان ذوالفقار علی، ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر اشرف حسین اور دیگر تمام ڈویژنل ہیڈز نے بھی شرکت کی۔ ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر سکردو ولی فلاحی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت...
وزیر اعلی نے دکھ کی گھڑی میں پرنس کریم آغا خان مرحوم کے غمزدہ خاندان اور ان کے چاہنے والوں سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 روحانی پیشوا ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پرنس کریم آغا خان کے غمزدہ خاندان، انکے پیروکار اور تمام اسماعیل کمیونٹی سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے دکھ کی گھڑی میں پرنس کریم آغا خان مرحوم کے غمزدہ خاندان اور ان کے چاہنے والوں سے اپنے تعزیتی پیغام میں...
اسماعیلی کمیونٹی سے تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کی فلاح و بہبود اور علمی و طبی اداروں کے قیام کے لیے کی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پرنس کریم آغا خان نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی، ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سربراہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان اور اسماعیلی کمیونٹی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جائز ہے اگر حماس اور کشمیری اپنی آزادی اور اپنی زمین کی جنگ لڑیں، ہمارے حکمران بھی بھارتی مظالم کیخلاف آواز آٹھائیں، بھارتی حکمرانوں کیساتھ معصوم کشمیریوں کے خون پر بہتر تعلقات نہ بنائیں، یہ اظہارِیکجہتی ایک دن کا احتجاج نہیں، ایک مسلسل تحریک ہے، ہم ہرمحاذ پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ پر جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کیلئے نعرے بازی کی گئی اور بھارتی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)قائمقام صدرسید یوسف رضا گیلانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے پسماندہ اور متوسط طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔جاری تعزیتی پیغام میں قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔ قائمقام صدر نے کہاکہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے،پرنس کریم...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے امریکا کے دورے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی کے برخلاف بیان نے دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں غزہ سے متعلق اپنا ایک غیر متوقع منصوبہ پیش کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ترقیاتی کاموں اور بحالی کے نام پر غزہ پر قبضہ اور فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں بسانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جس پر غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ...

قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے پسماندہ اور متوسط طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کا سن کر دل بہت افسردہ ہے ۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پرنس...
اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ریلی کا آغاز دفتر خارجہ سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریلی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچی، جہاں شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھام رکھے تھے اور پانچ سو میٹر طویل قومی و کشمیری پرچم بھی اٹھا رکھا گیا تھا۔ مظاہرین نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی ڈی چوک پہنچنے پر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ وفاقی وزرا، مذہبی و سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکاء کے ساتھ اظہار...
ذرائع کے مطابق ریلی کا آغاز دفتر خارجہ سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریلی ڈی چوک پہنچنے پر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ریلی کا آغاز دفتر خارجہ سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریلی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچی، جہاں شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھام رکھے تھے اور پانچ سو میٹر طویل قومی و کشمیری پرچم بھی اٹھا رکھا گیا تھا۔ مظاہرین نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی...
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پرنس کریم آغاخان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان بصیرت، یقین اور سخاوت کی حامل شخصیت تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کریم آغا خان کی لازوال میراث آنے والی نسلوں کیلئے متاثر کن رہے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی خدمات مستحق طبقات کیلئے امید اور ترقی کا محرک تھی، اُنہوں نے اپنی زندگی دنیا بھر میں مختلف طبقات کی بہتری کیلئے وقف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے، صحت عامہ اور صنفی مساوات کیلئے پرنس کریم آغا خان نے...
لزبن(نیوز ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے ہیں۔ اسماعیلی جماعت کے اعلامیے کے مطابق، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال ہوا، ان کی عمر 88 برس تھی۔ مولانا شاہ کریم الحسینی (پرنس کریم آغا خان) اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے۔ ان کے انتقال کے وقت ان کے اہلخانہ ان کے پاس موجود تھے۔ پرنس کریم آغاز خان کے جانشین کی نامزدگی اسماعیلی روایات کے مطابق کردی گئی ہے، پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں جانشین کی نامزدی کی تھی، جس کا اعلان اہل خانہ اور جماعت کے سینیئر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام کی نامزدگی کے بارے میں...
اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لزبن: اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال ہوگیا، وہ 88 برس کے تھے۔ ایک اعلامیے کے مطابق، پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اسماعیلی کمیونٹی میں گہرے غم کا سامنا ہے۔ انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی رہنمائی اور فلاحی منصوبوں میں ایک نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام کی نامزدگی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں...
ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا کیا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس ریلی کی قیادت وفاقی وزرا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ وزارت امور کشمیروگلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر آزاد کشمیر کریں گے جس میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے...
ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد اور دیگر حریت رہنمائوں، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی اور پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ اور پاسبان حریت کے زیراہتمام مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد اور دیگر حریت رہنمائوں، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی اور پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر نے کی۔ ریلی میں نوجوانوں کی ایک کثیر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جامعہ سندھ جامشورو میں کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں آرٹس فیکلٹی بلڈنگ سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے کی۔ ریلی علامہ آئی آئی قاضی مرکزی لائبریری تک پہنچنے کے بعد ایک جلوس میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی قبضے کے زیر اثر ظلم و جبر کا شکار ہیں، جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، غیر قانونی قتل و غارت اور...
مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔ روایات کے تحت انکے جانشین یعنی اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں حاضر امام کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ جانشین کی نامزدگی پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں کی تھی، پرنس کریم آغا خان کے اہلخانہ اور جماعت کے سینیئر اراکین کی موجودگی میں یہ وصیت پڑھ کر سنائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا۔ مولانا شاہ کریم کی نماز جنازہ لزبن ہی میں کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم تدفین...
لاہور: حماس نے دعوی کیا ہےکہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی کاکہنا ہےکہ یہ قیدی غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے ہیں، جن میں سے کچھ مصر پہنچ چکے ہیں، مصر کے علاوہ ترکی، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی ان قیدیوں کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت، عوام اور اسٹیبلشمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نہ صرف بھائی ہے بلکہ بڑا بھائی ہے جو ہمیشہ القدس کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے پاکستانی حکومت...
پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں کو ملک میں رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی، حماس کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔عرب میڈیا کی جانب سے حماس ترجمان خالد قدومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔حماس ترجمان نے کہا کہ مصر کے علاوہ ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونے والے قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن ترجمان حماس نے کہاکہ مصر کے علاوہ پاکستان، ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق خالد قدومی نے کہاکہ پاکستان نے انہیں باضابطہ طور...
اسلام آباد: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے پاکستان کو بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی پاکستان آئیں گے اور حکومت نے میزبانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حماس کے ترجمان خالد قدومی نے بتایا کہ اسرائیل نے اب تک 180 قیدیوں کو رہا کردیا ہے، جن میں سے متعدد کو مصر اور دیگر مسلمان ممالک منتقل کردیا گیا، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہمیں سرکاری سطح پر تصدیق...
اسلام آباد: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے حماس ترجمان خالد قدومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔ حماس ترجمان نے کہا کہ مصر کے علاوہ ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونے والے قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس ترجمان نے کہا کہ انہیں باضابطہ طور پر تصدیق کردی گئی ہے کہ پاکستان 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔ عرب...
راولپنڈی / پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر پالیسیوں میں تبدیلی کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں پالیسیوں میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے، فوج ملک کی ہے کسی ایک شخص کی نہیں، جب صلح کی باتیں یا اسٹیبلشمنٹ سے معاملات بہتر ہونے کی بات آتی ہے تو حکومت کو نیندیں اڑجاتی ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ عوام کے...
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ کشمیر بنے گا پاکستان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کے رواں سال کے نغمے میں گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے ترتیب دی۔ نغے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ پانچ فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ، ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے...
سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی،ایچ آر ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارش پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران اسلم کو 18سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔جاری احکامات کے مطابق وہ پہلے گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رژیم کے مستعفی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کئے گئے وعدوں اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسی دوران اسرائیلی وزیر ثقافت و سپورٹس "مکی زوھار" نے صیہونی فوج کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ دوسری جانب صیہونی قیدیوں کے لواحقین کے وفد نے اعلان کیا کہ...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں 5فروری ، بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی وشہری مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ5 فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لییآج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس‘‘،کل 4 فروری کو شہر بھر کی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور5 فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے...
بالی ووڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان اور ہندوستان کے سب سے مقبول گلوکار اریجیت سنگھ نے ایک بار پھر شاندار میوزیکل جوڑی بنائی ہے۔ ان کا نیا گانا "جانے تو"، فلم چھاوا میں چھترپتی سنبھاجی مہاراج اور مہارانی یسو بائی کی لازوال محبت کو اجاگر کرے گا۔ یہ فلم وکی کوشل اور راشمیکا مندنا کے مرکزی کرداروں کے ساتھ لکشمن اُٹیکر کی ہدایت میں بن رہی ہے، جسے دینیش وجن اور میڈاک فلمز پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم 14 فروری 2025 کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ یہ گانا حیدرآباد میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے اپنے مداحوں اور میڈیا کے سامنے لانچ کیا۔ گانے کا ٹیزر پہلے ہی زبردست پذیرائی حاصل کر چکا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 فروری 2025ء) نیتن یاہو نے ہفتے کے روز مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کا اگلا مرحلہ ''ان کے امریکہ پہنچنے اور واشنگٹن میں ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ‘‘ کے بعد شروع ہوگا۔ بین الاقومی ثالثوں اور حماس اور اسرائیل کے وفود کے مابین اگلے مرحلے سے متعلق باضابطہ بات چیت کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی، جبکہ غزہ سیزفائر کا پہلا 42 روزہ مرحلہ اگلے ماہ ختم ہونے والا ہے۔ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی جنگی بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ نیتن یاہو کے دفتر کے بیان کے...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی یونیورسیٹوںمیںبیورکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازعہ بل کو منظور کرنے خلاف کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فاپواسا) کے تحت جاری سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کا احتجاج پندرویں روزہ میں داخل ہو گیا ملازمین بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں حکومت سندھ کے بیورکریٹس کو جامعات میںوائس چانسلر مقرر کرنے کے متنازعہ بل پراساتذہ کا احتجاج پندرویں دن بھی جاری رہا جس کے دوران اساتذہ نے مکمل کلاسز کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا...
غزہ: قابض اسرائلی فوج کی قید سے آزاد ہونے والے فلسطینی شہری رام اللہ میں اپنے اہل خانہ سے مل رہے ہیں غزہ(صباح نیوز)حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکملہو گیا ، اسرائیل نے بالآخر 3 کے بدلے 183 فلسطینی رہا کر دئیے۔ حماس کی جانب سے 2 اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالدرون اور یارڈن بیباس کو رہا کیا گیا جبکہ تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہفتے کے روز حماس کی جانب سے آزاد کردہ 2 اسرائیلی یرغمالی اب اسرائیلی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابق روایت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) فلسطینی گروپ حماس نے ہفتہ یکم فروری کے روز تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔ فرانس اور اسرائیل کی دوہری شہریت کے حامل اوفر کالدیرون اور یارڈن بیباس کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا جبکہ اسرائیلی اور امریکی شہری کیتھ سیگل کو بعد ازاں غزہ سٹی کی بندرگاہ پر رہا کیا گیا۔ یوں انیس جنوری کو جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک اٹھارہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ مزید تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی حماس کا اسرائیل پر غزہ کو امداد کی ترسیل میں تاخیر کا الزام غزہ پٹی کے مستقبل کی...
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس آج 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کرے گا جن میں سے 2 قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی میٖڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیل کی شہریت رکھنے والے تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو آج بعد میں کسی اور مقام پر حکام کے حوالے کیے جانے کی توقع ہے۔ جنگ بندی معاہدے...
حماس آج مزید دو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ حماس کی جانب سے آج مجموعی طور پر 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘کے مطابق، اسرائیلی یرغمالی اوفر کالڈیرون، اور یارڈن بیباس کو ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ غزہ میں قیدیوں کا یہ چوتھا تبادلہ ہے جس میں 183 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 کے بدلے 110: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تیسرے تبادلے کی خاص بات کیا ہے؟ آج براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی...
غزہ جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور، حماس آج 3 اسرائیلی مغوی اور اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ حماس نے تینوں اسرائیلی مغویوں کے نام جاری کردیے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کردیے۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور، حماس آج 3 اسرائیلی قیدی اور اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ حماس نے تینوں اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دیئے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کر دیئے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 جنوری 2025ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ (انروا) اسرائیلی پارلیمان کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں لاکھوں لوگوں کو امداد اور خدمات مہیا کر رہا ہے جن کی بقا کا دارومدار اسی مدد پر ہے۔ادارے کی ڈائریکٹر اطلاعات جولیٹ ٹوما نے کہا ہے کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 'انروا' کے طبی مراکز بدستور مریضوں کا علاج کر رہے ہیں جبکہ معمول کی چھٹی کے بعد اتوار کو سکول بھی دوبارہ کھل جائیں گے۔ ان سکولوں میں 50 ہزار لڑکے اور لڑکیاں زیرتعلیم ہیں اور انہیں اس سہولت کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ادارے...
حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ غزہ میں 3 یرغمالیوں کو ہفتے کے روز رہا کر دیا جائے گا جبکہ اسرائیل بھی 90 قیدی رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ، حماس نے 3 یرغمالی، اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی رہا کر دیے الجزیرہ کے مطابق حماس جن یرغمالیوں کو رہا کر رہا ہے ان میں اوفر کلڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔ دوسری جانب بدلے میں اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے 9 فلسطینیوں کے علاوہ 81 دیگر قیدیوں کو رہا کرے گا۔ مزید پڑھیے: اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا دریں اثنا اسرائیلی فوج کی گن بوٹس نے غزہ کے ساحل پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) غزہ پٹی کے جنگجو گروہ حماس کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ مزید تین یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جا رہا ہے۔غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں کی رہائی سے چوبیس گھنٹے قبل اسرائیلی حکام کو مطلع کرنا تھا۔ یرغمالیوں کی آزادی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی میں اب بھی 82 یرغمالی حماس کی حراست میں ہیں۔ جنگ بندی ڈیل کے تحت جمعرات کے دن بھی آٹھ یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا، جن میں دو جرمن اسرائیلی، ایک اسرائیلی فوجی اور پانچ تھائی مزدور...

’پہلی بار والد کو گلے لگایا، یہ احساس بیان نہیں کرسکتی‘ 22 سال بعد اسرائیلی قید سے رہا فلسطینی کی بیٹیوں سے ملاقات
30 جنوری کو یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ 21 سالہ رغد نے نمناک آنکھوں سے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے اپنے والد کو گلے لگایا، اس احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا، جن میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزادی ملی۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کل رام اللہ میں خوشی کے مناظر تھے،...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میںدو اسرائیلی قیدیوں اربیل یہود اور گادی موزیز کی صلیب احمر کو حوالگی کے موقع پر افراتفری اور بگھدڑ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا رد عمل آ گیا۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایکس ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں نیتن یاہو نے لکھا میں انتہائی خطرناک طور پر ان حیران کن مناظر کو دیکھ رہا ہوں جو ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر دیکھنے میں آئے،میں وساطت کاروں سے اس بات کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہوں کہ اس طرح کے خطرناک مناظر آئندہ نہیں دہرائے جائیں گے اور میں اپنے...

غزہ ‘ لبنان :اسرائیلی کارروائی میں ترکیہ کے 3 شہری اور10 فلسطینی شہید(حماس نے 8‘ اسرائیل نے110فلسطینی رہا کر دیے)
غزہ/ انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے فضائی کارروائی میں لبنان کی سرحد سے اسرائیل میں داخل ہونے والے ترکیے کے 3 شہریوں کو شہید کردیا جبکہ غزہ پر صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 8 یرغمالیوں کو رہا کردیا جس کے بدلے میںاسرائیل کی جانب سے بھی 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی شہادت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا دور جاری ہے، جہاں صہیونی ریاست نے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی شہریوں کو رہا کر دیئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حماس نے 2 خواتین سمیت مزید 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، یہ پیشرفت اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں قید سے 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کے بعد سامنے آئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنے صحافی کے حوالے سے رپورٹ...
اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں قید سے تین اسرائیلیوں، ایک مرد اور دو خواتین اور پانچ تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کے بعد ہوئی ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں