امریکہ میں بھی یوم القدس کی گونج
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو دنیا بھر میں فلسطین سے یکجہتی کیلئے القدس مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بنیاد بانی انقلاب اسلامی ایران "امام خمینی" رہ نے رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے جرائم پر احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے یوم القدس کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا۔ یہ ریلی شکاگو میں نکالی گئی جہاں مظاہرین نے صیہونی جرائم کی مذمت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے صیہونی مظالم کے خلاف غزہ کی عوام کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس مارچ کے انعقاد سے قبل بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں کو مذکورہ القدس ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو دنیا بھر میں فلسطین سے یکجہتی کے لئے القدس مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بنیاد بانی انقلاب اسلامی ایران "امام خمینی" رہ نے رکھی تھی۔ اس سال ایران سمیت پاکستان، عراق، تیونس، مراکش اور دنیا بھر کے متعدد ممالک میں القدس مارچ منعقد ہوا جس میں دنیا کے حریت پسند افراد نے شرکت کی۔ ان ریلیوں کے شرکاء نے صیہونی جرائم پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تھرپارکر میں یوم القدس پر شیعہ تنظیموں کی احتجاجی ریلیاں
مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صحرائی شہر تھرپارکر میں امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے جعفریہ الائنس اور شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے زیرِ انتظام ملک بھر کی طرح ضلع تھرپارکر کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، ڈانو داندل، آدم رند سمیت مختلف علاقوں میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے مختلف علمائے کرام اور تنظیمی رہنماؤں نے خطاب کیا، جنہوں نے قبلۂ اول کی آزادی اور فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت پر زور دیا۔ آخر میں شہداء فلسطین کے حق میں خصوصی دعا کی گئی اور مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی عوام پر مظالم رکوانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔