یوم القدس، جامعہ القائم سیوا سادات سے ریلی برآمد، سیکڑوں افراد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ نیا بھر میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے، بالخصوص وطن عزیز میں پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کیخلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے پیش نظر یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ ان شاءاللہ فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور جذبہ جہاد کے باعث قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ القدس کمیٹی سیوا سادات گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ کے زیراہتمام جمعہ الوداع کو امام خمینیؒ کے فرمان پر جامعہ القائم سیوا سادات سے گھیل پور چوک تک عظیم الشان القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی میں جوانوں اور بزرگوں کیساتھ بچوں کی ایک کثیر تعداد بھی شریک تھی۔شرکا نے فلسطینی پرچم اور شہدائے مقاومت بالخصوص سید حسن نصر اللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور مرگ بر امریکہ و اسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے طاغوت کو للکار رہے تھے۔ ریلی کی قیادت سید قمر علی شاہ اور سید محمد عقیل رضا بخاری نے کی جبکہ خطاب آئی ایس او پاکستان سینٹرل پنجاب ریجن کے نمائندے شاہد رضا خان نے کیا۔
شاہد رضا خان کا کہنا تھا کہ امام خمینی رح نے یوم القدس کو دنیا بھر کے مستضعفین کے حق میں اُٹھ کھڑے ہونے کا دن مقرر کیا ہے۔ ہمارا چلچلاتی دھوپ میں احتجاج صرف قدس سے مخصوص نہیں، بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے، بالخصوص وطن عزیز میں پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کیخلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے پیش نظر یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ ان شاءاللہ فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور جذبہ جہاد کے باعث قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔ ریلی کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم القدس
پڑھیں:
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین مولانا سید محمد تقی نقوی کر رہے تھے، شرکائے ریلی نے بڑے بڑے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے درج تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع خوشاب کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے حوالے سے مرکزی جامعہ مسجد حسینیہ جوہر آباد سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین مولانا سید محمد تقی نقوی کر رہے تھے، شرکائے ریلی نے بڑے بڑے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے درج تھے۔ ہزاروں افرد کی یہ ریلی امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعروں کی گونج میں ہسپتال روڈ کالج چوک سے گزرتی ہوئی جہاز چوک خوشاب میانوالی روڈ پہنچی، جہاں مرکزی جامع مسجد حسینیہ کے خطیب مولانا سید محمد تقی نقوی، پروفیسر راجہ غلام اصغر اور سابق فوکل پرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع خوشاب حسن عمران ملک نے خطاب کیا۔ مقررین نے فلسطین، غزہ، کشمیر اور پاراچنار میں ہونیوالے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی پر زور مذمت کی اور ان سفاکانہ کاروائیوں کو رکوانے پر زور دیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں ڈاکٹر نعیم صادق اور ملک محمد علی ساول نے بھی شرکائے ریلی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، ریلی کے اختتام پر راجہ اصغر طاہر کی جانب سے پیش کردہ 12 نکاتی قراداد پاس کی گئی جس میں فلسطین اور کشمیر میں مظالم بند کرانے غاصب اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کے خاتمہ، امریکہ اسرائیل اور بھارت کیجانب سے عالم اسلام کیخلاف جاری سازشوں کا اجتماعی قوت سے مقابلہ کرنے جیسے مطالبات کئے گئے۔ اسرائیل فلسطین تنازعہ پر عالم اسلام با،مخصوص سعودی عرب ترکی کی مجرمانہ خاموشی اور مسلمانوں کی شہادتوں پر منافقانہ رد عمل کی مذمت کی گئی، پاراچنار کے راستے کھلوانے کا مطالبہ کیا گیا اور شہدائے راہ قدس شہید شیخ احمد یٰسین، شہید قاسم سلمیانی، شہید اسمٰعیل ہانیہ، شہید حسن نصراللہ اور یمن کے مجاھدین اور حماس اور حزب اللہ کے مجاھدین کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کو شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کیا گیا، ریلی کے اختتام پر مریکہ و اسرائیل کے پرچم جلائے گئے۔