اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی وائرل، غاصب افواج کیلئے خوف کی علامت بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
قاہرہ/یروشلم: اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایک جنگلی بلی عرب دنیا میں بحث کا مرکز بن گئی ہے، اور اسے غزہ جنگ، اسرائیل مخالف مزاحمت اور فلسطینی جدوجہد سے جوڑا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی "کرکل" (Caracal) نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔
نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے اہلکاروں نے بلی کو پکڑ کر وائلڈ لائف اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔
اس واقعے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر بلی کی تصاویر، ویڈیوز اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔ صارفین بلی کو اسرائیلی قبضے کے خلاف "قدرتی مزاحمت" کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر AI ایڈیٹ شدہ تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں، جن میں بلی کو فلسطینی اسکارف (کیفیہ) اور حماس کے عسکری ونگ کے نشانات کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب کوئی جانور کسی جنگ یا تنازع کا حصہ بنا ہو، مگر کرکل کا معاملہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر توجہ حاصل کر چکا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوان شہید
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں راجباغ کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے گائوں جاکھول میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کٹھوعہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں راجباغ کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے گائوں جاکھول میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ علاقے میں بھارتی فوج راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سکیورٹی فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار اتوار کے روز سے محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں عسکریت پسند قرار دیکر قتل کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔