Islam Times:
2025-03-31@08:12:58 GMT

کوئٹہ، عالمی یوم القدس کے موقع پر القدس ریلی برآمد

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

القدس ریلی میں بزرگوں اور بچوں سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ امام جمعہ کوئٹہ و مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں جاری مظالم کا تذکرہ کیا اور بیت المقدس کے لئے قربانی دینے والے شہداء سید حسن نصر اللہ، اسماعیل ھنیہ، ہاشم صفی الدین اور یحیٰ سنوار سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار وقت کی ضرورت ہے۔ ہمیں مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مذمت کی تاکید کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حکمرانوں کو عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے فلسطین کی کھل کر حمایت کرنی چاہئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت کے اتحاد کا دن ہے، گورنر سندھ

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے، 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ہمیں باہمی اتفاق اور اخوت کو فروغ دینا ہوگا۔ افطار ڈنر میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں ملکی سالمیت، فلسطینی عوام کی آزادی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت کے اتحاد کا دن ہے، گورنر سندھ
  • یوم القدس، تحریک بیداری امت مصطفی کراچی کے تحت عالمی انتفاضہ ریلی کا انعقاد
  • شیعہ علماء کونسل کے تحت سکھر میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
  • جھنگ میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی آزادی قدس ریلی
  • دوغلی پالیسی ختم کی جائے، حکومت فلسطین پر واضح اور دلیرانہ موقف اختیار کرے، علامہ باقر زیدی
  • نصیر آباد، یوم القدس کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے القدس ریلی برآمد
  • کوئٹہ، عالمی یوم القدس کی ریلی کے تصویری مناظر
  • جیکب آباد، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے القدس ریلی برآمد
  • گنداواہ، عالمی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی و مظاہرہ