اسرائیلی فوج کے زخمیوں کی تعداد 87000 سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزارت جنگ کے اعداد و شمار کے مطابق وزارت کے بحالی کے شعبے میں زیر علاج ہر دو زخمیوں میں سے ایک نفسیاتی مسائل اور صدمے کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست کی وزارت جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے حکومت کی فوج اور سکیورٹی فورسز میں زخمیوں کی تعداد 78,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز کے بعد سے ان میں سے 16000 زخمی اسپتال میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت جنگ کے اعداد و شمار کے مطابق، وزارت کے بحالی کے شعبے میں زیر علاج ہر دو زخمیوں میں سے ایک نفسیاتی مسائل اور صدمے کا شکار ہے۔ غور طلب ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد، جن کے نام شائع کرنے کی اجازت دی گئی تھی، 846 تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد، جیسا کہ غیر سرکاری ذرائع نے بارہا اعلان کیا ہے، فوج کے دعوے اور سرکاری طور پر اعلان کیے گئے دعووں سے کہیں زیادہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی تعداد
پڑھیں:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ پیش کردی ہے نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا.(جاری ہے)
سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو کوئٹہ سے دن 9 بجے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، پانیر اور مشکاف اسٹیشن کے درمیان دن ایک بجے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا گیا دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر مقامی مرد، عورتوں اور بچوں سمیت 86 مسافروں کو رہا کیا12 مارچ کو مزید 78 یرغمالیوں کو دہشت گردوں نے رہا کردیا سرکاری دستاویز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف 12 مارچ کی شام کو آپریشن شروع کیا جس میں 190مسافروں کو بازیاب جبکہ 33 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا دوران آپریشن 5 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا. سرکاری دستاویز کے مطابق ٹرین میں مجموعی طور پر 380 مسافر سوار تھے 354 مسافروں کو ٹرین سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ 26 مسافر شہید ہوئے جبکہ ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا سرکاری دستاویز کے مطابق سیکورٹی کلیئرنس کے 12 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت کر دی گئی تھی آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے کمیٹی کے سامنے سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے اور پاکستان ریلوے پولیس کی استعداد کار میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے.