غزہ میں قیدیوں کی حوالگی کے مقامات سے اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
غزہ میں فلسطینی سیکیورٹی پلیٹ فارم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی پلیٹ فارم گارجین نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے جاسوسی آلات پکڑے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ یہ آلات اسرائیل قیدیوں کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے نصب کیے گئے تھے۔
یہ آلات غزہ کے ان علاقوں سے برآمد ہوئے ہیں جہاں کچھ دن قبل مزاحمتی سرگرمیاں جاری تھیں یا خاص کر وہ مقامات جہاں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی ہوئی تھی۔
گارجین نامی پلیٹ فارم نے غزہ میں فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے چوکس اور محتاط رہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا
JENIN, PALESTINIAN TERRITORIES:اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارےمیں کارروائیوں کے دوران 60 سالہ بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جینین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بزرگ خاتون سمیت 6 افراد کو شہید کردیا ہے جو حالیہ برسوں میں کارروائیوں کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ شہادتیں ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ پولیس اسپیشل فورسز کی فلسطین کے علاقے جینین میں ایک گھر میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے دو افراد شہید ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے ایک فلسطینی کو بھی شہید کردیا گیا۔
فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 60 سالہ بزرگ خاتون کو بھی شہید کردیا ہے، جس پر اسرائیلی فوج نے کوئی وضاحت نہیں کی، اس سے قبل اسرائیلی فوج کی گاڑیوں سے ایک فلسطینی موٹرسائیکل سوار کی ٹکر ہوئی تھی، جنہیں شہید کردیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں رواں برس جنوری میں شروع کی گئی کارروائیوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی ہے۔
اسرائیل فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں اور اسرائیل فوج جنین میں مہاجر کیمپوں سمیت قریبی شہروں میں رہائشی عمارتیں مسمار کر رہی ہے ۔
جنین میں کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نہ صرف فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کر رہی ہے بلکہ سڑکیں، پانی کے پائپس اور انفرااسٹرکچر بھی تباہ کر رہی ہے۔