اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متعارف کرائی گئی فیسیلیٹیشن آن ویلز سروس کا معائنہ کیا اور اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے ویڑن کے تحت شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرائ ، تجدید اور لرنر پرمٹ جیسی خدمات فراہم کرنا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ سروس اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور تجارتی مراکز میں شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جدید سہولیات کی فراہمی کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام عوام کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گورننس کے جدید اصولوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف اداروں میں ایسی مزید عوامی سہولتیں متعارف کروانے کے لیے کام جاری ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے "مکینک آن ویلز" سروس کی بھی تعریف کی، جو مرکزی شاہرائوں پر گاڑیوں کو فوری مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان جدید سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی رہنمائی یا مدد کیلئے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام ا باد شہریوں کو انہوں نے

پڑھیں:

دین اسلام میں دہشتگردی کی گنجائش نہیں، چودھری شافع، عبدالخبیر آزاد کی ملاقات 

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ اے پی پی) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور چوہدری شافع حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس کے دوران امن وامان کی صورتحال، محکمہ اوقاف کے امور، تحمل، رواداری اور بھائی چارے کے جذبات کے فروغ میں علماء کے کردار پر بات چیت ہوئی۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ملک کو امن عامہ اور دہشت گردی کی صورتحال کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے نے قربانی دی ہے۔ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، دین اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین سے دیرینہ تعلقات ہیں اور انہوں نے ہمیشہ رواداری کو فروغ دیا ہے۔ عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ چوہدری شافع حسین کی قیادت میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے امور میں بہتری لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں بادشاہی مسجد لاہور میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر سرپرستی میں ستائیسویں شب لیلتہ القدر کے موقع پر جمعرات کی رات اجتماعی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور اوقاف پنجاب چوہدر ی شافع حسین، علماء کرام و مشائخ عظام، قراء حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس، اہلیان علاقہ ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ستائیسویں شب لیل القدر کی رات، شب بیداری کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور امت مسلمہ کی وحدت، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی استحکام، قومی یکجہتی، ترقی و خوشحالی، گناہوں سے اجتماعی توبہ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔  مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ غزہ و فسلطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا فرض عین ہے۔ قبل ازیں تکمیل قرآن پاک کی بھی سعادت مکمل ہوئی اور پوری رات شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ علاوہ ازیں بادشاہی مسجد لاہور میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی محفل شبینہ بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے ممتاز قراء کرام نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا اور بلوچستان کو  دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے ہرممکن مدد فراہم کریں گے، وزیرداخلہ
  • سوشل میڈیا پر مادر پدر آزادی نہیں دی جاسکتی، طلال چوہدری
  • عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا، طلال چودھری
  • عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر 4 ہزار دہشتگردوں کو ملک میں بسایا، طلال چوہدری
  • دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا، طلال چوہدری
  • عمران خان نے ریڈکارپٹ بچھا کر4 ہزار دہشتگردوں کو ملک میں بسایا، طلال چوہدری
  • دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا، طلال چوہدری
  • افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا؛ وزیر داخلہ
  • دین اسلام میں دہشتگردی کی گنجائش نہیں، چودھری شافع، عبدالخبیر آزاد کی ملاقات 
  • پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی