اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر بمباری، 2شہری شہید، 10زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر بمباری، 2شہری شہید، 10زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
بیروت (سب نیوز)لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل طیاروں نے نیتن یاہو کی اجازت سے جنوبی لبنان میں بمباری کردی جس میں 2 شہری جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے راکٹ حملوں کے بعد جنوبی لبنان میں کارروائی کا اعلان کردیا، نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں کارروائی کی اجازت دے دی، اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان میں بمباری شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر بمباری میں 2 شہری جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے گاوں تولین میں ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔اس سے قبل جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد لبنانی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ اور امن کا فیصلہ کرنے کا اختیار صرف حکومت کا ہے، ضرورت پڑی تو جنوبی لبنان میں آپریشن کریں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی طیاروں
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم نے فوج کو لبنان پر حملوں کا حکم دے دیا
لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے فوج کو لبنان پر حملوں کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا حکم دیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ آج صبح اسرائیل پر کیے حملوں کے ردعمل میں لبنان پر حملوں کا حکم دیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے امن مشن کا کہنا ہے کہ لبنان اسرائیل بگڑتی صورتحال خطے کےلیے سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔
Post Views: 2