غزہ بربریت، صیہونی طاقتوں نے حملہ کرکے دغا بازی کی تاریخ دہرائی ہے، جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
جمیعت علما اسلام نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملہ درندگی کی انتہاء ہے، صیہونی طاقتوں نے حملہ کرکے دغا بازی کی تاریخ دہرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم اُمّہ کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھنا ہوگا، روزے کی حالت میں اس ظلم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم اُمّہ اپنے مظلوم بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں اور ہر طرح کا تعاون کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
غزہ: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ کرتے ہوئے 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی گوج کی جانب سے امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈروان حملہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کا حماس کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، معاہدے کے تحت دوسرے مرحلے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقبل جنگ بندی طے پانی تھی