لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی ظلم میں شرکت کے مترادف ہے، حکومت اسرائیل کو واشنگٹن کی جاری حمایت پر خاموش رہی تو آئندہ احتجاج امریکی سفارت خانہ کے اندر ہو گا۔ وزیراعظم سعودی عرب میں ہیں، امید ہے امریکا اور اسرائیل کی مذمت میں مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گا۔

افسوس کہ مسئلہ فلسطین پر حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی خاموش ہے، سب پارٹیاں ٹرمپ کی خوشنودی کے حصول کے لیے دوڑ میں لگی ہیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی امریکا کی مذمت کریں۔ آرمی چیف کو فلسطین کی حمایت میں سامنے آ کر بیان دینا چاہیے، وہ حکومت سے بات کر کے اسلامی دنیا کے فوجی سربراہوں کا اجلاس بلائیں، اسرائیل کو واضح پیغام دیا جائے، یقین سے کہتا ہوں صیہونی سفاکیت بند کرانے کے لیے یہ اعلان ہی کافی ہو گا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس گردش کر رہی ہیں، حکومت اس پر موقف قوم کے سامنے رکھے، صہیونیوں سے سازباز کر کے فلسطینیوں کے خون کا سودا کیا گیا تو قوم حکمرانوں کو نشان عبرت بنا دے گی۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، اہل فلسطین کے حق میں تمام بڑے شہروں میں ملین مارچ منعقد کرنے کی کال دیں گے، قوم تیار رہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں مسجد شہدا سے امریکی قونصلیٹ تک نکالے جانے والے مارچ کی قیادت کرنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ اور امیر شیخوپورہ زاہد عمران کروٹانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیر جماعت کی کال پر ملک بھر میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں، مارچز اور مظاہروں کا انعقاد ہوا۔

اسلام آباد، کراچی، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ میں امریکی سفارت خانہ اور قونصلیٹ کے باہر مظاہرے ہوئے۔ مساجد میں اہل فلسطین کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بنوں میں امیر جماعت کے پی جنوبی پروفیسر ابراہیم نے مظاہرے سے خطاب کیا۔ میرپور خاص اور لاڑکانہ میں پریس کلبز کے باہر مظاہرے ہوئے۔ ٹنڈواللہ یار، بدین، کندھ کوٹ، سکرنڈ، مالاکنڈ، دیرپائین، دیربالا، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، سکھر، اوکاڑہ، ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں کی قیادت مقامی قائدین نے کی۔

مرکزی رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے علما اکیڈیمی میں خطبہ جمعہ کے بعد اہل فلسطین کے حق میں خصوصی دعا کرائی۔لاہور میں مرکزی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ غزہ میں سیزفائر کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں، گزشتہ دنوں میں 250بچوں سمیت 600افراد شہید ہو گئے، رفح کراسنگ کو بند کر دیا گیا ہے، امریکا اسرائیلی دہشت گردی کی مکمل سپورٹ اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

افسوس ناک امریہ ہے کہ ان مظالم پر اسلامی دنیا کے حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، یہ سب فلسطینیوں کے خون میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، پوری امت ہماری طرف دیکھ رہی ہے، پاکستان کے حکمرانوں کو امریکی غلامی کو چھوڑنا ہو گی، اپوزیشن پارٹیاں بھی اسرائیلی اور امریکی مذمت میں سامنے آئیں، قوم انھیں دیکھ رہی ہے، لوگ سب جانتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، 23مارچ 1940ء کو ایک قرارداد پاکستان کے قیام کے حق میں تو دوسری اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ریاست کے قیام کی مذمت میں تھی، قائداعظمؒ نے اسرائیل کو مغرب کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، یہ پاکستان کی ریاستی پالیسی ہے، حکمرانوں نے ایسا سوچا بھی تو قوم انھیں نشان عبرت بنا دے گی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے کہا جاتا ہے کہ ہماری معیشت کمزور ہے اس لیے کھل کر امریکا کے خلاف بات نہیں کر سکتے، پاکستان کی معیشت انہی نے کمزور کی جو ملک پر مسلط ہیں، ہمیں کمزور معیشت کا نہ بتایا جائے، حکمران بزدلی ترک کریں۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو حماس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، حماس کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، حماس نے ثابت کر دیا کہ جنگیں محض اسلحہ کے زور پر نہیں لڑی جاتیں، بلکہ ان کے لیے جذبہ ایمانی بھی درکار ہوتا ہے، پوری قوم اہل فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اہل فلسطین کے اسرائیل کو کے حق میں نے کہا کہ انھوں نے کی مذمت

پڑھیں:

غزہ پر اسرائیلی مظالم‘ جماعت اسلامی‘ مرکزی مسلم لیگ کا آج ملک گیر یوم احتجاج

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کے خلاف آج ملک گیر احتجاج ہو گا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں امریکی قونصل خانوں کی جانب مارچ بھی کیا جائے گا۔ نواز شریف، بلاول بھٹو اور عمران خان امریکہ کی مذمت کریں۔ انتظامی مشینری پرامن مارچ کا راستہ نہ روکے، یہ عوام کا جمہوری آئینی حق ہے، تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان بھی اہل فلسطین کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری اور امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھی آج  فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ خطبات جمعہ میں علماء  کرام غزہ کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے عنوان پر پڑھائیں گے۔ بعد نماز جمعہ کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ سحر و افطار پروگراموں میں بھی فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے گی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک بھر کے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعہ کو خطبات جمعہ کے دوران اسرائیلی مظالم کو بیان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں

متعلقہ مضامین

  • فلسطین میں اسرائیلی بربریت کیخلاف جماعت اسلامی کی ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں
  • فلسطین و یمن میں امریکی اسرائیلی بربریت، ایم ڈبلیو ایم کا کراچی بھر میں احتجاج
  • فلسطین میں اسرائیلی بربریت کیخلاف جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج
  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج، لاہور میں امریکی قونصل خانے کے باہر مارچ
  • غزہ پر اسرائیلی مظالم‘ جماعت اسلامی‘ مرکزی مسلم لیگ کا آج ملک گیر یوم احتجاج
  • امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کیخلاف آج ملک گیر احتجاج ہوگا‘ حافظ نعیم الرحمن
  • امریکا سمیت تمام ممالک کیساتھ تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں، امیر خان متقی
  • پاکستان پر امریکی سفری پابندیوں پر دفتر خارجہ کا درعمل سامنے آگیا