2025-02-10@15:12:25 GMT
تلاش کی گنتی: 7432

«اسلامی ا»:

(نئی خبر)
    سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) مقبوضہ کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریبی ضلع راجوری میں 40 سالہ عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق عبدالرحمان کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے سیری گاﺅں سے ہے جس سے راجوری پولیس تھانے میں تفتیش کی گئی ہے. مقبوضہ کشمیرپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے جانے والے آزادکشمیر کے شہری کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایل او سی عبور کرتے وقت وہ نشے کی حالت میں تھا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“کے مطابق پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر...
    پیکاقانون کیخلاف صحافیوں کا کل سے ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کالے قانون پیکا کیخلاف پی ایف یو جے کی تحریک کے اگلے مرحلے میں کل سے ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ 12 سے 14 فروری تک لگائے جائیں گے۔افضل بٹ کا کہنا ہے کہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبوں کے باہر روزانہ 6 گھنٹے کا کیمپ لگائیں گی۔ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے بیچ تصادم ہوا ہے وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے کی صورت میں سرینگر ہائی وے کو بلاک کر دیا جائے گا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرینا چوک کے قریب ریڈ زون کی سکیورٹی پر مامور اینٹی رائٹس دستے پہنچ گئے ہیںجبکہ پولیس اہلکار وکلا کو سپریم کورٹ کے قریب جانے سے روک رہے ہیں وکلا تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ کنٹینرز اور اضافی سکیورٹی انتظامات کے باوجود ہر صورت سپریم کورٹ کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے.(جاری ہے) خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ ججوں...
    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی عدم دستیابی کو پاکستان کیلئے بڑا خلا قرار دے دیا۔ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب ایک اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کیلئے ایک بڑا خلا ہے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی قیادت میں پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک کاف مضبوط ہے، پاکستانی بولرز کے پاس رفتار اور مہارت ہے جو کسی بھی بیٹنگ لائن کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھا پرفارم کیا تو پاکستان میگا ایونٹ میں مزید "خطرناک" ہو...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین کو لائسنس جاری کیے جائیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا، اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سی ڈی اے حکام نے بریفنگ  دی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سہالہ ، پل کا منصوبہ 2019 سے جاری ہے، اگر یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے تو انہیں کہیں کہ یہ مکمل کریں۔ ڈی جی سی ڈی اے نے کہا کہ  ایف ڈبلیو او فنڈز کی بروقت فراہمی کی یقینی چاہتا ہے، آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ایف ڈبلیو او جیسے ادارے منصوبہ لے کر آگے سب لیٹ کردیتے ہیں،...
    طرابلس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں سمیت غیرقانونی تارکین کی ایک اورکشتی حادثے کا شکارہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ افریقی ملک میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے کا یہ حادثہ مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا، لیبیا کشتی حادثہ میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارنہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کو زاویہ ہسپتال روانہ کردیا گیا جہاں حادثے کے شکار مسافروں کو پہنچایا گیا، پاکستانی سفارتخانہ کی ٹیم وہاں مقامی حکام کی معاونت کرے...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کے جیل ٹرائل کے دوران مجھے جیل کے باہر رکھا گیا ہے اور اندر کارروائی چلتی رہی۔  ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا قانون تک رسائی بنیادی حق ہے، عمران خان سے یہ حق بھی چھینا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: نئے ججز کی تقرری کے خلاف وکلا سراپا احتجاج، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر جھڑپیں اور گرفتاریاں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میں نے خط لکھا کہ پہلے سینیارٹی کا فیصلہ کرے، ججز کو اپنے حقوق نہ ملنے پر اعتراض ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی بحران پیدا ہوگیا ہے، ایک جج جس کا ٹرانسفر ہوچکا ہے وہ سپریم...
    چینی وزیر خارجہ جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون  سے یومیہ پریس کانفرنس میں جوہانسبرگ  میں منعقد ہونے والے  جی ٹونٹی وزرائے خارجہ اجلاس میں چینی  وزیر خارجہ وانگ ای کی شرکت کے بارے میں سوال کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے مرکزی فورم کے طور پر، جی ٹونٹی کو شراکت داری کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے، عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، عالمی حکمرانی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں لے جانا چاہیے، اور تمام ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول...
    ٭سلمان خان کی پہلی بار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر لب کشائی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان عرف سلو بھائی نے پہلی بار چھوٹے بھائی، ہدایت کار و پروڈیوسر ارباز خان کی ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے طلاق کے بارے میں بات کی ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ڈمب بریانی میں انٹرویو دیا۔پوڈ کاسٹ کے دوران ناصرف سلمان خان نے دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی بلکہ بھتیجے کو والدین میں علیحدگی کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات، زندگی کے اتاڑ چڑھا اور ان سے نمٹنے سے متعلق مشورے بھی دیے۔ سلمان خان نے ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی کے حوالے سے...
    ٭امجد اسلام امجد کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ اور بے شمار ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا لفظوں کے معمار، خیالوں کے جادوگر، جذبات کے مصور نامور شاعر اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کو دنیا کا  میلہ چھوڑے دو برس بیت گئے۔ امجد اسلام امجد کو ادبی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ اور بے شمار ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا۔ چار اگست 1944 کو لاہور کی دھرتی پر جنم لینے والے امجد اسلام امجد نے اپنے تخلیقی ذہن، شاعری کی نزاکت، نثر کی چاشنی اور ڈرامے کی جادوگری کو یکجا کر کے ایسا جہان تخلیق کیا جس کی بازگشت صدیوں تک سنائی دے...
    شرکا ہم رہبر کے فدائی ہیں کا ترانہ گاتے، ایرانی پرچم لہرا تے، امام خمینی، رہبر معظم انقلاب، دفاع مقدس کے شہداء اور شہدائے پولیس کی تصویریں اٹھائے جوش و خروش کیساتھ لاکھوں کی تعداد میں ریلی میں شریک تھے۔ اس تقریب میں بچوں کی نمایاں اور غیر معمولی تعداد نے شرکت کی۔ مارچ میں شہید حاج قاسم سلیمانی میزائل کا ماڈل عوام کی توجہ کا مرکز رہا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم اللہ کے عنوان سے امام حسین اسکوائر تہران سےریلی کا آغاز ہوا اور لاکھوں شرکا آزادی اسکوائر  تک مارچ میں شریک ہوئے۔ ایرانی سال کے بہمن ماہ کی 22 تاریخ (11 فروری) کو انقلاب اسلامی کیا کامیابی کی سالگرہ پر جشن کے حوالے سے یوم اللہ کے عنوان سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ممبران اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں حکام وزارت داخلہ کی جانب سے حکام کو بریفنگ دی گئی۔ممبر کمیٹی طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے ایم این ایز قبائلی اضلاع سے ہیں اور انہیں حقیقی تھریٹ ہیں، ان کے لئے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کئے جائیں۔چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ کم ازکم ایم این ایز کو تو قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے جبکہ طارق...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کے چار روزہ دورے پر  کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں ۔ زرائع کے مطابق صدر ایردوان دعوت پر 10تا13 فروری 2025 کو ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں مذکورہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا اور ٹھوس منصوبوں کے ساتھ موجودہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔ترکیہ کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار ملائیشیا کے دورے کے بعد، صدر ایردوان انڈونیشیا اور پاکستان میں اپنے ہم منصبوں کے ہمراہ اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔صدر جن ممالک کا دورہ کریں گے ان کے...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملازمین کی برطرفی کا قانون 2025 تحفظات کے ساتھ منظور کرلیا ہے، تاہم انہوں نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بل پر اپنے اعتراضات بھی رجسٹر کرائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے گورنر فیصل کنڈی نے صوبائی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے شفافیت اور انصاف کے لیے بل میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ضمن میں گورنر  فیصل کریم کنڈی نے بل میں ترامیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا بل...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق یہ آپریشن کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔  ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر باقی دہشت گردوں...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ہوئی ہے،لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، شہباز شریف بہت محنت کر ر ہے ہیں،لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے ، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داخلہ اور اطلاعات کی وزارتیں تین اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ قانون میں تبدیلی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے اور اگر تمام متعلقہ فریق کسی ایک نکتے پر متفق ہو گئے تو اس قانون کو دوبارہ دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 22 جنوری کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا، جبکہ 24 جنوری کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے...
    26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس کے خلاف وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران اسلام آباد کے سرینا چوک سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی تو وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی، پولیس نے احتجاجی وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کا آغاز کیا، اس دوران انتظامیہ نے سرینا چوک کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا تھا، انتظامیہ نے ریڈ زون کو بھی مکمل سیل کر رکھا ہے۔ پولیس اور وکلا کے درمیان جھڑپ کے بعد احتجاجی وکلا منتشر ہوگئے، اور سری نگر ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور مری جانے والی سڑک...
    کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے کا امکان ہے جب کہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلو رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک اور ژوب میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح سبی میں 11 اور تربت میں 13، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 4، گوادر میں 12 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوراہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فونک رابطے میں مشرق وسطیٰ خصوصاً غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔   نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام اورمسئلہ فلسطین کے  منصفانہ حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا۔ ملائیشیا کے وزیرخارجہ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی...
    بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
    وکلا کے ریڈ زون میں احتجاج کےمعاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اہم اعلامیہ سامنے آیا ہے۔راستوں کی بندش کے باعث وکلا اور سائلین کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، معزز ججز صاحبان سے درخواست ہے کہ وکلا یا سائلین عدالتوں میں پیش نہ ہو تو کوئی ایڈوریس آرڈر پاس نہ کیا جائے،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دوسری جانب ایس ایس پی سیکورٹی سرفراز ورک سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے ،سیکورٹی ڈویژن کی بھاری نفری بھی طلب کر لی، خواتین پولیس اہلکاروں کی نفری بھی سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے۔اینٹی رائٹس کٹس پہنے پولیس کے تازہ دم دست کے سپریم کورٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس کے خلاف وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران اسلام آباد کے سرینا چوک سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی تو وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی، پولیس نے احتجاجی وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ نجی چینل کے مطابق وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کا آغاز کیا، اس دوران انتظامیہ نے سرینا چوک کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا تھا، انتظامیہ نے ریڈ زون کو بھی مکمل سیل کر رکھا ہے۔پولیس اور وکلا کے درمیان جھڑپ کے بعد احتجاجی وکلا منتشر ہوگئے، اور سری نگر ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور مری جانے والی سڑک کو...
    —’جیو نیوز‘ گریب اسلام آباد میں وکلاء ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شریک وکلاء سرینا چوک پہنچ گئے۔انتظامیہ کی جانب سے سرینا چوک کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا ہے، ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر وکلاء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے کے باعث وکلاء نے سری نگر ہائی وے بلاک کر دی۔ سپریم کورٹ کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات سیکیورٹی وجوہات، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بندراولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں وکلاء کے ممکنہ احتجاج کے باعث صبح سے ہی سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے۔سپریم کورٹ...
     صدر آصف علی زرداری کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ پرتگال کے دوران ترکی میں مختصر قیام ہوا،استنبول ایئر پورٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی،ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا ۔ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کا خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں صدور کا ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں۔
    اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب اور  زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمات کے معاملے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی۔ انسداد دہشتگری عدالت نمبر ایک کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، جس میں آج بھی ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔ دوران سماعت سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ،  آمنہ علی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔ بعد ازاں ضمانت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلا کے ایک گروپ نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ اس احتجاج کے پیش نظر شاہراہِ دستور کو جانے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جس سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے اور لوگوں کو دفاتر آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ اسلام آباد کے ریڈ زون کو جانے والے 5 راستوں سیرینا چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک، میریٹ چوک، ٹی کراس بری امام والے راستوں کو بند کیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں داخل ہونے کے لیے صرف مارگلہ روڈ...
    پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جہاں ہر جانب پاکستان کی تیاریاں زیرِ بحث ہے، وہیں اب لوگ ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کے شیڈول تک مختلف معلومات میں دلچسپی لیتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک اور سوال جو سب سے زیادہ پوچھا جا رہا ہے وہ یہ کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی اور ٹین اسپورٹس جیسے پلیٹ فارمز پر لائیو میچز دیکھ سکتے ہیں جبکہ tapmad، Tamasha، اور Myco ایونٹ کو لائیو سٹریم کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لائیو سٹریمنگ لنکس ان کی ویب سائٹس اور...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی منتقلی کی ضرورت کے اعادہ کے بعد سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین پر اپنے مضبوط موقف کی تجدید کی اور نقل مکانی کو مسترد کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کا اپنی سرزمین پر حق ہے ۔ وہ فلسطین میں دخل اندازی کرنے والے یا تارکین وطن نہیں ہیں۔ فلسطینی عوام کا حق مضبوطی سے قائم رہے گا اور کوئی بھی ، چاہے جتنا طویل وقت لگا لے، ان سے ان کا یہ حق چھین نہیں سکتا ۔سعودی عرب نے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کو فلسطینیوں سے صاف کرنے کے منصوبے کی تحسین کی ہے ۔ اگرچہ دنیا بھر سے ٹرمپ کے اس منصوبے پر تنقید و مذمت پر مبنی بیانات آ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اس تنقید و مذمت کی پروا کیے بغیر کہا کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے منصوبے میں رنگ بھرنے کے لیے غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔تن یاہو نے اس منصوبے کا پوری طرح دفاع کیا اور کہا کہ میرا خیال ہے صدر ٹرمپ کا یہ منصوبہ پہلا تازہ تصور ہے جو برسوں...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 247 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 845 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔...
    انڈیا اور انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا، جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا اور اس کو اس پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر رچن روندرا کی پاکستان کے خلاف میچ میں ہیڈ انجری کی وجہ قذافی اسٹیڈیم کی ’خراب لائٹس‘ کو قرار دے رہے تھے لیکن انڈیا کی ریاست اڑیسہ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ کے دوران فلڈ لائٹس 3 مرتبہ بند ہوئیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے انڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ...
    نئے ججز کی تعیناتی: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور کیا جائے گا۔سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کیلئے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے 4 ججز سمیت ممبر جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نے اجلاس ملتوی کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ...
    ---فائل فوٹو راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔ راولپنڈی: میٹرو بس سروس مکمل بحالراولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹروبس سروس مکمل بحال ہوگئی ہے۔ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس سیکیورٹی وجوہات کے باعث جزوی بند کی گئی ہے۔میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکریٹریٹ تک بند ہے۔راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔
    گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر پدی زرمغربی ساحل پر کوہ بتل میں لینڈ سلائیڈنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گوادرکے مغربی ساحل پدی زرکوہ بتل میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے مغربی ساحل ہدی زر کوہ بتل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی اور چٹانیں گر گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں اطلاع ملی یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوہ بتل کا مغربی ساحلی حصہ نرم مٹی پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے اسے کبھی کبھار لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہوتا ہے۔ تاہم ان واقعات کے نتیجے میں اب تک کوئی خاص نقصان نہیں ہوا ہے۔ ماہرین ایسے واقعات کی وجہ ساحلی کٹاؤ...
    آسیان سیاحتی گروپس کے لیےچین کے صوبہ یون نان کے سیاحتی علاقے کے لیے ویزا فری پالیسی کا نفاذ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے  جاری کردہ بیان کے مطابق  اسی روز سے آسیان ممالک کے سیاحتی گروپس کے لیے چین کے صوبہ یون نان کے شیشوانگ بننا علاقے  میں داخلے کے لیے ویزا فری پالیسی نافذ کی جا رہی ہے۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، برونائی، ویتنام، لاؤس، میانمار اور کمبوڈیا پر مشتمل  10 آسیان ممالک کے سیاحتی گروپس جو  2  یا اس سے زائد  افراد پر مشتمل ہوں،  ان کے پاس عام پاسپورٹ ہوں اور چین میں ٹریول ایجنسیوں کےساتھ منسلک ہوں، وہ شیشوانگ بننا...
    وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فون پر مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال بالخصوص غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال بالخصوص غزہ میں انسانی بحران پر اپنے ملائیشیئن ہم منصب سے بات چیت کی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام اور ان کے مبنی بر حق مقصد کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا اور اس فوری مسئلے پر بات چیت کے لیے اسلامی تعاون تنظیم یعنی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنے...
    ویب ڈیسک:  جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔  وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔  ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج 10 فروری  کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال  ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے پارٹی کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نے رہنماؤں کو پارٹی کو یونین کونسل اور ریجنلز سطح پر مضبوط بنانے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی، مسلم لیگ ن کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے پارٹی رہنماوں کو اہم ٹاسک سونپے جائیں گے، اس سلسلے میں نواز شریف نے ایم پی ایز، ایم این ایز اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے، صدر ن لیگ صوبہ پنجاب کی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے موزوں امیدواروں کے انٹرویوز بھی کریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ...
    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
    سی ایس ایس 2024 کے نتائج سے پہلے نئے امتحانات، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن( ایف پی ایس سی )کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار حمزہ جاوید و دیگر اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کو سنے بغیر فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے چار تاریخ کو امیداوروں کو ایڈمشن سرٹیفکیٹ اپلوڈ کر دیے ،تین تاریخ کو کمیشن نے ڈیوٹی روسٹر جاری کرتے ہوئے کہا...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے، تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے  جب کہ صوبائی دارالحکومت کے علاوہ بیشتراضلاع میں بادل موجود  ہیں، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق راولپنڈی ڈویژن،  مری اور ناردرن ایریاز میں بارش کے ساتھ برف باری کا بھی امکان ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 تک جانے کے امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر کھل کر بات کی ہے۔  حال ہی میں سلمان خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ ارباز کے بیٹے ارہان خان کی پوڈکاسٹ  میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔  دورانِ انٹرویو، سلمان نے ارہان کو والدین کی علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز، زندگی کے نشیب و فراز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں مفید مشورے دیے۔          View this post on Instagram                       A post shared by Arhaan Khan (@iamarhaankhan) ارباز خان...
    شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
    ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے متنازعہ 6 کینالوں کو نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے مکلی سے ٹھٹھہ تک احتجاجی پیدل مارچ نکالا گیا۔ پیدل مارچ کی قیادت عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، عوامی تحریک ٹھٹھہ کے صدر عبدالرزاق چانڈیو مٹھا خان لاشاری گھنور خان زنور عبدالقادر رانٹو، سلمیٰ لاشاری سائرہ رزاق اور دیگر نے کی عوامی تحریک کے احتجاجی پیدل مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے چولستان میں 6 کینالوں کی تعمیر کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ پیدل لانگ مارچ جوکہ پبلک پارک مکلی سے ہوتا ہوا پانچ کلو میٹر طہ کرکے ٹھٹھہ کے مین...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآبادکی تعمیر وترقی میں پیپلزپارٹی کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی،شہر کو خوبصورت بنانا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پیپلزپارٹی کی قیادت کا ویژن ہے ، میئر حیدرآباد کے ذریعے شہر میں تعمیرو ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ وہ سائٹ ایریا حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، گلیوں اور علاقوں میں تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ ماضی میں حیدرآباد کے دیہی اور نواحی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا جس کے باعث ان علاقوں کے رہائشی افراد کے مسائل میں اضافہ ہوا لیکن اب پیپلزپارٹی کی قیادت...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کو دس ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر واجبات نہ دیئے جانے کیخلاف ایس ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین ایس ڈی اے انتظامیہ کی مخالفت میں نعرے لگارہے تھے اور مطالبہ کررہے تھے کہ ایس ڈی اے کے سابق ڈی جی غلام محمد قائم خانی کو ایڈمنسٹریٹر یا اتھارٹی کے انتظامی امور چلانے کیلئے چارج دیا جائے تاکہ ملازمین کے دیرینہ مسائل اور تنخواہوں کے معاملات حل کئے جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی اے میں کام کرنے والے ساڑھے تین سو سے زائد ملازمین کو گزشتہ دس ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم اہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے بانی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے احمد علی ڈھر کو ڈسٹرکٹ حیدرآباد کا سینئر وائس پریزیڈنٹ نامزد کرکے کارڈ اور نوٹیفکیشن جاری کردیا، مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا کے ہمارا اعلان پرامن پاکستان ادارے میں بڑی تیزی سے لوگ شمولیت کر رہے ہیں ہم انسانیت کا درس دیتے ہیں اور ان لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو حب وطن پاکستانی ہیں جو پاکستانی اداروں سے محبت کرتے ہیںض وہ ہمارے سر کا تاج ہیں ہم ظالم وڈیرا شاہی کے خلاف ہیں ہم نے اپنے ٹنڈو جام سمیت تمام ذمہ داران کو ہدایت جاری کی ہے عوامی رابطہ مہم شروع کریں تمام تنظیموں...
    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان عرف سلو بھائی نے پہلی بار چھوٹے بھائی، ہدایت کار و پروڈیوسر ارباز خان کی ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے طلاق کے بارے میں بات کی ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ میں انٹرویو دیا۔ پوڈ کاسٹ کے دوران ناصرف سلمان خان نے دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی بلکہ بھتیجے کو والدین میں علیحدگی کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات، زندگی کے اتاڑ چڑھاؤ اور ان سے نمٹنے سے متعلق مشورے بھی دیے۔ سلمان خان نے ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی کے حوالے سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارہان خان ابھی زندگی کے اتار چڑھاؤ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وکلا کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند رکھی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے سبب میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ
    پشاور ( نیوزڈیسک ) کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ، 5 دہشتگردہلاک۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ہے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی حکام...
    مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کرک میرکلام بانڈہ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کرک پولیس کے مطابق  دہشت گردوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی...
    ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔  کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔  یاد رہے کہ کابینہ کا آج 23 واں اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    استنبول(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، صدر مملکت اور ترک صدر رجب طیب اردگان میں ملاقات استنبول ایئر پورٹ پر ہوئی، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اس...
    فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا صدر آصف علی زرداری کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے استنبول ایئر پورٹ پر ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں صدور نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔پرتگال جاتے ہوئے صدر زرداری نے ترکیہ میں مختصر قیام کیا، ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فدان نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔ صدر آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرتگال روانہصدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کےلیے لزبن روانہ ہوگئے۔ صدر آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کے لیے پرتگال...
    راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) حکومت پاکستان نے پاکستان باالخصوص راولپنڈی ، اسلام آباد میں موجود افغان شہریوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کے آپریشن کے دوران اب تک راولپنڈی سے 205 افغان شہریوں کو ملک بدر کردیاجبکہ دیگر مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ۔۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان سے نہ جانیوالے افغانیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افغانوں...
    وکلا کا ممکنہ احتجاج، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وکلا کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے سبب میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانگی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔  رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ سمیت ریڈ زون دفاتر جانے والے شہری بھی رل گئے۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا  کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔ اسلام آباد کی ٹریفک...
    کوئٹہ: پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مشتر کہ کاوشوں سے بلوچستان کے ضلع آواران میں پہلا گرلز انٹر کالج فعال کر دیا گیا ہے۔   گرلز انٹر کالج کا فعال کیا جانا خطے میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ گورنمنٹ گرلز انٹر کالج آواران نے بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ کالج کے افتتاح کے موقع پر ایک تعلیمی سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔  سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری، عسکری حکام، مقامی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر تعلیمِ نسواں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور طالبات...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اِردوان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ پرتگال کے دوران ترکی میں مختصر قیام کیا، جہاں استنبول ایئر پورٹ پر ان کی ترک ہم منصب صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات ہوئی۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا ، جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ روپے سے زائد کی 107 کلو منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام جبکہ ایف 8 اسلام آباد میں پارک کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔  کھنہ پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 100 گرام آئس اور 48 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا...
    سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، اس ضمن میں وکلا کے متوقع رد عمل کے پیش نظر شاہراہ دستور سمیت سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات  کیے گئے ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوسری جانب شاہراہ دستور پر واقع سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے، شاہراہ دستور کی دوسری سمت نو تعمیر شدہ جناح انڈر پاس کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ خریدنے کے بیان پر قائم رہنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس بیان پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کو خریدنے اور اس کی ملکیت کا ذکر کیا تھا۔گزشتہ روز طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو ایک بار پھر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر فلسطینیوں کو اپنے ملک میں پناہ دیں گے تو انہیں بھی غزہ...
    استنبول : صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پرتگال کے دورے کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے استنبول ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر زرداری کا استقبال کیا۔   ملاقات کے دوران دونوں صدور نے خوشگوار انداز میں بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔   یاد رہے کہ صدر زرداری پرتگال میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے کے لیے موجود ہیں۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، اور اس دوران سپریم کورٹ کے 8 نئے ججز کی تعیناتی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔   جوڈیشل کمیشن نے ان 8 ججز کی تعیناتی کے لیے پانچوں ہائی کورٹس سے سینئر ججز کے نام طلب کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، سپریم کورٹ کے 4 ججز اور جوڈیشل کمیشن کے ممبر سینیٹر علی ظفر نے اس اجلاس کو ملتوی کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا ہے۔   اس کے علاوہ، آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نےسرکاری ملازمین کی تنظیم کامطالبہ مان لیاسرکاری ملازمین نےآج کااحتجاج اوردھرنا موخر کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آبادمیں آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کا آج ہونے والا احتجاج اور دھرنا موخر کر دیا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنظیم کامطالبہ مان لیا۔ ہےوزیراعظم شہبازشریف نےچارٹرآف ڈیمانڈکاجائزہ لینے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی 6رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے سربراہ رانا ثناء اللہ ہوں گےکمیٹی کےقیام کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ، کئی شہروں میں بارش کا امکان   مزید :
    بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان کے نوتعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کا مذاق اڑانے والے بھارت کا اپنا اسٹیڈیم ناقص انتطامات کسے سبب جگ ہنسائی کا باعث بن گیا۔بھارتی شہر کٹک کے باراباتی اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دوسری اننگز کے ساتویں اوور میں فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا۔ انگلینڈ کی جانب سے 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ ساتویں اوور میں کلاک ٹاور کے قریب لگی ایک فلڈ لائٹ بند ہوگئی، جس سے میدان میں روشنی کم ہوگئی اور کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ میں یہ مسئلہ پہلی بار شام سوا 6 بجے...
    رواں ماہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد لاہور، بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس سے تین ججز جن میں جسٹس محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کر دیا گیا۔ ہائیکورٹ ججز کی دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر پر ہیجانی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور اس امر کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جا رہا ہے۔ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ خود اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اس اقدام کو غیر قانونی اور آئین سے فراڈ قرار دیا۔ کہیں چند وکلاء اور چند وکلاء تنظیمیں حکومتی اقدام کی مذمت کر رہی ہیں تو کہیں ججز کی عاشق معشوق خط و کتابت میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔ اسلام آباد...
    7 فروری 2025 کو لاہور میں قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب تھی۔ پاکستان چند دن بعد شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جا رہا ہے اور اس میزبانی کے لیے قذافی سٹیڈیم کی پچھلے چارہ ماہ سے اپگریڈیشن اور تزئین و آرائش جاری تھی۔ 7 فروری کو ہونے والی تقریب میں جس بے ہودگی، بے راہ روی اور بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ من حیث القوم ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ تقریب مکمل طور پر نہ صرف اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیادی اقدار سے متصادم تھی بلکہ قومی خزانے کے زیاں اور اخلاقی انحطاط کی بھی بدترین مثال تھی۔ ایک اسلامی ریاست میں قومی تقریبات کی شروعات قرآن پاک کی تلاوت سے ہونا ایک...
    ملک کے طول و ارض میں خان اور ان کے سہولت کاروں کے خطوط کے چرچے، گزشتہ دنوں خان کا ایک خط سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز کے ذریعے منظر عام پر آیا اور اب تک موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ بنیادی سوال کس کے ایڈریس پر بھیجا؟ کسی نے دیکھا پڑھا نہ سنا، کیسا جواب کس کو جواب ’’ایک طویل خامشی سب کے جواب میں‘‘ مخصوص شخصیت کے نام ہوتا تو بھی قاصد کو کہہ کر لوٹا دیا جاتا جہاں سے لائے ہو وہیں لے جائو، طاقت کے مرکز میں زیرک لوگ بیٹھے ہیں۔ ’’خط کا مضمون بھانپ لیتے ہیں لفافہ دیکھ کر‘‘ مگر خط کسی کے ہاتھ نہ آیا، خان کے بیرون ملک سے ہینڈل کیے جانے...
     (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس آج  شام 5بجے ہو گا جس کیلئے 13نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔  انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 اورپاکستان شہریت ایکٹ ترمیمی بل 2023 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔  سول کورٹس ترمیمی بل 2024ء بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،سوات میں نئے گیس کنکشن نہ دیئے جانے کیخلاف توجہ دلاؤنوٹس بھی ایجنڈےکاحصہ ہے۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا  اس کے علاوہ جنکوزکے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس ایجنڈے میں شامل ہے۔
    بکاخیل(نیوزڈیسک )شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحالی امن ایکشن کمیٹی کے اعلان پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت 16 فروری کو امن و امان کی مخدوش صورتحال اور ڈاکوراج کی سرپرستی کے خلاف کندن چوک انڈس ہائی وے پرعوامی دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے امیرضلع عبدالسمیع بھٹی کے ہمراہ دھرنے کے مقام کا دورہ اورانتظامی امورکے حوالے سے اقدامات وخصوصی ہدایات دیں۔جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا نے امیرضلع کشمور غلام مصطفیٰ میرانی کے ساتھ کندھکوٹ ،کشمور،غوثپورمیںمختلف سیاسی سماجی رہنما?ں اورکاروباری انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقات کرکے انہیں بدامنی کے خلاف عوامی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔جس صرافہ یونین حاجی حضوربخش مغل،ہندوپنچائت واناج منڈی کے صدرسیٹھ نندلال،سردارشیرمحمد...
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کےموقع پر 14 فروری بروز جمعہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش/ برفباری کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، اسکردو، گوپس منفی06 ، بگروٹ، ہنزہ،پاڑہ چنار منفی 03، کالام منفی 02،کاکول، راولاکوٹ اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
    کوئٹہ ،گدھا گاڑی والا بزرگ بھاری سامان لاد کر لے جارہاہے جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتاہے
    کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
    کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
    کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک میں مشاعرے کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں، دوسری طرف جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر کے ساتھ شعرا و دیگر کا گروپ فوٹو
    لزبن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے پرتگال میں برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان ہمیش فالکنر سے ملاقات کی۔ فریقین نے پاکستان میں توانائی، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور روابط پر مبنی ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستانی تارکین وطن کے ذریعے عوامی رابطوں کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف کی ملاقات، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور سندھ میں وفاقی حکومت کے منصوبوں کی سست روی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں سندھ کے مسائل پر بات کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور سابق وزیراعظم نے پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کرنے پر بھی بات چیت کی۔
    شکار پور: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف 16 فروری کو ڈاکو راج کے خلاف عوامی دھرنے کے مقام کا دورہ کر رہے ہیں
    کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف امن ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    اسلام آباد: چینی سفارتخانے کے انچارج شی یوآن کیانگ نئے سال کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
    پرتگال: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ پاکستان اور افغانستان سے ملاقات کر رہے ہیں
    کراچی شہر کی سفری مشکلات کو کم کرنے کے وعدے کے ساتھ شروع کیا گیا بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ، تاخیر، بدانتظامی اور لاپروائی کی ایک المناک داستان بن چکا ہے۔ 2021 میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ، جسے 2025 تک مکمل ہونا تھا، ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود اب بھی ادھورا ہے۔ اس تاخیر نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ منصوبے کی لاگت بھی ابتدائی تخمینے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ منصوبے کی ابتدائی لاگت 79 ارب روپے تھی، جو اب بڑھ کر 139 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافی اخراجات نہ صرف سرکاری وسائل کے ضیاع کی...