Jasarat News:
2025-04-15@06:34:14 GMT

وزیراعلیٰ سندھ سے راجا پرویز اشرف کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف کی ملاقات، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور سندھ میں وفاقی حکومت کے منصوبوں کی سست روی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں سندھ کے مسائل پر بات کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور سابق وزیراعظم نے پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کرنے پر بھی بات چیت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات

انطالیہ: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ "جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔" وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے صدر کے لیے محمد نواز شریف کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور دورے کی دعوت دینے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ترکیہ کی خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز گزشتہ روز انطالیہ پہنچیں جہاں وہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت کر رہی ہیں۔ آج وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی جس میں وہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے کل ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال
  • وزیراعلیٰ سندھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کی رپورٹ پیش
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
  • نہروں پر جمہوری طریقہ سے بات نہ مانی تو حکومت چھوڑ دینگے: وزیراعلیٰ سندھ
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ
  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجا
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، سلمان اکرم راجا