ڈیئر انڈیا! کیا آپ کے میچ میں بھی لائٹس پاکستان نے ہی بند کی تھیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
انڈیا اور انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا، جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا اور اس کو اس پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر رچن روندرا کی پاکستان کے خلاف میچ میں ہیڈ انجری کی وجہ قذافی اسٹیڈیم کی ’خراب لائٹس‘ کو قرار دے رہے تھے لیکن انڈیا کی ریاست اڑیسہ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ کے دوران فلڈ لائٹس 3 مرتبہ بند ہوئیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے انڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔
نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ لاہور میں پاکستان نیوزی لینڈ والے میچ میں جب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو ماتھے پر گیند لگی تو انڈین میڈیا نے کہا کہ گراؤنڈ میں لگی فلڈ لائٹس غیر معیاری تھیں۔ اور آج ان کے اپنے گراؤنڈ میں انڈیا اور انگلینڈ کے میچ کے دوران لائٹس کی حالت دیکھیں ذرا۔
کل لاہور میں پاکستان نیوزی لینڈ والے میچ میں جب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو ماتھے پر گیند لگی تو انڈین میڈیا نے کہا کے گراؤنڈ میں لگی فلڈ لائٹس غیر معیاری تھیں۔
اور آج ان کے اپنے گراؤنڈ میں انڈیا اور انگلینڈ کے میچ کے دوران لائٹس کی حالت دیکھیں زرا —-!
???????????? pic.
— Naseer Awan(نصیر اعوان) (@MNasAwan555) February 9, 2025
سلیم خالق نے طنزاً لکھا کہ ڈیئر انڈیا! کیا آج آپ کے میچ میں بھی لائٹس پاکستان نے ہی بند کی تھیں ؟
ڈیئر انڈیا کیا آج آپ کے میچ میں بھی لائٹس پاکستان نے ہی بند کی تھیں ؟ ????
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) February 9, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ انڈیا اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ یہ وہ احمق تھے جو بغیر کسی وجہ کے قذافی سٹیڈیم کی جدید ترین لائٹوں پر تنقید کر رہے تھے۔
Match stopped due to failure of flood lights. These were the idiots crying over state of art Gaddafi stadium lights for no reason. #INDvENG pic.twitter.com/GDCIDz2DIe
— Dr F N. (@boredtweeple) February 9, 2025
کرکٹ کے ایک پیج نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کوئی کسی الیکٹریشن کو جانتا ہے؟
"If anyone knows an electrician?" ????@Swannyg66 seeing the funny side of a dodgy floodlight stopping play ❌ pic.twitter.com/duJu4kywi7
— Cricket on TNT Sports (@cricketontnt) February 9, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پرانی فلڈ لائٹس بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو عطیہ کر سکتا ہے۔
Pcb can donate old floodlights to bcci
— قلندر شریف (@WishMaster_0) February 9, 2025
ایک صارف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کہا کہ براہ کرم بی سی سی آئی کو کچھ رقم عطیہ کریں کیونکہ وہ نئی فلڈ لائٹس نہیں خرید سکتے یا پھر انہیں کچھ چینی فلڈ لائٹس بھیجیں جیسے ہم قذافی اسٹیڈیم میں استعمال کر رہے ہیں ۔
.@MohsinnaqviC42, please donate some money to @BCCI—they can’t afford new floodlights. Or maybe send them some Chinese floodlights like the ones we’re using at Gaddafi Stadium.#INDvENG
— The PCT Army.???????? (@thepctarmy0) February 9, 2025
واضح رہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر کٹک میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں اُس وقت فلڈلائٹس بند ہوگئیں جب بھارت 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہا تھا۔ 7 ویں اوور کے آغاز سے قبل ہی ایک پول کی متعدد لائٹس بند ہوئیں اور پھر پہلی گیند کے بعد پول کی ساری لائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔
لائٹس بند ہونے کے بعد کئی منٹ تک کھلاڑی فیلڈ میں انتظار کرتے رہے اور لائٹس ٹھیک نہ ہونے پر ڈریسنگ روم چلے گئے۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک میچ رکا رہا اور فلڈلائٹس آن ہونے پر کھلاڑی فیلڈ میں واپس آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا بمقابلہ انگلینڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: میچ کے دوران نیوزی لینڈ لینڈ کے میچ میں کے میچ
پڑھیں:
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں لائٹ شو کی ریہرسل، گراؤنڈ جگمگا اٹھا
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جگمگ جگمگ کرنے لگا۔اپ گریڈیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل ہوگا جس میں معروف گلوکار شفقت امانت علی، ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے قبل آج ریہرسل کی گئی۔6 ٹاورز پر لگی نئی ایل ای ڈی لائٹس روشن کی گئی تو جلتی بجھتی لائٹس شو نے سماں باندھ دیا۔ اس کے بعد پھر لیزر اور فینسی لائٹس روشن ہوئی تو نیشنل اسٹیڈیم کا منظر قابل دید تھا۔ تقریب میں آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا وہ اپنی شناخت کرواکر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔افتتاحی تقریب سے قبل ورکرز کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔