بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر کھل کر بات کی ہے۔ 

حال ہی میں سلمان خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ ارباز کے بیٹے ارہان خان کی پوڈکاسٹ  میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔  دورانِ انٹرویو، سلمان نے ارہان کو والدین کی علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز، زندگی کے نشیب و فراز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں مفید مشورے دیے۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Arhaan Khan (@iamarhaankhan)

ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی پر مختصر بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ارہان زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر چکا ہے، اور والدین کے درمیان علیحدگی کے بعد بچوں کو خود ہی ان چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

انہوں نے ارہان کو نصیحت کی کہ ایک دن اس کا بھی اپنا خاندان اور گھر ہوگا، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے خود کو مضبوط بنائے تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال گھریلو ماحول قائم کر سکے۔ 

سلمان خان نے ارباز اور ملائیکہ کی طلاق پر زیادہ تفصیل میں جانے کے بجائے بامعنی اور مثبت انداز میں بات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خاندان کے ساتھ دوپہر اور رات کے کھانے کا رواج برقرار رہنا چاہیے اور خاندان میں ایک مضبوط سربراہ ہونا چاہیے جس کا سب احترام کریں۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani)

انہوں نے ارہان کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کچھ چیزیں انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں، لیکن اس کے باوجود مثبت پہلو تلاش کرنا ضروری ہے کیونکہ مضبوط خاندانی رشتے زندگی میں بےحد اہمیت رکھتے ہیں۔ 

سلمان خان نے ارہان کی سمجھداری کی تعریف کرتے ہوئے اس کی ہمت کو سراہا کہ وہ اپنے والدین کی علیحدگی کے باوجود زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا نے 1998 میں شادی کی تھی، تاہم تقریباً 20 سال بعد، 2017 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ طلاق کے بعد بھی انہوں نے اپنے بیٹے ارہان خان کی پرورش میں توازن قائم رکھنے کا راستہ نکالا اور والدین کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور ملائیکہ انہوں نے نے ارہان

پڑھیں:

ٹام کروز ’مشن امپاسبل‘ کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ بیہوش کیوں ہوئے؟

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار ٹام کروز نے ایک نئے انکشاف سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی اداکاری میں حقیقی رنگ بھرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ٹام کروز نے انکشاف کیا کہ ’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک انتہائی خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے وہ کئی بار بے ہوش ہو گئے تھے۔ 

فلم کے ٹیزر میں دکھائے گئے ایک سنسنی خیز منظر میں ٹام کروز کو ایک چھوٹے طیارے سے لٹکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ جہاز 10 ہزار فٹ کی بلندی پر محوِ پرواز تھا۔ یہ ہائی اسپیڈ اسٹنٹ، جس میں ان کا چہرہ 120 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر تیز ہوا کے سامنے تھا اداکار کے مطابق ان کے لیے ایک غیر معمولی چیلنج تھا۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

انہوں نے بتایا کہ جب آپ اپنا چہرہ 120 سے 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باہر نکالتے ہیں تو آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے، جس کے باعث انہیں سانس لینے کی خصوصی تربیت لینا پڑی۔ کئی بار ایسا ہوا کہ وہ بے ہوش ہو گئے اور کاک پٹ میں واپس آنے کے قابل نہ رہے۔ 

اپنے خطرناک اسٹنٹس کیلئے مشہور ٹام اس سے قبل بھی ’مشن: امپاسبل‘ سیریز میں کئی خطرناک اسٹنٹس کر چکے ہیں جو ان کی شہرت کی وجہ بنے۔ 

فلم کے ہدایتکار کرسٹوفر مک کوئری کا کہنا ہے کہ اس بار فلم میں پہلے سے بھی زیادہ حیران کن اسٹنٹس شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’فلم میں کچھ ایسے مناظر ہیں جو ناظرین کو حیرت میں ڈال دیں گے۔ ٹام کروز نے ہر دن خود کو پچھلی کارکردگی سے بہتر کرنے کی کوشش کی اور کچھ ایسے خطرناک اسٹنٹس کیے، جنہیں دیکھ کر دماغ ماؤف ہو جائے گا۔‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

انہوں نے ایک اور اسٹنٹ کا بھی ذکر کیا، جو اتنا خطرناک ہے کہ اس کے بارے میں سوچ کر ہی گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔ 

یاد رہے کہ ماضی میں بھی وہ پرواز کے دوران ایک ہوائی جہاز سے لٹک چکے ہیں، ٹوٹے ہوئے ٹخنے کے باوجود سیکڑوں اسکائی ڈائیو کر چکے ہیں اور کئی بار اپنی برداشت کی آخری حدوں کو آزما چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مشن امپاسبل سیریز کی آخری فلم رواں برس مئی میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آغا علی نے طلاق کے دو سال بعد دوسری شادی کا عندیہ دیدیا
  • ٹام کروز ’مشن امپاسبل‘ کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ بیہوش کیوں ہوئے؟
  • مضبوط خاندانی رشتے زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں، سلمان خان
  • دبئی کیپیٹلز نے پہلی مرتبہ آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا
  • سلمان خان کی پہلی بار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر لب کشائی
  • پاکستان میں طلاق اور خلع کی شرح میں تشویشناک اضافہ، وجہ کیا ہے؟
  • جنگ سے تباہ حال لبنان میں دو سال میں پہلی مکمل حکومت کی تشکیل
  • سلمان خان نے موٹویشنل باتوں کو فضول قرار دے دیا
  • امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا شادی کے 16 سال بعد طلاق لینے عدالت پہنچ گئی