گوادر پدی زرمغربی ساحل پر کوہ بتل میں لینڈ سلائیڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر پدی زرمغربی ساحل پر کوہ بتل میں لینڈ سلائیڈنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گوادرکے مغربی ساحل پدی زرکوہ بتل میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے مغربی ساحل ہدی زر کوہ بتل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی اور چٹانیں گر گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں اطلاع ملی یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوہ بتل کا مغربی ساحلی حصہ نرم مٹی پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے اسے کبھی کبھار لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہوتا ہے۔ تاہم ان واقعات کے نتیجے میں اب تک کوئی خاص نقصان نہیں ہوا ہے۔ ماہرین ایسے واقعات کی وجہ ساحلی کٹاؤ اور قدرتی عوامل کو قرار دیتے ہیں، جو ایسے خطوں میں عام ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے رہائشیوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے صورت حال پر کڑی نظر رکھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی، دو فلسطینی خواتین شہید
WEST BANK:اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران دو خواتین کو شہید کردیا، جن میں سے ایک حاملہ خاتون تھیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور اسی دوران دو خواتین شہید ہوگئیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی بینک کے شمالی علاقے نور شمس میں 23 سالہ خاتون سندوس جمال محمد شیلابی کو شہید کردیا، جو 8 ماہ کے حمل سے تھیں اور ان کا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی جان کھو بیٹھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والی خاتون کے شوہر زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔
ادھر اسرائیل کی فوج نے کہا کہ ملٹری پولیس کے کریمنل انوسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے اس واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
فلسطین کی سرکاری خبرایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا کہ شیلابی اور ان کے شوہر پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ شہید ہونے والی دوسری خاتون کی عمر 21 سال تھیں اور انہیں دوسرے واقعے میں شہید کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ ایک گھر میں انتہاپسندوں کی موجودگی کے خدشے پر چھاپہ مارا اور مکینوں کو گھر چھوڑنے کی مہلت دی گئی تھی اور بتایا گیا کہ شہید ہونے والی خواتین گھروں سے باہر نہیں نکلیں اور زخمی ہوگئیں۔