سیکیورٹی وجوہات، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بند
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔
راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹروبس سروس مکمل بحال ہوگئی ہے۔
میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس سیکیورٹی وجوہات کے باعث جزوی بند کی گئی ہے۔
میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکریٹریٹ تک بند ہے۔
راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میٹرو بس سروس
پڑھیں:
سی ایس ایس 2024 کے نتائج سے پہلے نئے امتحانات، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
سی ایس ایس 2024 کے نتائج سے پہلے نئے امتحانات، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن( ایف پی ایس سی )کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ،
درخواست گزار حمزہ جاوید و دیگر اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کو سنے بغیر فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے چار تاریخ کو امیداوروں کو ایڈمشن سرٹیفکیٹ اپلوڈ کر دیے ،تین تاریخ کو کمیشن نے ڈیوٹی روسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے امتحان منعقد کر رہے ہیں ،
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ہم پہلے روز اس شیڈول کو معطل کر سکتے تھے لیکن معاملہ کمیشن کو بھیجا ، کمیشن کو معاملہ اس لیے بھیجا تاکہ وہ عدالتی آرڈر کے بعد نظر ثانی کرے ،
وکیل علی رضا ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ کمیشن کے اس فیصلے سے ہمارے علاوہ تین ہزار سے زائد امیدوار متاثر ہیں،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل ساڑھے دس بجے چئیرمین ایف پی ایس سی کو طلب کر لیا۔
عدالت نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو کل ساڑھے دس بجے طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔