ویب ڈیسک:  جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔

 وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔

 ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج 10 فروری  کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔

پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال

 ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ  استعمال کریں۔

 واضح رہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان کی تمام بار کونسلز نے مشترکہ اعلامیے میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کو مسترد کر دیا ہے۔
 

نواز شریف نے آج مسلم لیگ ن لاہور کا اجلاس بلا لیا

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی، ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے علاقے نیو چالی کے علاقے میں سندھ مدرستہ الاسلام کالج کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر افرا تفری مچ گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی تاہم بعد ازاں ان کی شناخت زید اور نور کے نام سے کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں قریبی دوست تھے اور لیاری کے علاقے عثمان آباد کے رہائشی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرالر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار کر آگے نکل گیا، تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے  سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان مبینہ طور پر موٹر سائیکل پر ریس لگا رہے تھے جب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق
  • ٹریفک کے مسائل پر توجہ دیں
  • بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی
  • اسلام آباد میں شاندار ایڈوانچر پارک کی تعمیر کا امکان
  • دیر: ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ  سمیت 2خوارج ہلاک
  • جمعتہ المبارک پر مساجد امام بارگاہوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
  • سینئر ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری