وکلا کا احتجاج، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بند
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وکلا کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔
انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند رکھی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے سبب میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میٹرو بس سروس اسلام ا باد
پڑھیں:
وکلا کا ریڈ زون میں احتجاج ،پولیس کیجانب سے بھاری نفری طلب
وکلا کے ریڈ زون میں احتجاج کےمعاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اہم اعلامیہ سامنے آیا ہے۔راستوں کی بندش کے باعث وکلا اور سائلین کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، معزز ججز صاحبان سے درخواست ہے کہ وکلا یا سائلین عدالتوں میں پیش نہ ہو تو کوئی ایڈوریس آرڈر پاس نہ کیا جائے،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دوسری جانب ایس ایس پی سیکورٹی سرفراز ورک سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے ،سیکورٹی ڈویژن کی بھاری نفری بھی طلب کر لی، خواتین پولیس اہلکاروں کی نفری بھی سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے۔اینٹی رائٹس کٹس پہنے پولیس کے تازہ دم دست کے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے، قیدی ویز بھی سپریم کورٹ کے باہر منگوا لی گئی ہے۔