پولیس کا آپریشن تیز ، 205 افغانی ملک بدر ، 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) حکومت پاکستان نے پاکستان باالخصوص راولپنڈی ، اسلام آباد میں موجود افغان شہریوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کے آپریشن کے دوران اب تک راولپنڈی سے 205 افغان شہریوں کو ملک بدر کردیاجبکہ دیگر مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔
حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ۔۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔
دوسری جانب پاکستان سے نہ جانیوالے افغانیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افغانوں کی تفتیش کیلئے حج کمپلیکس میں خصوصی سہولت مرکز بھی قائمکردیا گیاہے۔ حکومت پاکستان نے غیر ملکی مشنز سے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 تک اسلام آباد اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی افغانستان واپسی میں تعاون کریں۔
واضح رہے کہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد بڑی تعداد میں افغان شہری پاکستان چلے آئے تھے۔
سعودی عرب میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ، عیدالفطر 30 مارچ کو ہوگی ، سعودی علماء بورڈ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملک بدر
پڑھیں:
لکی مروت میں کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی کے پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے؛ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی
محسن نقوی نے کہا کہ کے پی کےپولیس دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، خیبرپختونخوا پولیس خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔