پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے آواران میں تعلیمی انقلاب کی نئی بنیاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کوئٹہ:
پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مشتر کہ کاوشوں سے بلوچستان کے ضلع آواران میں پہلا گرلز انٹر کالج فعال کر دیا گیا ہے۔
گرلز انٹر کالج کا فعال کیا جانا خطے میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ گورنمنٹ گرلز انٹر کالج آواران نے بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھول دیے ہیں۔
کالج کے افتتاح کے موقع پر ایک تعلیمی سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری، عسکری حکام، مقامی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر تعلیمِ نسواں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور طالبات کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومتی کاوشوں میں مزید اہم پیشرفت ، آئی پی پیز بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر راضی
لاہور(اوصاف نیوز)حکومتی کاوشوں میں مزید اہم پیشرفت ،بگاس پاور پلانٹس نے اپنے ٹیرف میں کمی کیلئے درخواست دائر کردی۔ اٹک جین لمٹیڈ اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی آئی پی پیز کی الگ سے مشترکہ درخواست دائر
آئی پی پیز کی آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن میکنزم پر نظرثانی کی درخواست، آئی پی پیز کی 0.90 فیصد تک انشورنس کیپ پر نظرثانی کی درخواست ۔آئی پی پیز اور گنے کی پھوک کی درخواستوں پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔۔
جے ڈی ڈبلیو، حمزہ شوگر ملز اور آر وائی کے ملز لمٹیڈ کی ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور لمٹیڈ،الموئیز انڈسٹریزلمٹیڈ، چنار انڈسٹریز کی جانب سے درخواست دائر تھل انڈسٹریزکارپوریشن اور شاہ تاج شوگر ملز کی بھی ٹیرف میں کمی کی درخواست دائر۔
بگاس پاور پلانٹس کی ٹیرف کی ایندھن کی لاگت پر نظرثانی کی درخواست دیدی ، بگاس پلانٹس کی بڑے صارفین کو بجلی بیچنے کی اجازت دینے کی درخواست ۔ آپریشن اینڈ منٹیننس انڈیکسیش میکنزم پر بھی نظرثانی کی درخواست ورکنگ کیپیٹل میں پچاس فیصد تک کمی کی بھی درخواست دیدی۔
بلوچستان کے محکمہ خوراک میں گندم کی بوریوں کے خردبرد ہونے کے 2 اسکینڈل سامنے آگئے