آج بروز پیر10فروری2025پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کی صورتحال جانیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش/ برفباری کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، اسکردو، گوپس منفی06 ، بگروٹ، ہنزہ،پاڑہ چنار منفی 03، کالام منفی 02،کاکول، راولاکوٹ اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب: مختلف شہروں سے 15 دہشت گرد گرفتار
— فائل فوٹوسی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔
بنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہیدبنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد بھی پکڑا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔